KP culture and tourism Authority organized first ever tourism excellence awards 2024

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 1 жов 2024
  • محکمہ سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا
    ہینڈ آؤٹ
    نشترہال سے حاصل ہونے والی آمدن فنکاروں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرینگے، مشیر سیاحت زاہد چن زیب
    نشترہال پشاور پر 117 ملین روپے کی لاگت سے تزئین و آرائش اور مرمت کے بعد نشتر ہال کو دوبارہ ثقافتی سرگرمیوں کیلئے کھولا جارہا ہے، فنکاروں کو 50فیصد فیس پر نشترہال دینگے، مشیر سیاحت و ثقافت
    پشاور:24ستمبر2024(پریس ریلیز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ وعجائب گھرخیبرپختونخوازاہد چن زیب نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سیاحت کے حوالے سے بہترین صوبہ ہے۔ عالمی بنک کے تعاون سے 117 ملین روپے کی لاگت سے نشتر ہال کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش منصوبے کی تکمیل کے بعد صوبے کے سب سے بڑے ثقافتی حب کلچرل کمپلیکس کا افتتاح کردیا ہے۔ جہاں ایک بار پھر ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نشترہال پشاور میں خیبرپختونخوا کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے منعقدہ ٹورازم ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب میں کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈ اپور تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان، صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو، مشیر برائے تعمیرات و مواصلات سہیل آفریدی،کمشنر پشاور ریاض خان محسود،سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت ڈاکٹر محمد بختیار خان، ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی،ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر، ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی عبد الصمد خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر کائیٹ توصیف خالد اور تمام اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرلز، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی صحافی برادری سمیت آرٹس و فنون لطیفہ سے وابستہ افراد اور سیاحت کے شعبے سے منسلک سٹیک ہولڈرز موجود تھے۔مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ پشاور نشتر ہال میں کلچرل کمپلیکس کا افتتاح اس خطے کے فن و ثقافت کو مزید فروغ دینے اور اس کی تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔صرف تین ماہ دوران 1کروڑ سے زائد سیاحوں نے صوبہ کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ نشترہال پشاور کو تزہین و آرائش کے بعد ایک بار پھرسیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ یہاں سے حاصل ہونے والی آمدن کا سو فیصد 60 سال سے زائد عمر والے فنکاروں کے علاج و معالجے پر خرچ کرنے کااعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے میں سیاحت اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کیلئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔ مشیر سیاحت و ثقافت نے اس موقع پر واضح کیا کہ تقریب کے انعقاد کامقصد خیبرپختونخوا میں سیاحت کیلئے خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ان کے خدمات کے پیشِ نظر ایوارڈز سے نوازنا اور ان کے خدمات کو دنیا کے سامنے رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی ایوارڈز اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد ایوارڈز ہیں جس کا اعزاز صوبائی حکومت اور کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کو جاتا ہے اور اس میں ہوٹل انڈسٹری، ریسٹورنٹ، ٹور گائیڈ، ٹور آپریٹرز، ایڈونچر ٹورازم،سوشل میڈیا ورکرز اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا صحافیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ تقریب کے دوران محفل موسیقی تصویری نمائش کے انعقاد کیساتھ ساتھ سیاحتی سے وابستہ 7کٹیگریز کے نامزد مختلف ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے۔

КОМЕНТАРІ •