Chalte Chalte | New Manqabat 2024 | Arbaeen Walk | Imam Hussain a.s | Eid e Ghadeer Manqabat 2024

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 17 чер 2024
  • #Arbaeen2024 #ChalteChalte #Manqabat2024
    Chalte Chalte (Official Video) - New Manqabat 2024
    “JAYENGE KARBALA CHALTE CHALTE.”
    Listen to The 1st Ever Manqabat for Mola Imam Hussain (as) by Arbaeen 2022 Friends.
    "Karbala Chalte Chalte”
    Lyrics:
    راہیانِ مودت ہیں ہم بھی
    جائیں گے کربلا چلتے چلتے
    پائیں گے ہم بھی ہر اک قدم پر
    فاطمہ کی دعا چلتے چلتے
    زائرِ کربلا! جو مسلسل
    حسرتِ دید سے تک رہیں ہیں
    "تم کو مولا بلائیں گے جلدی"
    کہدو ان سے ذرا چلتے چلتے
    کربلا جانے والوں سے ان کی
    التجا ہے جو جا نا سکیں گے
    پوچھ لینا لگا کر گلے سے
    حالِ دل تم ذرا چلتے چلتے
    ہاتھ پیروں سے ہے گرچہ محروم
    عشق کے کارواں میں ہے شامل
    لیتا ہے نا مدد وہ کسی سے
    جاتا ہے کربلا چلتے چلتے
    تھا مشی میں کروڑوں کا مجمع
    اور کئی میل کا وہ سفر تھا
    پھر بھی بھوکا نا پایا کسی کو
    دیکھا یہ معجزہ چلتے چلتے
    طفل کو لے کے آتے مشی میں
    سخت گرمی میں مائوں کو دیکھا
    وجہ غیروں نے پوچھی تو ماں نے
    للحسینا کہا چلتے چلتے
    ہے وہ دستِ بریدہ بھی لیکن
    زائروں کو ہے پانی پلاتا
    عشق کی انتہا میں نے دیکھی
    کیا بتائوں بھلا چلتے چلتے
    عشقِ شبیر میں سن رسیدہ
    چل رہے تھے جوانوں کی مانند
    دیکھ کر ان کو خود پا رہے تھے
    نوجواں حوصلہ چلتے چلتے
    پڑ گئے ہوں جو پیروں میں چھالے
    جانبِ کربلا جاتے جاتے
    عشق و الفت کا ہے یہ تقاضہ
    کہنا شکرِ خدا چلتے چلتے
    راستے میں اگر کوئی پوچھے
    کتنی زحمت اٹھائی سفر میں
    مَا رَأَیْتُ إِلَّا جَمِیلًا
    زینبی دو صدا چلتے چلتے
    میرے پیروں سے خوں رس رہا تھا
    ہٹ کے تربت سے غمگیں کھڑا تھا
    بڑھ کے مولا کے خادم نے مجھ کو
    دے دی خاکِ شفا چلتے چلتے
    عشق کے اس سفر سے ہے رغبت
    کس قدر جانے میرے قلم کو
    کر رہا ہے رقم سارے لمحے
    وہ نہیں رک رہا چلتے چلتے
    فاطمہ کی ہی تکریم کر کے
    حر نے آزاد خود کو کیا تھا
    روند کر قدموں سے قصرِ شاہی
    شہ تلک آگیا چلتے چلتے
    دیکھو تاریخ کو تم اٹھا کر
    پیروِ حر جہاں میں جو ہوگا
    حوصلہ استقامت کا لینے
    آئیگا کربلا چلتے چلتے
    بھوکے پیاسے وہ کربل کے قیدی
    یاد آتے رہے اس سفر میں
    کس طرح سے بنا راحتوں کے
    طے سفر وہ کیا چلتے چلتے
    لاشِ بے شیر ہاتھوں میں تھامے
    پیشِ خیمہ جو سرور رکے تھے
    لکھ کے وہ لمحہ میرا قلم بھی
    اس گھڑی رک گیا چلتے چلتے
    کہتے ہیں راستے میں مشی کے
    جو بھی چاہو گے تم کو ملے گا
    کاش مل جائیں ہم کو خدایا
    خود امامِ زماں چلتے چلتے
    یاد آتا ہے اب بھی وہ منظر
    ساتھ سجاد و محسن، علی کے
    کر رہے تھے یہ موسیٰ و فائق
    بس میں شہ کی عزا چلتے چلتے
    ہر قدم بر سمن لگ رہا تھا
    راستہ کب کٹھن لگ رہا تھا
    کر رہے تھے یہ موسیٰ و محسن
    ذکرِ شاہِ ہدا چلتے چلتے
    CHALTE CHALTE - | Manqabat Imam Hussain a.s | 2024
    Reciter: Mohsin Jaffri | Faiq Hussain | Hasnain Ejaz | Ali Zaidi | Moosa Taqvi
    Poet: Moosa Taqvi
    Audio : Tirmah Zaidi (TZ - Karachi)
    Video: Turab Zaidi
    Cover Design: Moosa Taqvi
    Special Thanks: Tirmah Zaidi
    Subscribe to this Channel : / ziaraatvlog
    Follow Ziaraat Vlog:
    Facebook:/ ziaraatvlog
    Instagram:/ ziaraatvlog
    UA-cam:/ ziaraatvlog
    Twitter:/ ziaraatvlog
    Chalte Chalte Manqabat 2024
    Manqabat video by Arbaeen Friends reciting Chalte Chalte (Official Video).
    © 2024 Ziaraat Vlog

КОМЕНТАРІ • 51