Iftikhar Arif : Nazm جس روز ہمارا کوُچ ہوگا پھولوں کی دکانیں بند ہوں گی

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 28 сер 2024
  • افتخار عارف : کوُچ
    جس روز ہمارا کوُچ ہوگا
    پھولوں کی دکانیں بند ہوں گی
    شیریں سخنوں کے حرفِ دشنام
    بے مہر زبانیں بند ہوں گی
    پلکوں پہ نمی کا ذکر ہی کیا
    یادوں کا سراغ تک نہ ہوگا
    ہمواریٔ ہر نفس سلامت
    دل پر کوئی داغ تک نہ ہوگا
    پامالیِ خواب کی کہانی
    کہنے کو چراغ تک نہ ہوگا
    معبود اس آخری سفر میں
    تنہائی کو سُرخرو ہی رکھنا
    جز تیرے نہیں کوئی نگہ دار
    اس دن بھی خیال تُو ہی رکھنا
    جس آنکھ نے عمر بھر رلایا
    اس آنکھ کو بے وضو ہی رکھنا
    جس روز ہمارا کوُچ ہوگا
    پھولوں کی دکانیں بند ہوں گی
    افتخار عارف

КОМЕНТАРІ • 7

  • @abdulbasittariq5882
    @abdulbasittariq5882 Рік тому +1

    Bht umda kia kheny iftikhar arif k

  • @adilsiddiqui7914
    @adilsiddiqui7914 Рік тому

    Subhanallah Khursheed bhai kiya khoobsorat kalam share kiya hey. Iftikhar Arif ne kamal likha hey

  • @awaz-e-khayal356
    @awaz-e-khayal356 Рік тому

    واہ واہ زبردست بہت خوب جناب

  • @musfi708
    @musfi708 Рік тому

    زبردست

  • @khursheedabdullah2261
    @khursheedabdullah2261  Рік тому +2

    کوُچ
    جس روز ہمارا کوُچ ہوگا
    پھولوں کی دکانیں بند ہوں گی
    شیریں سخنوں کے حرفِ دشنام
    بے مہر زبانیں بند ہوں گی
    پلکوں پہ نمی کا ذکر ہی کیا
    یادوں کا سراغ تک نہ ہوگا
    ہمواریٔ ہر نفس سلامت
    دل پر کوئی داغ تک نہ ہوگا
    پامالیِ خواب کی کہانی
    کہنے کو چراغ تک نہ ہوگا
    معبود اس آخری سفر میں
    تنہائی کو سُرخرو ہی رکھنا
    جز تیرے نہیں کوئی نگہ دار
    اس دن بھی خیال تُو ہی رکھنا
    جس آنکھ نے عمر بھر رلایا
    اس آنکھ کو بے وضو ہی رکھنا
    جس روز ہمارا کوُچ ہوگا
    پھولوں کی دکانیں بند ہوں گی
    افتخار عارف

  • @sapnokijageer4592
    @sapnokijageer4592 Рік тому

    سبحان اللہ♥️