Shah Di Taliyan I Rawalpindi I Incredible Story of Journey on Tree I Gilani Logs
Вставка
- Опубліковано 9 лют 2025
- #shah_di_taliyan #rawalpindi #murree_road
Hazrat Sakhi Shahjahan Muhammad Badshah I Shah Di Taliyan I Rawalpindi I Incredible Story of Journey on Tree I Gilani Logs
شاہ دی ٹاہلیاں کا مزار راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ مری روڈ پر کمیٹی چوک کے پاس واقع ہے۔ ان کا اصل نام حضرت سخی شاہ جہان محمد بادشاہ ہے۔ تاریخ کی کتابوں یا اولیائے کرام کے تذکروں میں ان کے بارے میں معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں۔بس بکھری بکھری سی روایات ہیں جن سے یہ علم ہوتا ہے کہ آپ 700 سال قبل کشمیر سے راولپنڈی آئے تھے۔
کہا جاتا ہے کہ قیام کشمیر کے دوران ایک روز آپ ٹاہلی کے درخت کے نیچے بیٹھےعبادت کر رہے تھے کہ کچھ مسافر آ گئے جو اس درخت کے نیچے بیٹھ کر کھانا کھانے کے خواہش مند تھے۔ سخی شاہ جہان محمد بادشاہ نے تو انہیں درخت کے نیچے بیٹھنے کی اجازت دے دی لیکن مہمانوں نے تقاضہ کیا کہ وہ ان سے دور چلے جائیں۔ آپ نے ان کی خواہش پوری کر دی اور اٹھ کر دور چلے گئے لیکن اللہ کے حکم سے ٹاہلی کا درخت بھی ان کے پیچھے پیچھے چلنے لگا اور اسی مقام پر جا ٹھہرا جہاں آپ پہنچے تھے۔ یہ ماجرا دیکھ کر مہمانوں کے اوسان خطا ہو گئے اور وہ یہ سمجھ گئے کہ یہ شخص کوئی عام آدمی نہیں بلکہ اللہ کا برگزیدہ بندہ ہے۔
انہوں نے حضرت سخی شاہ جہان محمد بادشاہ سے معافی مانگی اور انہیں بھی اپنے ساتھ کھانے میں شریک کر لیا۔
کچھ عرصے کے بعد سخی شاہ جہان محمد بادشاہ کے مرشد نے آپ کو راولپنڈی جانے کا حکم دیا۔ آپ روانہ ہونے لگے تو ٹاہلی کا درخت اداس ہو گیا اور کہنے لگا کہ آپ کے جانے کے بعد میرا کیا ہوگا۔ کوئی میرا خیال رکھنے والا نہ ہو گا اور اگر ایسا ہوا بھی، تب بھی میں آپ کی جدائی کے غم میں خشک ہو جاوں گا۔ حضرت نے درخت کو تسلی دی اور فرمایا کہ تم ناصرف میرے ساتھ چلو گے بلکہ قیامت تک میرے ساتھ ہی رہو گے۔
کہا جاتا ہے کہ آپ اسی ٹاہلی کے درخت کے تنے پر سوار ہوئے اور تنا اڑتا ہوا اس مقام پر آ پہنچا جہاں اس وقت آپ کا مزار اقدس موجود ہے۔
آپ نے اپنی باقی زندگی اسی جگہ گزاری اور یہیں دفن ہوئے۔
ٹاہلی کے درخت کا تنا آج بھی آپ کے مزار کے باہر موجود ہے جس پر عقیدت مند سرسوں کا تیل ڈالتے ہیں۔ ضرورت مند افراد یہ تیل یہاں سے لے جاتے ہیں جو مختلف قسم کے دردوں، پھوڑے پھنسیوں اور دیگر امراض کے لیے شفا کا کام کرتا ہے۔
Follow us on:
Facebook:
/ . .
Twitter:
/ gilanilogs