Old Noha || SUN LO APNI BETI KE AAKHRI BAYAN BABA || MEER NAZEER BAQARI || 1987

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 3 вер 2019
  • Kalam aur Aawaz : Meer Nazeer Baqari
    From Audio Album.Aawaz e Kainaat 1987.
    VDO.Editing.Hasnain Baqari
    .....نوحہ .....
    سن لو اپنی بیٹی کے آخری بیاں بابا
    بند ہونے والی ھے اب میری زباں بابا
    دیکھ لو جو باقی تھے وہ بھی امتحاں بابا
    گر پڑا یتیموں کے سر پہ آسماں
    تم بھی ہوگئے رخصت قید ہوگئے ہم بھی
    بندھ چکی ہے گردن میں سب کے ریسماں بابا
    جب میرا بھیا ایںڑ یاں رگڑتا تھا
    چبھ رہیں تھیں میرےبھی دلمیں بر چھیاں بابا
    یاد کرکے روئ ھے تم کو اور اصغر کو
    جتنی بار صغریٰ کو آ ئیں ہچکیاں بابا
    جسم کانپ اٹھتا ہے روح تھر تھراتی ہے
    شمر ہمکو دیتا ہے ایسی گھڑکیاں بابا
    کان ہوگئے زخمی گال ہو گئے نیلے
    ظالموں نے یوں چھینیں میری بالیاں بابا
    جب گلے لگایا تھا تم نےمجھ کومقتل میں
    آج تک رلاتا ھے ہائے وہ سماں بابا
    چھن چکی ہرایک چادرجل چکاہراک خیمہ
    لٹ چکی سبھی دولت رہ گئے نشاں بابا
    کب جلا میرا دامن یہ خبر نہیں مجھ کو
    سامنے تھا آنکھوں کے دور تک دھواں بابا
    قید کے اندھیروں میں گھٹ رہا ہے دم میرا
    اب نہیں سہی جاتیں مجھ سے سختیاں بابا
    ہم تمہارے سینے پر سو چکے جو سونا تھے
    نیند بھی وہیں پوںہچی آ پ ہیں جہاں بابا
    یہ نظیر اپنا ھے اس کو بخشوا دینا
    اس نے رو کر لکھی ہے میری داستاں بابا
    #oldnoha
    #sunloapnibetikakhribayanbaba
    #anjumanhasmiikrotiyasadat
    #meernazeerbaqariofficial

КОМЕНТАРІ • 39