ہوا کے واسطے اک کام چھوڑ آیا ہوں دیا جلا کے سر شام چھوڑ آیا ہوں کبھی نصیب ہو فرصت تو اس کو پڑھ لینا وہ ایک خط جو ترے نام چھوڑ آیا ہوں ہوائے دشت و بیاباں بھی مجھ سے برہم ہے میں اپنے گھر کے در و بام چھوڑ آیا ہوں کوئی چراغ سر رہ گزر نہیں نہ سہی میں نقشِ پا کو بہر گام چھوڑ آیا ہوں ابھی تو اور بہت اس پہ تبصرے ہوں گے میں گفتگو میں جو ابہام چھوڑ آیا ہوں یہ کم نہیں ہے وضاحت مری اسیری کی پروں کے رنگ تہِ دام چھوڑ آیا ہوں وہاں سے ایک قدم بھی نہ جا سکی آگے جہاں پہ گردشِ ایام چھوڑ آیا ہوں مجھے جو ڈھونڈھنا چاہے وہ ڈھونڈھ لے اعجازؔ کہ اب میں کوچۂ گمنام چھوڑ آیا ہوں اعجاز رحمانی
میرے استاد اعجاز رحمانی کی شاعری میں کوئی مثال نہیں ہے استاد تھے اور استاد ہی ہیں جواب نہیں استاد کا ان کے سامنے کسی بھی کوئی بات نہیں اعجاز رحمانی کا شاگرد چاند علی
Allah Kareem ejaz rehmani Sahab k darjaat buland farmaye Ameen
Main Guftago Main Ibham Chhor Aayaa Hoon ! Wah Wah for this good Ghazal of Ejaz Rehmani !
ہوا کے واسطے اک کام چھوڑ آیا ہوں
دیا جلا کے سر شام چھوڑ آیا ہوں
کبھی نصیب ہو فرصت تو اس کو پڑھ لینا
وہ ایک خط جو ترے نام چھوڑ آیا ہوں
ہوائے دشت و بیاباں بھی مجھ سے برہم ہے
میں اپنے گھر کے در و بام چھوڑ آیا ہوں
کوئی چراغ سر رہ گزر نہیں نہ سہی
میں نقشِ پا کو بہر گام چھوڑ آیا ہوں
ابھی تو اور بہت اس پہ تبصرے ہوں گے
میں گفتگو میں جو ابہام چھوڑ آیا ہوں
یہ کم نہیں ہے وضاحت مری اسیری کی
پروں کے رنگ تہِ دام چھوڑ آیا ہوں
وہاں سے ایک قدم بھی نہ جا سکی آگے
جہاں پہ گردشِ ایام چھوڑ آیا ہوں
مجھے جو ڈھونڈھنا چاہے وہ ڈھونڈھ لے اعجازؔ
کہ اب میں کوچۂ گمنام چھوڑ آیا ہوں
اعجاز رحمانی
میں نقش پا کو ×
میں نقش پا تو =
خورشید عبداللہ صاحب ایسے نادر نمونے اپلوڈ کرنے کا بہت شکریہ
غلام محمد اسلام آباد
MàshAllah
میرے استاد اعجاز رحمانی کی شاعری میں کوئی مثال نہیں ہے استاد تھے اور استاد ہی ہیں جواب نہیں استاد کا ان کے سامنے کسی بھی کوئی بات نہیں اعجاز رحمانی کا شاگرد چاند علی
اعجاز رحمانی صاحب کی شاعری کی کوئی کتاب مل سکتی ہے؟
بے شک ۔ اللہ کریم کامل مغفرت فرمائے اور کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔۔ امین ❤
اللہ تعالٰی اعجاز رحمانی صاحب کی مغفرت فرمائیں آمین
بہت خوب ۔۔ 🌺🌺🌺🌺 شاھد سلطان اعظمی
اعظم گڈھ/ یوپی/ ہندوستان
کیا خوب غزل ہے!
واہ واہ
بہت اچھے شعر نکالے ہیں آپ نے
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
ہر شعر سنہری حروف سے لکھا جانے کے قابل
wah wah khoobsorat kalam
ماشااللہ بہت خوب
واقعہ ہے ابہام کا استعمال غزلوں میں شاید پیلي بار ہوا ہے ۔بہُت اچھا لگا ۔شکریہ
امانتِ سحر و شام چھوڑ آیا ہوں۔
کہیں چراغ کہیں جام چھوڑ آیا ہوں۔
Kafi arsay se dhund raga tha ye ghazal
واہ بہت خوب
آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ شکریہ 💗
Subject matter and style are exactly like Obaidul Allah Aleem.
Buhat khoob
بہت عمدہ ، بیت خوب ۔۔
لفظ " تبصرے" میں حرف 'ص' کے نیچے زیر درست ھے یا اس پر زبر ، یا دونوں ہی درست ہیں ؟ ؟
کوئی صاحب وضاحت فرمائیں گے ؟؟
لا جواب ترنم
شکریہ جناب
واہ
ibhaam means....
Amaan Khan indefiniteness ,obscurity !
خزانہ کدھر سے ہاتھ لگا ہے
ایسی نایاب غزل۔ہر شعرخوب سے خوب تر۔