Khumar Barabankvi غمِ دنیا بہت ایذا رساں ہے کہاں ہے اے غمِ جاناں کہاں ہے

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 29 сер 2024
  • خمار بارہ بنکوی
    غم دنیا بہت ایذا رساں ہے
    کہاں ہے اے غم جاناں کہاں ہے
    اک آنسو کہہ گیا سب حال دل کا
    نہ سمجھا تھا یہ ظالم بے زباں ہے
    خدا محفوظ رکھتے آفتوں سے
    کئی دن سے طبیعت شادماں ہے
    وہ کانٹا ہے جو چبھ کر ٹوٹ جائے
    محبت کی بس اتنی داستاں ہے
    یہ مانا زندگی کامل ہے لیکن
    اگر آ جائے جینا جاوداں ہے
    سلام آخر ہے اہل انجمن کو
    خمار اب ختم اپنی داستاں ہے
    خمارؔ بارہ بنکوی

КОМЕНТАРІ • 10

  • @khursheedabdullah2261
    @khursheedabdullah2261  4 роки тому +12

    غم دنیا بہت ایذا رساں ہے
    کہاں ہے اے غم جاناں کہاں ہے
    اک آنسو کہہ گیا سب حال دل کا
    نہ سمجھا تھا یہ ظالم بے زباں ہے
    خدا محفوظ رکھتے آفتوں سے
    کئی دن سے طبیعت شادماں ہے
    وہ کانٹا ہے جو چبھ کر ٹوٹ جائے
    محبت کی بس اتنی داستاں ہے
    یہ مانا زندگی کامل ہے لیکن
    اگر آ جائے جینا جاوداں ہے
    سلام آخر ہے اہل انجمن کو
    خمار اب ختم اپنی داستاں ہے
    خمارؔ بارہ بنکوی

    • @isfandyaar8916
      @isfandyaar8916 2 роки тому +2

      آپ اس میں یہ تصحیح کر لیجیے:
      1- دوسرے شعر کے دوسرے مصرع کے آغاز میں آپ نے لفظ "نہ" لکھا ہے حالانکہ خمار صاحب "میں" پڑھ رہے ہیں اور درست بھی یہی ہے۔
      2- اسی طرح تیسرے شعر کے پہلے مصرع میں آپ نے لفظ "رکھتے" لکھا ہے حالانکہ خمار صاحب نے "رکھے" پڑھا ہے اور یہی درست ہے۔
      3- سیکنڈ لاسٹ شعر کے پہلے مصرع میں آپ نے لفظ "کامل" لکھا ہے حالانکہ خمار صاحب نے "فانی" پڑھا ہے اور یہی درست ہے۔

    • @muhammadziaulhaq7987
      @muhammadziaulhaq7987 Рік тому +1

      ماشاء اللہ جو آپ لکھ دیتے ہیں اس کے ساتھ سننے سے لطف دوبالا ہوجاتا ہے. خصوصاً پرانی ویڈیو جن میں آواز ذرا واضح نہ ہو. اس بار لکھتے ہوئے کچھ تسامحات ہو گئے. کچھ کی نشاندہی پہلے ہو چکی.
      مقطع سے پہلے شعر میں بھی کچھ ایسے ہی ہوا.
      حضرت خمار نے پڑھا وہ اس طرح معلوم ہوتا ہے.
      یہ مانا کہ زندگی فانی ہے لیکن"
      جو آپ نے تحریر فرمایا اس میں لکھا ہے
      " یہ مانا کہ زندگی کامل ہے لیکن"

  • @mohammadmokarram2312
    @mohammadmokarram2312 3 роки тому +1

    Bahut acha hae

  • @mohammedshaheryar253
    @mohammedshaheryar253 Рік тому

    🤲

  • @fortunepk
    @fortunepk 4 роки тому

    بہت اعلی

  • @ghulammuhammad1881
    @ghulammuhammad1881 6 років тому

    Very highly imaginative poetry.
    May Allah rest such great poets in eternal peace
    Ghulam Muhammad Islamabad

    • @2009kraz
      @2009kraz 6 років тому +1

      mastery of verse and beautiful voice !! what a great poet !!

  • @zahidmohammedi8243
    @zahidmohammedi8243 3 роки тому

    آنکھوں کے چراغوں میں اجالے نہ رہیں گے پوری غزل کا آڈیو ویڈیو بھیجیے

  • @TipuSultan-cc2kn
    @TipuSultan-cc2kn 2 роки тому

    ایک آنسو کہہ گیا سب حال دل کا
    میں سمجھا تھا یہ ظالم بے زباں ہے
    خدا محفوظ رکھے آفتوں سے
    کئی دن سے طبعیت شادماں ہے
    وہ کانٹا ہے جو چبھ کر ٹوٹ جائے
    محبت کی بس اتنی داستاں ہے