Azm Behzad بے حد غم ہیں جن میں اوّل عمر گزر جانے کا غم - Archives of Abdul Hafeez Memon

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 28 сер 2024
  • عزم بہزاد
    بے حد غم ہیں جن میں اوّل عمر گزر جانے کا غم
    ہر خواہش کا دھیرے دھیرے دل سے اتر جانے کا غم
    مشاعرہ بیادِ قمر جلالوی
    اہتمام : لائبریری و ادبی کمیٹی کراچی کلب
    بہ شکریہ : عبدالحفیظ میمن
    بے حد غم ہیں جن میں اوّل عمر گزر جانے کا غم
    ہر خواہش کا دھیرے دھیرے دل سے اتر جانے کا غم
    ہر تفصیل میں جانے والا ذہن سوال کی زد پر ہے
    ہر تشریح کے پیچھے ہے انجام سے ڈر جانے کا غم
    جانے کب کس پر کُھل جائے شہرِ فنا کا دروازہ
    جانے کب کس کو آ گھیرے اپنے مر جانے کا غم
    یہ جو بھیڑ ہے بے حالوں کی دوڑ ہے چند نوالوں کی
    نان و نمک کا بوجھ لیے جلدی سے گھر جانے کا غم
    کیسی عزت کیسی شہرت کیا حیرت اور کیا حسرت
    تم کو سمٹ جانے کا دکھ ہے مجھ کو بکھر جانے کا غم
    دریا پار اترنے والے یہ بھی جان نہیں پائے
    کسے کنارے پر لے ڈوبا پار اتر جانے کا غم
    عزمؔ اداسی کا یہ صحرا یوں قدموں سے لپٹا ہے
    جلنے والوں کو مل جائے جیسے ٹھہر جانے کا غم
    عزم بہزاد

КОМЕНТАРІ • 38

  • @nazarhanafi1486
    @nazarhanafi1486 Рік тому +6

    اتنا اچھا شاعر زمانہ کی ناقدری اور غم روزگار کے ہاتھوں بہت کم عمری میں ہی دنیا سے چلا گیا

  • @kaleemelahiamjad8455
    @kaleemelahiamjad8455 3 роки тому +9

    خوشید عبد اللہ صاحب آپ کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔شکریہ بہت چھوٹا لفظ ہے در حقیقت۔عزم بہزاد کی آواز میری تنہائیوں کی ساتھی ہے۔آپ کے توسط سے ہم جیسوں کی تنہائیاں بھی گنگناتی رہتی ہیں۔اللہ رب العزت عزم بہزاد کی مغفرت فرمائے۔

    • @khursheedabdullah2261
      @khursheedabdullah2261  3 роки тому +4

      آمین ثم آمین
      آپ کی عنایت ہے ، عزم بہزاد جتنے اچھے شاعر تھے ویسے ہی نہایت اچھے انسان تھے

    • @kaleemelahiamjad8455
      @kaleemelahiamjad8455 3 роки тому +1

      @@khursheedabdullah2261
      بلاشبہ۔۔۔۔ایک عظیم خاندان کے عظیم سپوت

    • @syedsafdarimam2437
      @syedsafdarimam2437 3 роки тому +2

      یقیناً خورشید عبداللہ صاحب بے حد مبارکباد کے حقدار ہیں جن کی آواز خزانے کی بدولت گوہر نایاب ہم تک پہنچتے رہتے ہیں۔ ان کی یہ کاوش اردو ادب کے لیے بہت بڑا سرمایہ ہے۔
      بلا شبہ عزم بہزاد بہت باوصف اور قادرالکلام شاعر۔۔۔۔۔۔ آپ ہمیشہ احباب کے دلوں میں زندہ و پائندہ رہیں گے۔
      اللہ انکی مغفرت کرے اور درجات بلند کرے۔ آمین۔
      ہم کو ایک زمانے تک
      روئیں گے ویرانے تک

    • @kaleemelahiamjad8455
      @kaleemelahiamjad8455 3 роки тому +1

      @@syedsafdarimam2437 آمین

  • @khursheedabdullah2261
    @khursheedabdullah2261  4 роки тому +32

    بے حد غم ہیں جن میں اوّل عمر گزر جانے کا غم
    ہر خواہش کا دھیرے دھیرے دل سے اتر جانے کا غم
    ہر تفصیل میں جانے والا ذہن سوال کی زد پر ہے
    ہر تشریح کے پیچھے ہے انجام سے ڈر جانے کا غم
    جانے کب کس پر کُھل جائے شہرِ فنا کا دروازہ
    جانے کب کس کو آ گھیرے اپنے مر جانے کا غم
    یہ جو بھیڑ ہے بے حالوں کی دوڑ ہے چند نوالوں کی
    نان و نمک کا بوجھ لیے جلدی سے گھر جانے کا غم
    کیسی عزت کیسی شہرت کیا حیرت اور کیا حسرت
    تم کو سمٹ جانے کا دکھ ہے مجھ کو بکھر جانے کا غم
    دریا پار اترنے والے یہ بھی جان نہیں پائے
    کسے کنارے پر لے ڈوبا پار اتر جانے کا غم
    عزمؔ اداسی کا یہ صحرا یوں قدموں سے لپٹا ہے
    جلنے والوں کو مل جائے جیسے ٹھہر جانے کا غم
    عزم بہزاد

  • @humaanwar1
    @humaanwar1 3 роки тому +9

    اللہ درجات بلند فرمائے، رحم و رحمت کا معاملہ رکھے، آمین

  • @syedazeem4802
    @syedazeem4802 3 роки тому +4

    آۓہاۓ
    کیا لحجہ ہے

  • @hassanfershorijamil8844
    @hassanfershorijamil8844 4 роки тому +9

    کیا نفیس آدمی،کیا لطیف غزل

  • @syedtanzeemahmedjeelani4956
    @syedtanzeemahmedjeelani4956 4 роки тому +4

    کیا کہنے زبردست

  • @Nk-nx8vq
    @Nk-nx8vq Рік тому +2

    واہ واہ کیا کہنے جناب عزم بہزاد صاحب ۔۔۔۔۔۔

  • @henajawaid4595
    @henajawaid4595 8 місяців тому +1

    بہت شکریہ خورشید صاحب

  • @umarchaudhary1275
    @umarchaudhary1275 4 роки тому +3

    سبحان اللّہ سبحان اللّہ

  • @tish-nagi2704
    @tish-nagi2704 4 роки тому +4

    کیا خوبصورت غزل ہے، واااہ ❤️

  • @sajidaanwar4315
    @sajidaanwar4315 Рік тому +1

    کمااااااااااااال از حد خوب، واااااااااااہ

  • @GharKaRadioOfficial
    @GharKaRadioOfficial 2 роки тому +1

    سبحان اللہ واہ ماشاء اللہ

  • @nomanahmad5822
    @nomanahmad5822 3 роки тому +3

    MASHALLAH

  • @QuranoSunat
    @QuranoSunat 4 роки тому +3

    بہت اعلی

  • @aliabdi7068
    @aliabdi7068 3 роки тому +4

    Haqiqat gazal me

  • @wahaajali1009
    @wahaajali1009 3 роки тому +2

    dil para para krdiya ap ne

  • @Adil1Ashraf
    @Adil1Ashraf 2 роки тому +2

    Koi mel mahi wah wah!

  • @khanbava9649
    @khanbava9649 2 роки тому +2

    Waah chacha kya khe hai...👍👍👍

  • @hindmediaservices
    @hindmediaservices 7 місяців тому +2

    زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے
    تو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
    مجھے اردو شاعری سے بے انتہا محبت اور انسیت ہے اور میں اکثر اردو شعراء کو پڑھتا اور سنتا رہتا ہوں لیکن یہ میری کم نصیبی ہے کہ میں نے آج پہلی مرتبہ اردو شاعری کے عظیم شاعر عزم بہزار صاحب کو سنا، اور ان کی نفیس اور لطیف شاعری اور ترنم سے محظوظ ہوا

  • @aplookhan8165
    @aplookhan8165 Рік тому +1

    Waah. Kamaal hai behzad sahab. Khush Rahen❤❤❤

    • @AdnanAli-dv5mw
      @AdnanAli-dv5mw Рік тому

      Wo chale gaye... Heaven mn khush rehnaa

    • @itshunter3510
      @itshunter3510 9 місяців тому

      ​@@AdnanAli-dv5mwYe khn se the or kb inteqal hua?

    • @aplookhan8165
      @aplookhan8165 8 місяців тому

      ​@@AdnanAli-dv5mw Sorry. I didn't know he was dead.
      He was an extrme poetic genius.

  • @sahilbudauni6428
    @sahilbudauni6428 3 роки тому +3

    Bemisaal

  • @itshunter3510
    @itshunter3510 9 місяців тому

    Bht khubsurat kbhi esi ghazal nhi suni❤ ye khn se the or inteqal kb hua?

  • @muhammadislambutt1297
    @muhammadislambutt1297 Рік тому

    Kya bt he

  • @nomanahmad5822
    @nomanahmad5822 2 роки тому +3

    کیا آپ بہزاد لکھنوی کے خانوادے سے ہیں ۔ بہرحال کلام میں ندرت ہے

    • @khursheedabdullah2261
      @khursheedabdullah2261  2 роки тому +1

      جی نہیں میرا ان کے خانوادے سے کوئی نسبی تعلق نہیں ہے ۔ یہ کلام بہر صورت محفوظ کیے جانے کے لائق ہے ۔ عزم بہزاد بہت اچھے شاعر تھے ۔ اللہ مغفرت فرمائے آمین

  • @AliWaris-ib3fw
    @AliWaris-ib3fw 2 роки тому +3

    Munfarid zameen

  • @mamoonnisar322
    @mamoonnisar322 2 роки тому +1

    Nizamat kon kar rahy hain un ka nam?