Wasif Ali wasif || urdu Short stories || animated video || 2022

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 15 жов 2024
  • ایک آدمی اپنے پیر صاحب کے پاس گیا اور عرض کی کہ مجھے طاقت دیں، اسمِ اعظم عطا کریں۔ انہوں نے فرمایا "آج کا دن سیروتفریح کرلو، کل دیکھیں گے"۔ وہ شخص پھرتا پھراتا جنگل میں چلا گیا۔ وہاں اس نے دیکھا کہ ایک لکڑہارا، لکڑیوں کا گٹھا اٹھاۓ چلا جارہا ہے، تھکا تھکا آیا۔ وہاں سے شہر کا کوتوال گزرا۔ اس نے کہا"بابا! یہ لکڑیاں مجھے دے دو، مجھے ضرورت ہے"۔ بوڑھے نے اس سے معاوضہ مانگا۔ کوتوال نے کہا"تو مجھے نہیں جانتا، میں شہر کا کوتوال ہوں"۔ بوڑھے نے کہا "کوتوال ضرور ہوگا مگر پیسے تو دو"۔ قصہ کوتاہ، کوتوال نے بوڑھے کو مارا، پیسے بھی نہیں دۓ اور لکڑی بھی لے گیا۔ بے چارہ مرید دوسرے دن پیر کے پاس گیا۔ انہوں نے پوچھا"تم نے کیا دیکھا؟ مرید نے سارا واقعہ کہہ سنایا۔ انہوں نے دوبارہ فرمایا"اگر تمہارے پاس اسمِ اعظم ہوتا تو تم کیا کرتے، کہنے لگا "میں یہ ظلم نہ ہونے دیتا"فرمایا "بات سنو! وہ جو بوڑھا لکڑہارا ہے وہ میرا پیر ہے اور میں نے اسمِ اعظم اس سے لیا ہے"۔
    گفتگو ____3، صفحہ نمبر ______146_____147.
    بابا حضور قُطبِ ارشاد حضرت امام واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ
    Subscribe Our Channel

КОМЕНТАРІ • 6