7- Mushaera Mubarak Siddiqi مشاعرہ مبارک صدیقی Dogar Hall Raunheim 24.06.2024 ڈوگر Poetry Event

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 28 чер 2024
  • حلقہِ اربابِ ذوق جرمنی کی جانب سے ایک شام محترم مبارک صدیقی صاحب کے نام
    7- An evening in the name of Mubarak Siddiqui Sahib on behalf of Halqa e Arbab e Zauq Germany Conducted In Doggar Marriage Hall Raunheim
    منعقدہ ڈوگر شادی ہال مورخہ 2024 24June
    ۱ْ مرشد دعا کریں کہ خدا درگزر کرے
    دونوں جہاں میں پیار کی مجھ پر نظر کرے
    اپنا بنائے وہ مجھے اور معتبر کرے
    پتھر سے اس وجود کو لعل و گہر کرے
    مرشد خزاں کی شام ہوں میں آپ کے بغیر
    مرشد دعا کریں مرا انجام ہو بخیر
    مرشد مرا یہ خواب تھا قرباں یہ جاں کروں
    شام و سحر دوائے غمِ دوستاں کروں
    وقفِ رضائے یار میں شایانِ شاں کروں
    توفیق دے خدا تو فلاں اور فلاں کروں
    مرشد یہ میرے خواب تھے کچھ ہو نہیں سکا
    کچھ سانحے تھے جن پہ کبھی رو نہیں سکا
    اب زندگی کی شام ہے اور غم ہزار ہیں
    دشمن بھی باکمال ہیں اور بے شمار ہیں
    پاؤں بھی سخت جاں نہیں رستے بھی خار ہیں
    اور دکھ بھی ایسے ساتھ کہ یاروں کے یار ہیں
    مرشد بس ایک آپ کی شفقت کا مان ہے
    ورنہ غریب شخص کا دشمن جہان ہے
    مرشد میں دل فگار ہوں اور بے شمار ہوں
    کندن مثال لوگوں میں مثلِ غبار ہوں
    پھر بھی رضائے یار کا امیدوار ہوں
    بس آپ کا ہوں اور میں دیوانہ وار ہوں
    مرشد کوئی درود کوئی دم دعا کریں
    اس بے ثمر سی خاک کو بھی کیمیا کریں
    ۲ اس سے کہہ دو نہ دل اور دکھائے جائے
    ۳ْ
    کوئی ایسا جادو ٹونہ کر۔
    مرے عشق میں وہ دیوانہ ہو۔
    یوں الٹ پلٹ کر گردش کی۔
    میں شمع، وہ پروانہ ہو۔
    زرا دیکھ کے چال ستاروں کی۔
    کوئی زائچہ کھینچ قلندر سا
    کوئی ایسا جنتر منتر پڑھ۔
    جو کر دے بخت سکندر سا
    کوئی چلہ ایسا کاٹ کہ پھر۔
    کوئی اسکی کاٹ نہ کر پائے ۔
    کوئی ایسا دے تعویز مجھے۔
    وہ مجھ پر عاشق ہو جائے۔۔
    کوئی فال نکال کرشمہ گر ۔
    مری راہ میں پھول گلاب آئیں۔
    کوئی پانی پھونک کے دے ایسا۔
    وہ پئے تو میرے خواب آئیں۔
    کوئی ایسا کالا جادو کر
    جو جگمگ کر دے میرے دن۔
    وہ کہے مبارک جلدی آ ۔
    اب جیا نہ جائے تیرے بن۔
    کوئی ایسی رہ پہ ڈال مجھے ۔
    جس رہ سے وہ دلدار ملے۔
    کوئی تسبیح دم درود بتا ۔
    جسے پڑھوں تو میرا یار ملے
    کوئی قابو کر بے قابو جن۔
    کوئی سانپ نکال پٹاری سے
    کوئی دھاگہ کھینچ پراندے کا
    کوئی منکا اکشا دھاری سے ۔
    کوئی ایسا بول سکھا دے نا۔
    وہ سمجھے خوش گفتار ہوں میں۔
    کوئی ایسا عمل کرا مجھ سے ۔
    وہ جانے ، جان نثار ہوں میں۔
    کوئی ڈھونڈھ کے وہ کستوری لا۔
    اسے لگے میں چاند کے جیسا ہوں ۔
    جو مرضی میرے یار کی ہے۔
    اسے لگے میں بالکل ویسا ہوں۔
    کوئی ایسا اسم اعظم پڑھ۔
    جو اشک بہا دے سجدوں میں۔
    اور جیسے تیرا دعوی ہے
    محبوب ہو میرے قدموں میں ۔
    پر عامل رک، اک بات کہوں۔
    یہ قدموں والی بات ہے کیا ؟
    محبوب تو ہے سر آنکھوں پر۔
    مجھ پتھر کی اوقات ہے کیا۔
    اور عامل سن یہ کام بدل۔
    یہ کام بہت نقصان کا ہے۔
    سب دھاگے اس کے ہاتھ میں ہیں۔
    جو مالک کل جہان کا ہے ..
    ۴ْ خزاں کی رت میں گلاب لہجہ بنا کے رکھنا کمال یہ ہے
    ہوا کی زد پہ دیا جلانا جلا کے رکھنا کمال یہ ہے
    ذرا سی لغزش پہ توڑ دیتے ہیں سب تعلق زمانے والے
    سو ایسے ویسوں سے بھی تعلق بنا کے رکھنا کمال یہ ہے
    کسی کو دینا یہ مشورہ کہ وہ دکھ بچھڑنے کا بھول جائے
    اور ایسے لمحے میں اپنے آنسو چھپا کے رکھنا کمال یہ ہے
    خیال اپنا مزاج اپنا پسند اپنی کمال کیا ہے
    جو یار چاہے وہ حال اپنا بنا کے رکھنا کمال یہ ہے
    کسی کی رہ سے خدا کی خاطر اٹھا کے کانٹے ہٹا کے پتھر
    پھر اس کے آگے نگاہ اپنی جھکا کے رکھنا کمال یہ ہے
    وہ جس کو دیکھے تو دکھ کا لشکر بھی لڑکھڑائے شکست کھائے
    لبوں پہ اپنے وہ مسکراہٹ سجا کے رکھنا کمال یہ ہے
    ۵ چار میں سے جب چار نکالو
  • Фільми й анімація

КОМЕНТАРІ • 16

  • @mahmadchatha1881
    @mahmadchatha1881 8 днів тому +2

    Mashallah Zabardast Majlis🇵🇰🇩🇪

  • @kaleemanjam7435
    @kaleemanjam7435 8 днів тому +2

    ماشاءاللہ بہت خوب

  • @anilarizwan8191
    @anilarizwan8191 3 дні тому

    Mashallah bohat khoob

  • @ticosagermanya.ghafoordoga1231
    @ticosagermanya.ghafoordoga1231 8 днів тому +1

    Mashallah

  • @HAMEEDHAMEEDI
    @HAMEEDHAMEEDI 8 днів тому +1

    ماشاءاللہ

  • @adeelahmed1232
    @adeelahmed1232 7 днів тому

    Masha Allha❤ Masha Allha

  • @mychanal6159
    @mychanal6159 8 днів тому +1

    بہت خوب

  • @moneebhatti6438
    @moneebhatti6438 8 днів тому

    ماشااللہ بہت خوب

  • @qudsianusrat1610
    @qudsianusrat1610 8 днів тому

    وااااااہ ۔ بہت خوب ۔ زبردست مشاعرہ بہت مبارک ہو آپ کو ۔

  • @MujeebKhan-mi3ld
    @MujeebKhan-mi3ld 5 днів тому

    MashaAllah enjoyed like always. Typical poetry session relaxing and light. God blessed him with great talent. God be always with him. Ameen.

  • @muhammadattaulkaleem9355
    @muhammadattaulkaleem9355 8 днів тому

    MashAllah

  • @shehbaazyousufzai3167
    @shehbaazyousufzai3167 8 днів тому +1

    اب مجھے حسن کے موضوع پہ۔۔۔۔۔
    کیا عظیم شعر ہے۔۔۔ماشاء اللہ آگے ہی آگے جارہے ہیں۔۔👏👏👏
    آج کی شام مِرے نام ہے۔۔۔
    تو گویا یہ سنجیدہ حصہ ہے۔۔۔۔؟

  • @asmatjehan6919
    @asmatjehan6919 8 днів тому

    It was nice but sound System at ladies side was bad

  • @shehbaazyousufzai3167
    @shehbaazyousufzai3167 8 днів тому +1

    آپکی شاعری اب نصابوں کے حصہ کے طور پر پڑھائی جانی چاہئے۔۔۔۔
    آج کی شام مِرے نام ہے۔۔۔
    تو گویا یہ سنجیدہ حصہ ہے۔۔۔۔؟

    • @shehbaazyousufzai3167
      @shehbaazyousufzai3167 8 днів тому

      اب مجھے حسن کے موضوع۔۔۔
      تخلیق منفرد مقام عروج ماشاء اللہ۔۔۔

  • @shumailanabeel8916
    @shumailanabeel8916 8 днів тому

    Mashallah