Ham Ansar e Khilafat ہم انصارِ خلافت Tarana 43 Annual Ijtema Ansarullah Germany 2024 سالانہ اجتماع

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 6 вер 2024
  • Ham Ansar e Khilafat Hain Khilafat Jaan Hamari Hai (Tarana ترانہ )
    تقریب پرچم کشائی Salana Ijtema Fahnenhissen
    ہم انصارِ خلافت ہیں خلافت جاں ہماری ہے
    43 Annual Ijtema Majlis Ansarullah Germany/Deutschland 2024 سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ جرمنی
    Kalam Mohtaram DoctorTariq Anwar Bajwa Sahib UK
    1-Mohtaram Fateh Janjua Sahib
    2- Mohtaram Rana Abdul Jabbar Sahib
    3- Mohtaram Rana Dilshad Sahib
    4- Mohtaram Raja Luqman Sahib
    5- Mohtaram Abbas Mahmood Sahib
    6- Mir Naseem Ur Rashid
    ہم انصارِ خلافت ہیں ، خلافت جاں ہماری ہے
    خلافت کی ، اطاعت سب سے بڑھ کر ہم کو پیاری ہے
    ہم انصارِ خلافت ہیں ، خلافت جاں ہماری ہے
    نئی نسلوں کے دل میں یہ محبّت ڈالنی ہے اب
    کہ مل جُل کر خلافت کی محبّت پالنی ہے اب
    ہماری ذمّہ داری ہے، ہمیں سنبھالنی ہے اب
    کرے جو بات بھی دشمن وہ ہنس کر ، ٹالنی ہے اب
    خلافت کی حفاظت مومنوں کی ذمّہ داری ہے
    ہم انصارِ خلافت ہیں ، خلافت جاں ہماری ہے
    جہاں کو امن کا پیغام دیں گے ہم محبّت سے
    بھلا کیا فائدہ ہو گا دلوں میں بیٹھی نفرت سے
    عدو جب تک نہ باز آ جائے گا اپنی شرارت سے
    دعا کرتے رہیں گے یہ کہ بچ جائے جہالت سے
    ہدایت جو خلافت سے ملے گی ہم کو پیاری ہے
    ہم انصارِ خلافت ہیں ، خلافت جاں ہماری ہے
    ہماری مسجدیں ڈھا دیں ، اذانیں بند کر دی ہیں
    جہاں ملتی کتابیں تھیں ، دکانیں بند کر دی ہیں
    کہیں قربانیاں دینے کی راہیں بند کر دی ہیں
    بقول ان کے ہماری سجدہ گاہیں بند کر دی ہیں
    عطا کردہ خلافت کی تو نعمت ہم میں جاری ہے
    ہم انصارِ خلافت ہیں ، خلافت جاں ہماری ہے
    خدا کا نام پہنچائیں گے ہم اکنافِ عالم میں
    بجے گا حق کا ڈنکا ہر جگہ انصافِ عالم میں
    خدا کے ہر طرف ہم پر ہیں جو الطاف ،عالم میں
    علَم لہرائے گا اسلام کا اطرافِ عالم میں
    خلافت کی بدولت کامیابی سب ہماری ہے
    ہم انصارِ خلافت ہیں ، خلافت جاں ہماری ہے
    ڈاکٹر طارق انور باجوہ- لندن

КОМЕНТАРІ • 5

  • @muzzaffarshahab975
    @muzzaffarshahab975 Місяць тому +1

    بہت یادگار لمحات ہیں جو ہمیشہ کے لۓ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گۓ بطور سالارِ ترانہ آپ کی آواز اور شخصیت بڑی پر کشش لگ رہی ہے

  • @Khurramshahzad-rm3pc
    @Khurramshahzad-rm3pc Місяць тому +1

    Mashalah ❤❤❤

  • @mansooramunir9851
    @mansooramunir9851 Місяць тому

    Mashallah mashallah ❤❤❤❤

  • @yousufalbalushi8487
    @yousufalbalushi8487 Місяць тому

    ❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤মাশাল্লাহ ❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤আলহামদুলিল্লাহ