Local Saraiki Noha | Syed Mureed Hussain Shah | کھریاں بھیڑیں سڈیندیاں ہن میڈ | Muharam 2023 / 1445

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 8 лис 2024
  • محرم الحرام نوحہ
    نوحہ : کھریاں بھیڑیں سڈیندیاں ہن میڈا جگ
    نوحہ خواں : خواں: سید مرید حسین شاہ
    قطعہ و بند؛ ذاکر عمران حیدر حیدری
    --------------------------------------------------------
    ✍️✍️✍️✍️✍️✍️✍️✍️
    تین پسندیدہ سلام
    سلام
    سب دکھوں کی دوا ہے کربل میں
    چونکہ خاکِ شفا ہے کربل میں
    حر جو بننا ہے تو چلے آؤ
    اب بھی خیمہ لگا ہے کربل میں
    وہ تو سجدے سے سر اٹھا ہی نہیں
    اب بھی رکھا ہوا ہے کربل میں
    تیری تشنہ لبی میں ڈوب کے پھر
    ہم نے کوثر پیا ہے کربل میں
    میرا مشکل کشا نجف میں ہے
    میرا حاجت روا ہے کربل میں
    چل وہاں پر تو مل ہی جائے گا
    اب یقیناً خدا ہے کربل میں
    اب تو واجب ہے نصرتِ شبیرء
    میں نے ھل من سنا ہے کربل میں
    سبز گنبد تو ہے مدینے میں
    مہدی اسکی بقا ہے کربل میں
    سید منتظر مہدی گیلانی
    سلام
    انکی چوکھٹ کی نوکری اور میں
    ایک سلمان فارسی اور میں
    ایک پردہ تھا درمیاں حائل
    محوِ گفتار تھے علی اور میں
    موت کو چھوڑ کر چلے آئے
    خیمہء شہہ میں زندگی اور میں
    ذکرِ آلِ نبی کی نسبت سے
    جی رہے ہیں سرائیکی اور میں
    ضوفشاں ہیں دیارٍ دنیا میں
    ہر ستارے کی روشنی اور میں
    سر جھکاتے ہیں ایک چوکھٹ پر
    میرے الفاظ،شاعری اور میں
    ایک زنجیر، یومِ عاشورہ
    شہرِکربل کی ہر گلی اور میں
    رافع بخاری
    سلام
    ”نازِ نگاہ فخر دو عالم حسینؑ ہے“
    فہم بشر پہ آج بھی مبہم حسینؑ ہے
    توحید کی دلیل ہے بیٹا بتول س کا
    برھان کی زمین پہ موسم حسینؑ ہے
    ہر ماتمی کے دل میں بسا ہے غمِ حسینؑ
    ہر ماتمی کی آنکھ کا زم زم حسینؑ ہے
    ماتم بتا رہا ہے کہ مارا گیا یزید لع
    لہرا کے چھت پہ کہتا ہے پرچم۔۔۔ حسینؑ ہے
    حق ہے علیؑ کے ساتھ، علیؑ حق کے ساتھ ہے
    مولا علیؑ کا دیکھیے ہمدم حسینؑ ہے
    آبِ حیات چاہیے دینِ مبین کو
    آئی صدا کہ زخم کا مرہم حسینؑ ہے
    کیوں ڈھونڈتے ہیں لوگ خدا کو ادھر ادھر
    یہ جانتے ہوئے بھی کہ محرم حسینؑ ہے
    حسن علی کاشمیری
    -----------------------------------------------------------
    Facebook: / alhussainwaseebinohay
    WhatsApp: wa.me/+923110066214
    Chanel Link: / @al-hussainlocalsaraik...
    -----------------------------------------------------------
    ہمیں اس چینل کے لیے مومنین اور مومنات کی طرف سے مدد کی ضرورت ہے۔ ہم اس چینل پر 🎥 LIVE نوحہ خوانی دکھانی ہے۔ جس پر یو ٹیوب کی شرط کم سے کم 1000 سبسکرائبر کا ہو نا لازمی ہے۔
    چینل کو شئیر کریں اور ہماری اس کاوش کی تکمیل میں ہمارا ساتھ دیں۔
    شکریہ۔
    Team
    AL HUSSAIN LOCAL SARAIKI NOHAY
    -----------------------------------------------------------
    #muharram #muharam2023 #saraikinoha #محرم1445

КОМЕНТАРІ • 4