Mola Qasim Ki Shadi | Mola Qasim AS Ka Sehra Suno | Zill E Raza New Manqabat

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 14 жов 2024
  • Mola Qasim Ki Shadi | Mola Qasim AS Ka Sehra Suno | Zill E Raza New Manqabat
    Vocals & Composition: Syed Zill e Raza Zaidi
    Poetry: Allama Zill e Saqlain Zaidi
    Audio Recorded Arrangements Mix & Mastered By: ODS Karachi
    Vocals Tuning at MRZ Studio (Mesum Raza)
    Video : CTF Production (Wajahat Abidi)
    Subscribe & Click 🔔
    🔴MANQABAT LYRICS🔴
    مولا قاسم(ع) کا سہرا سنو!
    مولا قاسم(ع) کا سہرا سنو!
    (1)_گلشنِ فاطمہ(س) میں رشکِ قمر ہیں قاسم(ع)
    نورِ احمد(ص)کی ضیاء بار کرن ہیں قاسم (ع)
    بچپنے ہی میں جوانی کے حسن ہیں قاسم(ع)
    گلبدن ہوتے ہوئے قلعہ شکن ہیں قاسم(ع)
    مشکلیں ٹال تا ہے عقدہ کشاء کا پوتا
    ایسا ہوتا ہے نصیری کے خدا کا پوتا
    مولا قاسم(ع) کا سہرا سنو!
    (2)-ق۔۔۔۔سے قامتِ تطہیر کا ہیں قد قاسم(ع)
    اور الف۔۔۔نے کہا الحمد کی ابجد قاسم( ع)
    سین۔۔۔۔سورہِ النور کی سرحد قاسم(ع)
    میم۔۔۔۔۔کہتا ہے کہ ہےمثلِ محمد(ص) قاسم( ع)
    ساتھ ہیں قاسم و اکبر یہ زبرجد دو ہیں
    بیتِ شبیر(ع) میں ہم شکلِ محمد(ص) دو ہیں ۔
    مولا قاسم(ع) کا سہرا سنو!
    (3)-جس گھڑی خیر سے قاسم(ع) پہ جوانی آئی
    منتظر جس کے تھے وہ شام سہانی آئی
    امَ فروہ(س)کی دعاؤوں میں روانی آئی
    پھوپھی زینب(س)لیے پوشاک شہانی
    نوری دریاؤں کے ملنے کا عمل جاری ہے
    شادیِ قاسمِ(ع)نوشاہ کی تیاری ہے
    مولا قاسم(ع) کا سہرا سنو!
    (4)-جانتے تھے یہ حسن(ع)بیاہ کے جب أئیں گے دن
    ہوگی تب ساری رسومات ادا میرے بِن
    کردی ایک رسم تبھی جب کے تھے قاسم(ع)کم سن
    باپ نے باندھا تھا بچپن میں امامِ ضامن
    پہنے رہتے تھے کلائی میں جو کنگنا قاسم(ع)
    بچپنے ہی سے نظر آتے تھے دولہا قاسم (ع)
    مولا قاسم(ع) کا سہرا سنو
    (5)-یک بہ یک صلی علیٰ ثانیَ زہرہ نے کہا
    کیا مبارک ہے گھڑی بڑھ کے رقیہ(س)نے کہا
    کوئی صغریٰ(ع)کو بلا لاؤ یہ لیلٰی نے کہا
    بات مہندی کی جب أئی تو سکینہ(س) نے کہا
    رنگ سے مہندی کے با خطِ جلی لکھوں گی
    بھائی کے ہاتھوں پہ میں نادِعلی لکھوں گی
    مولا قاسم(ع) کا سہرا سنو!
    (6)-نیگ مہندی کا جو قاسمِ(ع)نے سکینہ(س)کو دیا
    بڑھ کے عباس(ع) نے نوشاہ کو پہنائی عبا
    اور پیشانی پہ سرور(ع) نے عمامہ باندھا
    دیکھا جب اصغرِ(ع)مہِ رو کو تو غازی (ع) نے کہا
    سنِ میں چھوٹے ہیں مگر اعلٰی علی اصغر(ع) ہیں
    دولہا قاسم (ع) ہیں تو شہ بالہ علی اصغر(ع) ہیں
    مولا قاسم(ع) کا سہرا سنو!
    (7)-خرمنِ فاطمہ زہرا (س) پے عجب آئی گھڑی
    لیلٰةالقدر کی مانند ہے یہ رات بڑی
    دل کو تھامے ہوئے ہے پیاسوں کی بارات کھڑی
    اور دلہن کی بھی تھمتی نہیں اشکوں کی جھڑی
    بولے عباس(ع)کےجلدی کرو جاں دینی ہے
    عقد پڑھ کر علی اکبر(ع)کو ازاں دینی ہے
    مولا قاسم(ع) کا سہرا سنو!
    (8)-رّسم جب آرسی مصحف کی ادا ہونے لگی
    آئینہ ساتھ میں قرآن کے لایا کوئی
    دیکھا دولہا نے جو دولہن کو تو صلوات پڑھی
    اور انگْشت سے ماتھے پے لکھی نادِعلی
    قدر نے سورہِ رحمان کا چہرہ دیکھا
    گویا قرآن نے قرآن کا چہرہ دیکھا
    مولا قاسم(ع) کا سہرا سنو!
    (9)-ساکنِ عرشِ الٰہی نے سجائی شادی
    قلبِ مادر کو تخیْل نے دیکھائی شادی
    ظلِ ثقلین نے جب سب کو سنائی شادی
    مل کے محفل میں مْحبوں نے منائی شادی
    جب تلک شیرِ الٰہی کا اسد(عجل) غیب میں ہے
    شادیِ حضرتِ قاسم(ع)کی سند غیب میں ہے
    مولا قاسم(ع) کا سہرا سنو!
    All social media rights are reserved with ZRZ Media Productions.
    📌Follow us:
    ZilleRazaOfficial
    zilleraza
    zilleraza
    ✔ / zillerazaofficial
    🌏 www.zilleraza.com
    / zillerazaofficial ® Official UA-cam Partner
    This channel managed by MobiTising - Asia's Largest UA-cam management Network.
    For connecting your channel contact Now:
    Email: Support@mobitising.com.pk
    Cell: 0301-8222794
    Any illegal uploading of our audio/visual content is strongly prohibited and the result will be ending up with a Strike, copyright infringement notice and penalties.
    For further query please contact through our legal Team: legal@mobitising.com.pk
    #MolaQasimKiShadi #MolaQasimASKaSehraSuno #ZillERazaNewManqabat

КОМЕНТАРІ • 63