MOULANA KAKA SAYEED AHMED SAHIB OOMERI KA AAKHRI SAFAR

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 12 тра 2024
  • MOULANA KAKA SAYEED AHMED SAHIB OOMERI KA AAKHRI SAFAR- 1936-2024
    (General Secreary o Jamia Darusalam, Oomerabad) 1988-2024
    Shaik Ismail Afzal Hyderabad
    جلوس جنازہ مولانا کاکا سعید احمد عمری رحمہ اللہ. ..(معتمد عمومی جامعہ دارالسلام عمرآباد وسرپرست مرکزی جمعیت ابنائے قدیم جامعہ دارالسلام عمرآباد ونائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ) 13مئی 2024,اتوار
    بر وفات حسرت آیات مولانا کاکا سعید عمری رحمہ اللہ
    حافظ نذیر أحمد شریف ناضر عمری مدنی دوحہ قطر
    کاروانِ علم و فن کے پاسباں کاکا سعید
    پیکرِ علم و عمل، عزمِ جواں کاکا سعید
    ہر گھڑی اصلاح و دعوت کا سبق ہم کو دیا
    واعظِ مخلص تھے اور شیریں زباں کاکا سعید
    جامعہ پر ہی فدا تھی ان کی ساری زندگی
    پیکر جہد مسلسل حرزِ جاں کاکا سعید
    قوم وملت ہی کی ان کو فکر دامن گیر تھی
    محسنِ انسان ومیرِ کارواں کا کا سعید
    اہلِ علم و فضل کے وہ قدر داں جوہر شناس
    تھے وہ مشفق و مربی مہرباں کاکا سعید
    سب سے مل جل کر کے رہنے کی ہمیں تعلیم دی
    اعتدال و وسطیت کے ترجماں کاکا سعید
    وقت کتنا قیمتی ہے اور نظم و ضبط بھی
    زندگی تھی آپ کی سب پر عیاں کاکا سعید
    خوب سیرت رہنما تھے جامعہ کی جان تھے
    اس چمن میں تم سا رہبر اب کہاں کاکا سعید
    جادۂ حق پر رواں تھے گوہرِ نایاب تھے
    کس طرح سے اب کروں میں وہ بیاں کاکا سعید
    یا الہیٰ عمریوں کو بخش تو صبر جمیل
    مضطرب ہے آج سارا گلستاں کاکا سعید
    ہے دعا ناضر کی یارب کر عطا جنت انہیں
    شبنم افشانی کرے ارض و سماں کاکا سعید
  • Спорт

КОМЕНТАРІ •