Youth Parliament Debate Contest Part 05

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 12 вер 2011

КОМЕНТАРІ • 17

  • @user-tr4xs2oz3v
    @user-tr4xs2oz3v 7 місяців тому +3

    راحیل اختر نے بھی کمال کا مباحثہ پیش کیا ۔
    ہمارا حال جس حال میں ہے اسکا احوال یہ حال خوب جانتا ہے لفظ "آزاد" کہ جس کے لغوی معنی " خود مختار،بے قید،بے خوف" اور وہ جو کسی کا پابند نا ہو تو یہ بھی ٹھیک کہتے ہیں کہ" ہم آزاد "ہیں ،یہ بالکل ٹھیک کہتے ہیں کہ " ہم آزاد ہیں " ۔
    تب ہی تو بے خوف ہم پاک ریلوے کے انجنوں کو چرا کر اپنی فاونڈریز(foundaries) میں پگھلا دیا کرتے ہیں ،ہم آزاد ہیں تب ہی تو کسی بات کے پابند نہیں اور اسی لئے اپنے رائیونڈ اور سر محل کی تعمیر کی خاطر اس قوم کے سامنےکبھی قرض اتارو اور ملک سنوارو کی مہمات چلائی جاتی ہیں ،تو کبھی ہم اس قوم کے نام پر کئے گئے سودوں میں اربوں روپے کے کمیشن کھا کھا کر اپنی جائیدادیں کھڑی کرتے ہیں کیونکہ ہم آزاد ہیں ۔
    ہم آزاد ہیں اسی لیے ہمیں کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں ،اسی لئے ہم فرینڈز آف پاکستان نامی چندہ بٹور تنظیم کے ذریعے اپنے گورے آقاؤں کے کالے جوتے چاٹ کر ان کی شرائط پر بھیک وصول کرتے ہیں ،ہم آزاد ہیں اسی لیے ہم ہمیشہ محتاجی چھوڑنے کے اور کش کول توڑ نے کے دعوے کرتے ہیں لیکن پھر بھی آئی ایم ایف(IMF) کی تلخ شرائط پر اس ٹوٹے ہوئے کش کول کے ٹکڑے ٹکڑے کی عوض اس دھرتی ماں کا ٹکڑا ٹکڑا بیچنے کو تیار ہے کہ:-
    قرضوں کے سائے میں ہم پل کر جواں ہوئے
    کش کول بن گیا ہے قومی نشاں ہمارا
    ہمارا جرنیل طاقت کا ،سیاستدان اقتدار کا
    حکمران کرسی کا اورعام آدمی ذاتی مفاد کا پابند ہے
    ہمارا ہر کام رشوت و سفارش کا،ہماری معیشت امداد کی ،ہماری ثقافت فیشن کے نام پر فخاشی اور ننگ پن کی اور ہماری عدلیہ نظریہ ضرورت کی پابند ہے ۔
    جی ہاں عالی وقار!
    ہم قطعی طور پر آزاد نہیں ۔اور میں آج آپ کے تجسس سے قائد ایوان اور ان کے حواریوں سے پوچھنا چاہوں گا کہ نظام نو کے تقاضے تم سے سوال کرتے ہیں کہ بتاؤ کیا اسی لئے یہ چراہیں بنی تھیں کہ اس پر اس دیس کی عوام سسک سسک کر مرے ، کیا اسی لئے اس دھرتی نے اناج اگلہ تھا کہ نسل آدم وحوا بھلک بھلک کر مریں اور کیا اسی لئے عوام نے ان حکمرانوں کو ووٹوں سے نوازا تھا کہ یہ حکمران ایک دن ڈالروں کےنچھاورہوتےہوئےلیموزین(Lamosuine) سے برآمد ہوں اور بھارتی رقصاوں کے جلووں کے آگے اور ان کے قدموں میں اپنے ایمان کو نچھاور کردیں ۔
    جی ہاں عالی وقار!
    ہم قطعی طور پر آزاد نہیں ۔کہ ہمارے یہ حکمران ببانگ دہل اعلان کرتے ہیں کہ ہماری جھولی میں چند ڈالروں کی بھیک ڈالو ہم تمہیں مسلمانوں کا لہو بیچتے ہیں ،ہمارے اوپر سے اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا وعدہ کرو ہم تمہیں وزیرستان کو قبرستان بنانے کی اجازت دیتے ہیں اور ہمیں آئی ایم ایف،ورلڈ بینک کی چوکھٹ تو دکھلاؤ ہم تمہیں وطن عزیز کے کسی بھی حصے پر ڈرون حملوں کی اجازت دیتے ہیں کہ :-
    ہم شرم و حیاء سے آئے ہیں ہم سولہ کروڑ بھکاری ہیں ہم بھیک کی گندم کھاتے ہیں
    ہم اپنی سوہنی دھرتی پر اپنوں کی لاشیں لگاتے ہیں
    کیا جان ایم ایم عالم کو ہم دیوانے کب سے ان کے ہیں۔
    جیکی نام نہیں تو کیا ہم کتے انکل ٹوم کے ہیں
    ایک ہم پہ زرا احسان کرو یہ مشکل تو آسان کرو
    اس دھرتی میں دم گھٹتا ہے اک ویزا ہم کو دان کرو
    دو سانسیں یہاں پر بھاری ہیں ہم سولہ کروڑ بھکاری ہیں

  • @user-tr4xs2oz3v
    @user-tr4xs2oz3v 7 місяців тому +1

    رمشاء کنول کا مباحثہ بہت زبردست ہے ۔۔
    جناب صدر اور معزز سامعین!
    آج کی اس ایوان میں پیش کردہ قرارداد "ہم آزاد ہیں ".میں اسکی بھر پور مخالفت کرتی ہوں ۔میرے نزدیک "ہم" سے مراد" آج کے پچانوے فیصد عام شہری ،عام انسان ہیں". اور لفظ "آزاد" آزادی سے لیا گیا ہے جس کے معنی " ہم اپنی زندگیاں گزارنے میں خود مختار ہیں " اور لفظ"ہیں" اظہار ہے " آج کے زمانے کا ،آج کے ماحول کا ".
    جناب صدر!
    ہمارے اس ملک میں صرف جاگیردار،سرمایے دار،وڈیرے ،مفاد پرست سیاستدان ہی آزاد ہیں کہ انھوں نے اس ملک کو اپنی جاگیر اور عوام کو اپنا غلام سمجھے رکھا ہے ،اگر یہی آزادی ہے کہ عوام کے گلے پر چھُری پھرتی رہے،چادر اور چار دیواری کے تخت اسکو پامال کیا جاتا رہے،بھائیوں کی بیٹیاں ان کےشب کدوں میں پہنچتی رہیں ،بچے تعلیم سے محروم رہیں تو میں ایسی آزادی کو سات سلام کرتی ہوں ۔
    جناب صدر!
    ہمارے اس ملک میں ہاں وہ آزاد ہیں،وہ آزاد ہیں ،قرضے معاف کرانے میں آزاد وہ آزاد ہیں ،عوام کو لوٹنے میں آزاد وہ آزاد ہیں ،اپنی مرضی کے فیصلے کروانے میں آزاد وہ آزاد ہیں ،اے نعروں کو بھڑکائے رکھنے میں آزاد ،ہاں وہ آزاد ہیں،وہ آزاد ہیں ۔۔کہ وہ جب چاہیں ہم غلاموں پر ٹیکس لگا دیں اور اگر ہم عدالتوں کی طرف رجوع کریں تو بھی وہ آزاد ہیں کہ وہ ٹیکس کا نام بدل کر پھر ٹیکس لگا دیں اور عدالتیں صُمٌّ بُكْمٌ خاموش تماشائی بنی رہیں۔
    جناب صدر!
    ہم آزاد نہیں ہیں ۔کہ ہمارے اس ملک میں جہاں اخوت و محبت کی حکمرانی ہونی تھی وہاں نفاق،صوبائیت اور لسانت کی حکمرانی کی گئی،جہاں امن وسکون کی تمنا تھی وہاں دہشتگردی اور تشدد قرار جائے ،عصمتیں سر راہ تاڑ تاڑ کردی جاتی ہیں ،معصوم و ننھے بچے رزق کے حصول کے لئے بے کار کیمپوں کا ایندھن بنتے رہے ،سرمایہ داروں کے شب کدوں کے لئے غریبوں کا لہو چوسا جاتا رہا ۔کہ ہمارا ذہن جذبات ،قلم،زبان اور سب سے بڑھ کر کہ ہماری معیشت آزاد ہے ۔
    نہیں جناب صدر نہیں !
    یہاں تو بولنے پہ پابندی،سوچنے پہ تعزیریں،پاوں میں غلامی کی آج بھی ہیں زنجیریں،آج حرف آخر ہے ،بات چند لوگوں کی ،دن ہے چند لوگوں کا ،رات چند لوگوں کی ،اٹھ کے درد مندوں میں صبح وشام بدلو بھی ،جس میں تم نہیں شامل وہ نظام بدلو بھی ۔اور تسی سمجھتے گئے ہوگے۔
    جناب صدر!
    ہم آزاد نہیں ہیں کہ استحصال اور کرپشن کا زہر قوم کی رگ رگ کو تاڑ دیا گیا ہے ۔
    تم جیو ہزارو سال ،تم کھاتے جاؤ مال
    تم کھینچو سب کی کھال،تم توڑ دو سارے جال
    پھر چلو سیاسی چال،اور حاصل کرو کمال
    پھر اور بھرو اعمال ،قانون تمہاری ڈھال
    تم جیو ہزارو سال،تم جیو ہزارو سال
    کہا جاتا ہے کہ جمہوریت میں عوام آزاد ہوتی ہے مگر صرف ووٹ ڈالنے کے لئے اس کے بعد نہیں
    اٹھائے پھرو اپنے ووٹ میں دیکھتی ہوں کس طرح اسلام کا کھوٹ،بھکاری ،منافقت اور دہرمعیار کیسے ختم ہوسکتا ہے ۔یہاں تو انقلاب بھی کچھ نہیں کرسکتا ،انقلاب عظیم کی بات کرو ،احتساب کی نہیں ،انتقام کی بات کرو ۔
    اور آخر میں صرف اتنا ہی کہوں گی :-
    میرے خوابوں کو چھینا ہے کسی نے
    میں سب کی بے حسی ہر مشتعل ہوں
    میرے لہجے میں سچ کا بانکپن ہے
    میں پاکستان کی زندہ نسل ہوں
    میں پاکستان کی زندہ نسل ہوں
    پاکستان زندہ باد!

  • @haseebmalick5390
    @haseebmalick5390 3 роки тому +2

    #Amazing❣️

  • @Alinafirdous1
    @Alinafirdous1 Рік тому

    Very impressive and attractive

  • @abbasi7439
    @abbasi7439 Рік тому

    Haq

  • @rajatbharti7669
    @rajatbharti7669 3 роки тому

    Gazab

  • @mohammadwaseemmohammadwase6060
    @mohammadwaseemmohammadwase6060 3 роки тому

    Very good

  • @yogendrasolanki4898
    @yogendrasolanki4898 4 роки тому +1

    Great speech and debate

  • @Abdul-rb6jj
    @Abdul-rb6jj 11 місяців тому

    That's ralietly

  • @MohdArif-sy2ve
    @MohdArif-sy2ve 2 роки тому

    Masha allah

  • @80sSultanyt
    @80sSultanyt 3 роки тому

    waziristan ko qabar banaay se kiya pakistan azaz ho jaya ga

    • @mdrabiul3085
      @mdrabiul3085 2 роки тому

      Geat sister bahut achha speech hai

  • @darthvader7907
    @darthvader7907 Рік тому

    @6:16 Dharti maa? abe sale kya tu kafir hindu hai..hindu ka lafz bol raha...Dharti kabhi maa nahi hoti, ye to bas zamin ka tukda hai...hum momin hai momin, keval allah ko mante hai, ye dharti maa jaisa kafir alfaz istemal mat kar..