PTS Mansehra Passing Out Parade 45th Bathc July 2024 Complete Video

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 6 вер 2024
  • #mansehrapolice #police #kpkpolice #mansehra #kppolice
    PTS Mansehra Passing Out Parade 45th Bathc July 2024 Complete Video
    پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں 45 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا
    تقریب کے مہمان خصوصی عزت مآب جناب اختر حیات خان گنڈا پور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ تھے
    معزز مہمانان گرامی میں جناب ڈاکٹر محمد اختر عباس ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خیبر پختون خواہ پشاور جناب طاہر ایوب ریجنل پولیس آفیسر ھزارہ ریجن ایبٹ آباد جناب شفیع اللہ گنڈا پور ڈی پی او مانسہرہ ،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن،پولیس افسران، پرنٹ میڈیا، الیکٹرونک میڈیا، سول سوسائٹی،1122 Rescue،پاس آوٹ ھونے والے ٹریننز ، شہداءپولیس اور غازیانِ پولیس کی فیملیز شامل تھیں۔
    ھزارہ ریجن کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے 383 جوانوں پر مشتمل ریکروٹس نے تربیت مکمل کرکے پریڈ، مارشل آرٹ اور ATS ڈیمو کا شاندار مظاہرہ کیا۔
    45 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تیاری ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول صوابی جناب اکرام اللہ خان کی نگرانی میں کیاگیا۔
    ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ اکرام اللہ خان نے آئی جی خیبر پختون خواہ پولیس اختر حیات خان گنڈا پور کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
    ریکروٹس نے کامیابی سے اپنی ٹریننگ کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد اپنی تمام تر توانائیاں ملک و قوم کی حفاظت و خدمت خلوص نیت سے پاکستان اور آئین کا وفادار رہنے غیر جانب داری کارہائے منصبی کی احسن طریقے سے انجام دہی شہریوں کے وقار و پولیس کے ضابطہ کار پر پابند رہنے کا حلف اٹھایا۔
    پاسنگ آوٹ پریڈ میں مجموعی طور پر ھزارہ ریجن سے تعلق رکھنے والے 393 پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا اور پاسنگ آوٹ میں شریک ہوئے۔ دوران کورس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے (بیسٹ آف پریڈ) (بیسٹ آف لاء) اور (بیسٹ آف فائر) ریکروٹس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ اختر حیات خان گنڈا پور اور ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ جناب ڈاکٹر اختر عباس نے انعامات تقسیم کیے۔
    انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ اختر حیات خان گنڈا پور نے ٹریننگ مکمل کرنے والے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے تمام پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاسنگ آوٹ کا دن خوشی کا دن ہوتا ہے۔ دوران تربیت کافی سختیوں اور مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے مگر یہ آپ کے مستقبل میں بہت ساری آسانیاں بھی پیدا کرتی ہے۔ اہلکار ٹریننگ سکول سے علم و تربیت اور تجربہ حاصل کر کے عوام کی جان و مال کی حفاظت بہتر انداز سےکرینگے یہاں سے تربیت حاصل کرکے اپنی تمام تر صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کی حفاظت کو اولین فریضہ گردانے گیں۔ مجھے امید ھے کہ آپ تمام جوان خیبر پختون خواہ پولیس اور پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کا نام روشن کرینگے۔ آئی جی خیبر پختون خواہ پولیس اختر حیات خان گنڈا پور نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے شہداءکی اس وطن عزیز کے لیے دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
    انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ اختر حیات خان گنڈا پور نے زیر تربیت پولیس ٹریننز کے لیے نئی تعمیر شدہ جامع مسجد السلام کا بھی باقاعدہ طور پر افتتاح کیا ۔
    ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ اکرام اللہ خان نے معزز مہمان گرامی آئی جی پی خیبر پختون خواہ پولیس اختر حیات خان گنڈا پور کو مانسہرہ آمد پر خوش آمدید کہا انکا شکریہ ادا کیا اور پاس آوٹ ہونے والے تمام جوانوں کو مبارک باد دی۔ اور کہا کہ ٹریننگ ، پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کے انسٹرکٹر صاحبان کی انتھک محنت اور لگن کا نتیجہ ھے اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خیبر پختون خواہ ڈاکٹر محمد اختر عباس ریجنل پولیس آفیسر ھزارہ طاہر ایوب ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
    بعدازاں ATS سٹاف اور پاس آوٹ ہونے والے جوانوں نے ڈیمو کے دوران اور مختلف خاکے پیش کئے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے جوانوں نے اپنے اپنے علاقائی رقص بھی پیش کئے جس پر موجود شایقین نے خوب داد دی
    You Can Also Follow Us on:
    Facebook : www.facebook.c...
    Instagram: www.instagram....
    X: Ma...

КОМЕНТАРІ •