Nazam ll Abul Bayan Hammad Umri

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 5 лют 2025
  • Islam ke Taqazay ll Nazam
    Kalam: ustazul asatiza hazrat Abul bayan Hammad Umri (sabiq ustaaz jamia darussalam oomerabad)
    اسلام کے تقاضے(نظم)
    شاعر: استاذ الاساتذہ مولانا ابوالبیان حمادؔ عمری رحمہ اللہ
    آواز: محمد عرفات ،کرناٹک ( متعلم جامعہ دارالسلام عمرآباد)
    پیش کش: شیخ اسماعیل افضل ،حیدرآبادی ، ڈاکٹرسید ظہیر دانش عمری ،کڈپہ
    پھیلائیں گے اگر ہم اسلام کے اُجالے
    دنیا سے ختم ہوں گے پھر کفر کے اندھیرے
    یوں جی رہے ہیں اب تو اللہ کے یہ بندے
    پروردگار ان کا جیسے کوئی نہیں ہے
    منزل سے دور ہو کر انساں بھٹک رہا ہے
    جو راستہ ہے سیدھا کوئی اسے بتادے
    لاریب پھر مسلماں دل کا سکون پائے
    اللہ سے جو پہلے وہ اپنا دل لگالے
    دینِ مبیں جہاں میں پھر کیوں نہ جگمگائے
    ہمت سے ہر مسلماں پھر سب کو وہ جگائے
    کب تک یہ خواب غفلت کب ہوش اس کو آئے
    جاگے بھی اب مسلماں پھر سب کو وہ جگائے
    عقل سلیم دی ہے انساں کو جو خدا نے
    پھر کیوں نہ حق کو سمجھے پھر کیوں نہ حق کو مانے
    برقِ بلا سے کوئی جاکر یہ بات کہہ دے
    ہم نے بھی چن کے لائے کچھ آشیاں کے تنکے
    پورے کہاں کئے وہ ہم ٹالتے رہے ہیں
    احکام اپنے رب کے ’’اسلام کے تقاضے‘‘
    بخشی گئی تھی جن کو اقوام کی امامت
    وہ پھر رہے ہیں اپنی غفلت سے مارے مارے
    حمادؔ ہم جو سینچیں خون جگر سے ہردم
    گلزار دینِ حق میں فصلِ بہار آئے
    انجمن تہذیب الاخلاق ۲۰۲۴
    (نگران انجمن: استاذحافظ عبد العظیم بیگ عمری حفظہ اللہ)
    (مجموعۂ کلام: بانگ حرا، ص:۲۴۵)

КОМЕНТАРІ •