جمرود پی ٹی آئی کے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی
Вставка
- Опубліковано 31 січ 2025
- جمرود،سانحہ ڈی چوک میں جاں بحق افراد کے لیے قرآن خوانی و شمعیں روشن کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے تاریخی باب خیبر کے مقام پر پاک افغان شاہراہ پر پاکستان تحریک انصاف جمرود کے زیر اہتمام سانحہ ڈی چوک میں جاں بحق افراد کے ایصال ثواب اور زخمی افراد کے صحت یابی اور گرفتار کارکنوں کے رہائی کے لیے قرآن خوانی کی گئی جبکہ شہدا کے یاد میں شمیں روش کیے گئے۔تقریب میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے علاؤہ ایم این اے حاجی اقبال آفریدی نے بھی شرکت کی اور جاں بحق کارکنوں کے ایصال ثواب اور زخمی کارکنوں کے صحت یابی کے لیے اجتماعی دعا بھی گئی۔تقریب سے ممبر قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی،پی ٹی آئی جمرود کے صدر اشفاق آفریدی ،محمد صدیق افریدی،محمد نواز افریدی،نسبت علی افریدی،نصیر احمد آفریدی،صدام حیدر افریدی ،شاکر اسماعیل آفریدی و دیگر نے کہا کہ اسلام آباد ڈی چوک میں پارٹی کارکنوں پر تشدد و طاقت کا استعمال قابل مزمت ہے کیوں کہ ہم پرامن احتجاج کے لیے گئے تھے جہاں پر بدترین طاقت کا استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی تک ہم احتجاج کرتے رہے گے کیوں کہ ان کو غیر ضروری مقدموں میں نامزد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت منظم ہے اور ہم قیادت کے فیصلوں پر عمل کرتے رہے گے ہم وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے قیادت میں پھر نکلے گے ریاست نے ہمارے سینکڑوں کارکنوں پر سیدھی فائرنگ کی ہے تاہم جو تعداد حکومت بتا رہی ہے وہ غلط ہے اس سے زیادہ کارکن شہید و زخمی ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے ڈرنے والے نہیں ہم خان کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار و متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی و حکومتی جبر ناقابل برداشت ہیں اور ہم مزید اس مظالم کے خلاف متحریک ہوں کر نکلے گے۔