یہ ہمارے مقدر کا اندھیر ہے جب بھی نزدیک آئی سحر سوگئے۔ مٹ گیا دل سے کیا خوف دادو رسن لوگ پھولوں پہ کیا سوچ کر سوگئے اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں سوگئی قوم جب دیدہ ور سوگئے اپنی بربادیاں اپنے ہاتھوں ہوئیں جاگنا تھا ہمیں ہم مگر سوگئے بے گھروں کو تکلف سے کیا واسطہ نیند آئی سر رہ گزر سوگئے وہ گئے گھر کی رعنائیاں بھی گئیں یو لگا جیسے دیوارو در سوگئے راہبر سوگئے ہم سفر سوگئے کون جاگے گا ہم بھی اگر سوگئے گیسوئے وقت اب کون سلجھانے گا بے خبر جاگ اٹھے با خبر سوگئے تم تو اعجاز پھولوں پہ بے چین ہو جن کو سونا تھا وہ دار پر سوگئے
یہ ہمارے مقدر کا اندھیر ہے
جب بھی نزدیک آئی سحر سوگئے۔
مٹ گیا دل سے کیا خوف دادو رسن
لوگ پھولوں پہ کیا سوچ کر سوگئے
اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں
سوگئی قوم جب دیدہ ور سوگئے
اپنی بربادیاں اپنے ہاتھوں ہوئیں
جاگنا تھا ہمیں ہم مگر سوگئے
بے گھروں کو تکلف سے کیا واسطہ
نیند آئی سر رہ گزر سوگئے
وہ گئے گھر کی رعنائیاں بھی گئیں
یو لگا جیسے دیوارو در سوگئے
راہبر سوگئے ہم سفر سوگئے
کون جاگے گا ہم بھی اگر سوگئے
گیسوئے وقت اب کون سلجھانے گا
بے خبر جاگ اٹھے با خبر سوگئے
تم تو اعجاز پھولوں پہ بے چین ہو
جن کو سونا تھا وہ دار پر سوگئے
Bahuth koob wah wah
Bahuth khoob
"Jin ko sona tha,daar par so gae"😥😥😥
اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
Allah pak ap ki magfirat farmaye. (Ameen)❤
Allah ap K janatul firdoos main alah muqaam atah karay
Aameen
Bohot khoob.
Ameen
"Apni barbadian apne haathon huin---"
کیا کسی کے پاس اعجاز رحمانی کی آواز میں
ہم اجالوں کے پیغامبر ہے
MashaAllah💟💟💟💟💝✌💝
Kya radeef hai...
wah