عرسِ مبارک حضور سید شاہ تراب الحق قادری♥♥ رحمتیں یوں تراب پَر برسے جیسے شبنم گلاب پَر برسے وقت بے غیرتوں کا پھِر آیا پھِر یہ ظالم حجاب پَر برسے اُس پہ تو بجلیاں گِرا مولا جو بھی تیری کتاب پَر برسے آپ ہیں شیر کِس میں ہمّت ہے جو رسالت مآب پَر برسے مومنوں کے ہوں دور سارے غم ایسی برکت نِصاب پَر برسے صدقہ شبّر کا کر عطاء یارب نور اب تو ضَباب پَر برسے مارا میدان پھِر بھی اکبر نے تیر کتنے عُقاب پَر برسے ظلم اہلِ وفا پہ برسا بہت اب حقیقت سراب پَر برسے آگ برساتا ہے جو، قہرِ خدا جلد ایسے سحاب پَر برسے دِل میں میرے سجی ہے یادِ تراب کیوں حسد ایسے قاب پَر برسے سگ ہے *توصیفؔ* آپ کا آقا کون اِس فیض یاب پَر برسے ❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤ نِصاب.......... قسمت ضَباب..........کُہرا عقاب..........حضرتِ علی اکبر کا گھوڑا سراب.......... دھوکہ سِحاب.......... بادل قاب...... طشتری ❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️ توصیف رضا خان رضوی✍️✍️ باتھ اصلی، سیتا مڑھی بہار، انڈیا، +91 9594346926
Masha allah kya kahne turrabul haq
Masha Allah Very nicely
Masha Allah.. Very nicely explained... Jazakallah khair
عرسِ مبارک حضور سید شاہ تراب الحق قادری♥♥
رحمتیں یوں تراب پَر برسے
جیسے شبنم گلاب پَر برسے
وقت بے غیرتوں کا پھِر آیا
پھِر یہ ظالم حجاب پَر برسے
اُس پہ تو بجلیاں گِرا مولا
جو بھی تیری کتاب پَر برسے
آپ ہیں شیر کِس میں ہمّت ہے
جو رسالت مآب پَر برسے
مومنوں کے ہوں دور سارے غم
ایسی برکت نِصاب پَر برسے
صدقہ شبّر کا کر عطاء یارب
نور اب تو ضَباب پَر برسے
مارا میدان پھِر بھی اکبر نے
تیر کتنے عُقاب پَر برسے
ظلم اہلِ وفا پہ برسا بہت
اب حقیقت سراب پَر برسے
آگ برساتا ہے جو، قہرِ خدا
جلد ایسے سحاب پَر برسے
دِل میں میرے سجی ہے یادِ تراب
کیوں حسد ایسے قاب پَر برسے
سگ ہے *توصیفؔ* آپ کا آقا
کون اِس فیض یاب پَر برسے
❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤
نِصاب.......... قسمت
ضَباب..........کُہرا
عقاب..........حضرتِ علی اکبر کا گھوڑا
سراب.......... دھوکہ
سِحاب.......... بادل
قاب...... طشتری
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
توصیف رضا خان رضوی✍️✍️
باتھ اصلی،
سیتا مڑھی بہار،
انڈیا،
+91 9594346926