کچھ فیصلہ تو ہو کہ کدھر جانا چاہیے - پروین شاکر - Parveen Shakir

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 12 жов 2024
  • کچھ فیصلہ تو ہو کہ کدھر جانا چاہیے
    پانی کو اب تو سر سے گزر جانا چاہیے
    نشتر بدست شہر سے چارہ گری کی لو
    اے زخمِ بے کسی تجھے بھر جانا چاہیے
    ہر بار ایڑیوں پہ گِرا ہے مرا لہو
    مقتل میں اب بہ طرزِ دِگر جانا چاہیے
    کیا چل سکیں گے جن کا فقط مسئلہ یہ ہے
    جانے سے پہلے رختِ سفر جانا چاہیے
    سارا جوار بھاٹا مرے دل میں ہے مگر
    الزام یہ بھی چاند کے سر جانا چاہیے
    جب بھی گئے عذابِ در وبام تھا وہی
    آخر کو کِتنی دیر سے گھر جانا چاہیے
    تہمت لگا کے ماں پہ جو دشمن سے داد لے
    ایسے سخن فروش کو مر جانا چاہیے
    پروین شاکر - Parveen Shakir

КОМЕНТАРІ • 7

  • @ghalibthemagnificent
    @ghalibthemagnificent Рік тому

    The beauty of Urdu poetry.

  • @mazharkhan5814
    @mazharkhan5814 3 роки тому +1

    کیا لاجواب کلام ہے ،امیر اعظم تونسہ شریف بستی مندرانی پاکستان

  • @MianIrfanKhurshid
    @MianIrfanKhurshid 3 роки тому +1

    Allah parveen shakir ko jannet ul firdaus mey sub sey uncha darja ata furmayeey ameen

  • @NadiaUmberLodhiURDUCHANNELETV
    @NadiaUmberLodhiURDUCHANNELETV 11 місяців тому

    ❤❤❤

  • @uniquelights7614
    @uniquelights7614 Рік тому

    پروین شاکر صاحبہ کی بہت سی وڈیوز میں نے ایک یوٹیوب چینل پر دیکھی تھی جس کا نام تھا
    Sapno ki jageer