Kaleem Ajiz -یہ دیوانے کبھی پابندیوں کا غم نہیں لیں گے-yeh deewanay kabhi paabandoon ka gham - 1992

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 7 вер 2024
  • Very thankful to Br Khurshid Abdullah for the Urdu script
    یہ دیوانے کبھی پابندیوں کا غم نہیں لیں گے
    گریباں چاک جب تک کر نہ لیں گے دم نہیں لیں گے
    لہو دیں گے تو لیں گے پیار موتی ہم نہیں لیں گے
    ہمیں پھولوں کے بدلے پھول دو ،شبنم نہیں لیں گے
    یہ غم کس نے دیا ہے پوچھ مت اے ہم نشیں ہم سے
    زمانہ لے رہا ہے نام اُس کا ہم نہیں لیں گے
    محبت کرنے والے بھی عجب خوددار ہوتے ہیں
    جگر پر زخم لیں گے، زخم پر مرہم نہیں لیں گے
    غم دل ہی کے ماروں کو غم ایام بھی دے دو
    غم اتنا لینے والے کیا اب اتنا غم نہیں لیں گے
    سنوارے جا رہے ہیں ہم الجھتی جاتی ہیں زلفیں
    تم اپنے ذمہ لو اب یہ بکھیڑا ہم نہیں لیں گے
    شکایت ان سے کرنا گو مصیبت مول لینا ہے
    مگر عاجزؔ غزل ہم بے سنائے دم نہیں لیں گے
    کلیم عاجز
    I am posting these Kalams of Kaleem Ajiz to preserve these nayaaab kalam.
    I am unable to get in touch with Aziz sahib. I have taken permission from Anjum Taj to post these videos.
    I am very thankful to Aziz R Khan for these recordings.

КОМЕНТАРІ • 8