10 Hours of Most Difficult Hike to Haramosh Valley Kutwal | Dangerous Jeep Track | Gilgit Baltistan

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 11 вер 2024
  • حراموش ناقابل فراموش
    اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایسے خوبصورت و دلکش خطے عطا کئے ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں اور ساری دنیا کے لوگ بالخصوص قدرتی حسن و رعنائی سے محبت کرنیو الوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں۔انہی پُرکشش وادیوں میں سے ایک وادی حراموش ہے۔ وادی حراموش پاکستان کے صوبے گلگت بلتستان میں اپنے آب و تاب کے ساتھ موجود ہے۔
    وادی حراموش گلگت شہر کے شمال میں سطح سمندر سے 4578میٹر بلند ہے۔ گلگت شہر سے وادی حراموش کا فاصلہ تقریباً 78کلو میٹر ہے۔ جس طرح حراموش قدرتی حسن سے مالا مال ہے اسی طرح اللہ نے اس علاقے کو معدنیات کی دولت سے بھی خوب نوازا ہے۔
    اس وادی کے پہاڑی سلسلوں میں لیلی پیک، مانی پیک اور حراموش پیک قابل ذکر ہے۔ وادی کے مشہور گلیشیئرز میں کٹوال، مانی اور بسکا شامل ہی
    سسی گاؤں سے آپ جیپ ٹریک پر وادی حراموش کے سفر کا آغاز کرتے ہیں۔ یہاں سے سفر کرتے ہوئے آپ داسو گاؤں پہنچتے ہیں اس کے بعد سارا سفر ٹریکنگ کرتے ہوئے گزارنا پڑتا ہے۔ کچھ دیر داسو گاؤں میں سستانے اور چائے کی چسکی لینے کے بعد آپ مزید آگے کی جانب نکل پڑتے ہیں۔
    یہاں سے ایک سخت چڑھائی شروع ہو جاتی ہے۔ چڑھائی عبور کرنے کے بعد آپ سلپی کے نام سے ایک ہموار جگہ پہنچتے ہیں یہ وادی حراموش کے سفر میں آپ کی پہلی کیمپنگ سائٹ ہوتی ہے۔
    سلپی نہایت خوبصورت جگہ ہے۔ سلپی کے معنی پانی نہیں ہیں کے ہیں۔ ہریالی ہر سو ہے۔ خوبانی، سیب اور اخروٹ کے باغات آپ کا پرجوش استقبال کرتے ہیں۔ سلپی کے سات ہی ایک چھوٹا سا صاف ستھرا گاؤں ہے۔ ہریالیا ور خوشحالی ہر سو پھیلی نظر آتی ہے۔
    سلپی میں جب آپ صبح سویرے اٹھتے ہیں تو قدرتی حسن اپنے پورے جوبن پر ہوتا ہے اور دل کرتا ہے کہ انسان اپنی تمام زندگی اسی پر سکون جگہ گزار دے۔
    سلپی سے آگے کا ٹریک نہایت ہموار اور خوبصورت ہے۔ آپ چلتے جائیے اور اس وادی کو خراج پیش کرتے جائیں اس راستے پر کہیں تو کچی سڑک اتنی زیادہ تنگ ہو جاتی ہے کہ آپ کو خوف محسوس ہونے لگتا ہے لیکن قدرتی نظاروں کے یکے بعد دیگرے ہر موڑ پر خوبصورت ہو جانے کی وجہ سے آپ اس خوف کو زیادہ محسوس بھی نہیں کرتے۔اسی راستے پر بعض جگہ چٹان اتنے زیادہ باہر نکلے ہوئے ہیں کہ آپ کو جھک کر نکلنا پڑتا ہے۔
    حراموش شاید گلگت بلتستان کی واحد وادی ہے۔ جہاں تمام راستے آپ کو پہاڑوں سے گرنے والے آبشاروں کی آواز کا سامنا رہتا ہے کہیں اس کا شور بہت زیادہ ہو جاتا ہے تو کہیں یہ مدھر آواز میں آپ
    کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔
    ============================================================
    Thanks for watching and feel free to leave a comment, suggestion or critique in the comments below.
    Make sure to SUBSCRIBE, it’s the best way to keep my videos in your feed and give me the thumbs up if you liked this video.
    THANKS..
    You could also share it if you liked that would be awesome
    ============================================================
    #GuideToHaramoshValley #NorthernPakistan #HiddenParadise #NatureBeauty #TravelGuide #haramosh #kutwal #jeeptrek #trek #treking
    #Pakistan #northernareaspakistan #haramoshvalley #motovlog #roadtrip #offroad #haramosh #kutwalLake #HaramoshValley #umair #khanzada #travel #gilgitbaltistanadventure #hunza #baltistanadventure #mountains #pakistan # #byroad #travel #hike #journey +# #jeep #k,utwal #haramosh #naqblefaramosh

КОМЕНТАРІ •