Sabir Zafar : Ghazal دریچہ بے صدا کوئی نہیں ہے اگرچہ بولتا کوئی نہیں ہے

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 23 тра 2024
  • صابر ظفر
    دریچہ بے صدا کوئی نہیں ہے
    اگرچہ بولتا کوئی نہیں ہے
    میں ایسے جمگھٹے میں کھو گیا ہوں
    جہاں میرے سوا کوئی نہیں ہے
    رُکوں تو منزلیں ہی منزلیں ہیں
    چلوں تو راستہ کوئی نہیں ہے
    کھلی ہیں کھڑکیاں ہر گھر کی لیکن
    گلی میں جھانکتا کوئی نہیں ہے
    کسی سے آشنا ایسا ہوا ہُوں
    مجھے پہچانتا کوئی نہیں ہے
    صابر ظفر

КОМЕНТАРІ • 3

  • @khursheedabdullah2261
    @khursheedabdullah2261  Місяць тому +5

    دریچہ بے صدا کوئی نہیں ہے
    اگرچہ بولتا کوئی نہیں ہے
    میں ایسے جمگھٹے میں کھو گیا ہوں
    جہاں میرے سوا کوئی نہیں ہے
    رُکوں تو منزلیں ہی منزلیں ہیں
    چلوں تو راستہ کوئی نہیں ہے
    کھلی ہیں کھڑکیاں ہر گھر کی لیکن
    گلی میں جھانکتا کوئی نہیں ہے
    کسی سے آشنا ایسا ہوا ہُوں
    مجھے پہچانتا کوئی نہیں ہے
    صابر ظفر

  • @atiquejilani749
    @atiquejilani749 Місяць тому

    🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

  • @daudshahab1712
    @daudshahab1712 Місяць тому +2

    Manzar bhopali ka 1990 wala mushayra uplod kijiye