Azm Behzad recites his ghazal کبھی اے سپاہِ شکستگاں کوئی اہتمامِ ملال کر

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 28 сер 2024
  • عزم بہزاد
    کبھی اے سپاہِ شکستگاں کوئی اہتمامِ ملال کر
    کسی بزمِ رقص کو سرد کر کسی باطرب کو نڈھال کر
    جشنِ سپاس
    بیادِ سلیم جعفری 1996
    کبھی اے سپاہِ شکستگاں کوئی اہتمامِ ملال کر
    کسی بزمِ رقص کو سرد کر کسی باطرب کو نڈھال کر
    کئی دن سے پھر وہی چشم و لب مری گفتگو میں در آئے ہیں
    مرے عہدِ رفتہ کے فیصلے مرا اعتماد بحال کر
    ابھی امتحانِ سخن مرا کئی رتجگوں پہ محیط ہے
    شبِ انتظار کے نکتہ داں مجھے واقفِ مہ و سال کر
    یہ دیارِ اہلِ نفاق ہے یہاں احتیاط سے کام لے
    نہ کسی کو کوئی جواب دے نہ کسی سے کوئی سوال کر
    جنہیں ایک موسمِ سرد میں مری ہمرہی میں دیا گیا
    وہی لوگ آج ہیں مطمئن مجھے قافلے سے نکال کر
    کئی اعتبار کے مرحلے تِری خامشی نے گنوا دیے
    مگر اب نگاہِ فسردگی مری کوششوں کا خیال کر
    تجھے عزمؔ شوقِ ثبات ہے تو رہِ میانہ روی پہ چل
    کہیں دوسروں کی مثال دے کہیں پیش اپنی مثال کر
    عزمؔ بہزاد

КОМЕНТАРІ • 3

  • @naeemtamawa1201
    @naeemtamawa1201 2 місяці тому

    Azm Behzad impressive as ever

  • @khursheedabdullah2261
    @khursheedabdullah2261  10 місяців тому +5

    کبھی اے سپاہِ شکستگاں کوئی اہتمامِ ملال کر
    کسی بزمِ رقص کو سرد کر کسی باطرب کو نڈھال کر
    کئی دن سے پھر وہی چشم و لب مری گفتگو میں در آئے ہیں
    مرے عہدِ رفتہ کے فیصلے مرا اعتماد بحال کر
    ابھی امتحانِ سخن مرا کئی رتجگوں پہ محیط ہے
    شبِ انتظار کے نکتہ داں مجھے واقفِ مہ و سال کر
    یہ دیارِ اہلِ نفاق ہے یہاں احتیاط سے کام لے
    نہ کسی کو کوئی جواب دے نہ کسی سے کوئی سوال کر
    جنہیں ایک موسمِ سرد میں مری ہمرہی میں دیا گیا
    وہی لوگ آج ہیں مطمئن مجھے قافلے سے نکال کر
    کئی اعتبار کے مرحلے تِری خامشی نے گنوا دیے
    مگر اب نگاہِ فسردگی مری کوششوں کا خیال کر
    تجھے عزمؔ شوقِ ثبات ہے تو رہِ میانہ روی پہ چل
    کہیں دوسروں کی مثال دے کہیں پیش اپنی مثال کر
    عزمؔ بہزاد

  • @DrKhalidJamilPoetry
    @DrKhalidJamilPoetry 10 місяців тому +1

    Kiya baat hai wah wah