John Elia ہر فسانہ بہم کہا جائے میں جو بولوں تو ہم کہا جائے

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 28 сер 2024
  • جون ایلیا
    ہم نے اے سر زمینِ خواب و خیال
    تجھ سے رکّھا ہے شوق کو پر حال
    ہم نے تیری امید گاہوں میں
    کی ہے اپنے مثالیوں کی تلاش
    دل کے رنگِ خیال بندی کو
    تو بھی اک بار دیکھ لے اے کاش
    ختنِ جاں! ترے غزالوں کو
    ہم نے جانِ غزل بنایا ہے
    ہم نے دکھ سہہ کے تیرے لمحوں کو
    جاودانِ غزل بنایا ہے
    ذکر سے ہم ترے حسینوں کے
    شوخ گفتار خوش کلام ہوئے
    تیری گلیوں میں ہو کے ہم بدنام
    کتنے شہروں میں نیک نام ہوئے
    حُسنِ فردا کے خواب دیکھے ہیں
    شوق نے تیری خواب گاہوں میں
    ہم نے اپنا سراغ پایا ہے
    تیری گلیوں میں تیری راہوں میں
    تیری راتیں ہمارے خوابوں سے
    اور بھی کچھ سہانیاں ہوں گی
    ہم جو باتیں جنوں میں بکتے ہیں
    دیکھنا جاودانیاں ہوں گی
    ہم ہیں وہ ماجرا طلب جن کی
    داستانیں زبانیاں ہوں گی
    تیری محفل میں ہم نہیں ہوںگے
    پر ہماری کہانیاں ہوں گی
    جو تھے دشمن تری امنگوں کے
    کب انہیں بے گرفت چھوڑا ہے
    ہم نے اپنے درشت لہجے سے
    آمروں کا غرور توڑا ہے
    ہم تو خاطر میں بھی نہیں لائے
    اہلِ دولت کو شہر یاروں کو
    ہم نوا گر ترے عوام کے ہیں
    دوست رکھتے ہیں تیرے پیاروں کو
    تو ہے کاوش کا جن کی گلدستہ
    اُن کا نام ان کی نامداری ہو
    تیرے شہروں میں اور دیاروں میں
    حکم محنت کشوں کا جاری ہو
    یہ بڑی سازگار مہلت ہے
    یہ زمانہ بڑا غنیمت ہے
    شوق سے ولولے طلب کر لیں
    جو نہ اب تک کیا وہ اب کر لیں
    خوش بدن! پیرہن ہو سرخ ترا
    دلبرا ! بانکپن ہو سرخ ترا
    ہم بھی رنگیں ہوں پرتوِ گل سے
    جوشِ گل سے چمن ہو سرخ ترا
    تیرے صحرا بھی پُر بہار رہیں
    غنچہ خیز و شگوفہ کار رہیں
    دل بہ دل ربطِ جاں رہے تجھ سے
    صف بہ صف تیرے جاں نثار رہیں
    ہر فسانہ بہم کہا جائے
    میں جو بولوں تو ہم کہا جائے
    جون ایلیا

КОМЕНТАРІ • 9

  • @Imrankhan088
    @Imrankhan088 8 місяців тому +7

    کتنی قد آور شخصیات موجود تھیں اس مشاعرے۔۔ کیا ذوق سے بھر پور دور تھا۔ سب زوال کا شکار ہوگیا۔۔

  • @khursheedabdullah2261
    @khursheedabdullah2261  8 місяців тому +11

    ہم نے اے سر زمینِ خواب و خیال
    تجھ سے رکّھا ہے شوق کو پر حال
    ہم نے تیری امید گاہوں میں
    کی ہے اپنے مثالیوں کی تلاش
    دل کے رنگِ خیال بندی کو
    تو بھی اک بار دیکھ لے اے کاش
    ختنِ جاں! ترے غزالوں کو
    ہم نے جانِ غزل بنایا ہے
    ہم نے دکھ سہہ کے تیرے لمحوں کو
    جاودانِ غزل بنایا ہے
    ذکر سے ہم ترے حسینوں کے
    شوخ گفتار خوش کلام ہوئے
    تیری گلیوں میں ہو کے ہم بدنام
    کتنے شہروں میں نیک نام ہوئے
    حُسنِ فردا کے خواب دیکھے ہیں
    شوق نے تیری خواب گاہوں میں
    ہم نے اپنا سراغ پایا ہے
    تیری گلیوں میں تیری راہوں میں
    تیری راتیں ہمارے خوابوں سے
    اور بھی کچھ سہانیاں ہوں گی
    ہم جو باتیں جنوں میں بکتے ہیں
    دیکھنا جاودانیاں ہوں گی
    ہم ہیں وہ ماجرا طلب جن کی
    داستانیں زبانیاں ہوں گی
    تیری محفل میں ہم نہیں ہوںگے
    پر ہماری کہانیاں ہوں گی
    جو تھے دشمن تری امنگوں کے
    کب انہیں بے گرفت چھوڑا ہے
    ہم نے اپنے درشت لہجے سے
    آمروں کا غرور توڑا ہے
    ہم تو خاطر میں بھی نہیں لائے
    اہلِ دولت کو شہر یاروں کو
    ہم نوا گر ترے عوام کے ہیں
    دوست رکھتے ہیں تیرے پیاروں کو
    تو ہے کاوش کا جن کی گلدستہ
    اُن کا نام ان کی نامداری ہو
    تیرے شہروں میں اور دیاروں میں
    حکم محنت کشوں کا جاری ہو
    یہ بڑی سازگار مہلت ہے
    یہ زمانہ بڑا غنیمت ہے
    شوق سے ولولے طلب کر لیں
    جو نہ اب تک کیا وہ اب کر لیں
    خوش بدن! پیرہن ہو سرخ ترا
    دلبرا ! بانکپن ہو سرخ ترا
    ہم بھی رنگیں ہوں پرتوِ گل سے
    جوشِ گل سے چمن ہو سرخ ترا
    تیرے صحرا بھی پُر بہار رہیں
    غنچہ خیز و شگوفہ کار رہیں
    دل بہ دل ربطِ جاں رہے تجھ سے
    صف بہ صف تیرے جاں نثار رہیں
    ہر فسانہ بہم کہا جائے
    میں جو بولوں تو ہم کہا جائے
    جون ایلیا

  • @Leader849
    @Leader849 3 місяці тому

    Who is seeing behide legend munir Niazi sahab

  • @Mrjgaming1889
    @Mrjgaming1889 18 днів тому +1

    में भी बहुत अजीब हूं इतना अजीब
    की खुद बर्बाद करलिया और मलाल भी नही❤

  • @himanshuustfu
    @himanshuustfu 2 місяці тому

    This is Gold

  • @qaziqalander
    @qaziqalander 8 місяців тому +1

    السلامُ علیکم، بھائی آپ نے بہت اچھی شاعری بزبانِ شاعر جون ایلیا صاحب کی سنوائی، واہ واہ سبحان اللہ

  • @vashujangra1301
    @vashujangra1301 8 місяців тому

    Happy birthday to Jaun Elia sahab❤❤❤🎉

  • @vashujangra1301
    @vashujangra1301 8 місяців тому

    Please upload more of jaun’s videos

  • @ramooz6180
    @ramooz6180 8 місяців тому

    ہائےےےے