Ejaz Rehmani’s Ghazal میں تو اپنا قاتل خود ہُوں غیر سے میری جنگ نہیں

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 5 лют 2025
  • اعجاز رحمانی
    وقت کا دامن تنگ ہے لیکن میرا دامن تنگ نہیں
    دھوپ کے ڈر سے جو اُڑ جائے رنگ وہ میرا رنگ نہیں
    بیداری کا عالم مجھ کو خواب کا موسم لگتا ہے
    حیرت ہے آج اُن ہاتھوں میں آئنہ ہے سنگ نہیں
    بہنے والا سڑکوں پر یہ کِس کا لہو ہے، میرا ہے
    میں تو اپنا قاتل خود ہُوں غیر سے میری جنگ نہیں
    چیخ اُٹھیں گے سارے پربت، تیشہ کوئی لائے تو
    ایسا کون سا پتھر ہے جس پتھر میں آہنگ نہیں
    جب تک اُس کے قرب کی خوشبو حاصل تھی، مَیں زندہ تھا
    وہ جو نہیں تو یوں لگتا ہے کوئی بھی میرے سنگ نہیں
    پہلے اپنے قد کو دیکھیں پھر مجھ پر تنقید کریں
    ان کا ذکر بھی کیوں کرتے ہو جو میرے پاسنگ نہیں
    ہونٹوں پر کچھ لفظ شکستہ، جملے بھی بے ربط اعجاز
    دل کی بات سناؤں کیسے،کہنے کا بھی ڈھنگ بھی نہیں
    اعجاز رحمانی

КОМЕНТАРІ • 12

  • @Urdu.kahani
    @Urdu.kahani 9 місяців тому +8

    آپ جیسے لوگ ویوز کے لیے کام نہیں ایک بلکہ قابل قدر ہمارے بزرگوں کی نشانی سنجوگ رہیں ہے اللہ اس کا بہترین اجر عطا فرمائیں

    • @khursheedabdullah2261
      @khursheedabdullah2261  9 місяців тому +2

      شکریہ جناب
      اگر مجھے ویوز درکار ہوتے تو یہ چینل کب کا بند ہو چکا ہوتا ۔

    • @munsifjalauni8108
      @munsifjalauni8108 9 місяців тому

      آپ بہت عمدہ کام کر رہے ہیں
      منفی تبصروں پر توجہ سے گریز کیجئے​@@khursheedabdullah2261

  • @shahidnasri-w5w
    @shahidnasri-w5w 6 місяців тому +1

    زبردست کلام اعجاز رحمانی صاحب

  • @khursheedabdullah2261
    @khursheedabdullah2261  9 місяців тому +15

    وقت کا دامن تنگ ہے لیکن میرا دامن تنگ نہیں
    دھوپ کے ڈر سے جو اُڑ جائے رنگ وہ میرا رنگ نہیں
    بیداری کا عالم مجھ کو خواب کا موسم لگتا ہے
    حیرت ہے آج اُن ہاتھوں میں آئنہ ہے سنگ نہیں
    بہنے والا سڑکوں پر یہ کِس کا لہو ہے، میرا ہے
    میں تو اپنا قاتل خود ہُوں غیر سے میری جنگ نہیں
    چیخ اُٹھیں گے سارے پربت، تیشہ کوئی لائے تو
    ایسا کون سا پتھر ہے جس پتھر میں آہنگ نہیں
    جب تک اُس کے قرب کی خوشبو حاصل تھی، مَیں زندہ تھا
    وہ جو نہیں تو یوں لگتا ہے کوئی بھی میرے سنگ نہیں
    پہلے اپنے قد کو دیکھیں پھر مجھ پر تنقید کریں
    ان کا ذکر بھی کیوں کرتے ہو جو میرے پاسنگ نہیں
    ہونٹوں پر کچھ لفظ شکستہ، جملے بھی بے ربط اعجاز
    دل کی بات سناؤں کیسے،کہنے کا بھی ڈھنگ بھی نہیں
    اعجاز رحمانی

  • @muhammadsaad2199
    @muhammadsaad2199 6 місяців тому

    Zabar10

  • @abdullahumar5062
    @abdullahumar5062 5 місяців тому +1

    واہ

  • @haqnawaz7882
    @haqnawaz7882 9 місяців тому +1

    Excellent

  • @mohdsahilSahil-e6o
    @mohdsahilSahil-e6o 7 місяців тому

    Mashallah