Learning Al-Qurʾān: Sabaq # 369, Surah: "Al-Qasas", Ruku # 4(A), Para # 20 "A’man Khalaq", Ruku # 7

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 26 січ 2025
  • قُرآنِ مَجِید کی تَدْرِیس کے سلسلے کا سَبَقْ نمبر:369 {(سُوْرَۃُ القَصَص‎: رُکُوع نمبر:4(A)}،پارہ نمبر: 20 ’’ خَلَقَ أَمَّنْ‘‘ کا رُکُوع نمبر:7۔ حکومتِ پاکستان کےمحکمۂ تعلیم کی نئی تعلیمی حکمتِ عملی اور منصوبہ بندی کے تحت یہ قرارپایا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں قرآنِ مجید کی تعلیم لازمی دی جائے گی اور اس کے لیے تعلیمی اداروں میں عَلا حِدَہ وقت (پیریڈ) مَختَص کیا جائے گا۔قرآنِ مجید کی تعلیم و تدریس کے لیےتعلیمی اداروں میں قابل اور اہل قُرا ءحضرات اور اساتذۂ کرام کا تقرر بھی اسی حکمتِ عملی کا حصّہ ہے۔ انہی ہدایات کی روشنی میں حسن میموریل سائنس اکیڈمی اور حسن پبلک اسکول کی مشترکہ کوششوں سے قرآنِ پاک کو درست تَلَفُّظ اور رَوَانی سے سِکھانے کے لیے پہلےمرحلہ میں رحمانی قاعدہ سےلیکچرز ریکارڈ کر کے انیس (19) وِڈیوز ادارہ کے آفیشل یو ٹیوب چینل پر اَپ لوڈ کی جا چکی ہیں جن سے بہت سے طلبا و طالبات اور عوام النّاس مستفید ہو رہے ہیں۔اب سورۃ الفاتحہ سے قرآن ِ پاک کے باقاعدہ اسباق( لیکچرز) اَپ لوڈ کیے جا رہے ہیں۔
    اس سلسلے کا سَبَقْ نمبر:369 {(سُوْرَۃُ القَصَص‎: رُکُوع نمبر:4(A)} ہے۔ اس کے بعد باقاعدگی اور ترتیب سے تمام اسباق اَپ لوڈ کیے جائیں گے۔قرآنِ مجید کی وِڈیوز ریکارڈ کرنے اورانہیں اَپ لوڈ کرنے سے پہلے کے تمام مراحل بہت احتیاط سے طے کیے جاتے ہیں تا ہم کسی بھی مرحلہ پر کوئی کمی یا کجی رِہ سکتی ہے۔ ا س لیے آپ سے گزارش ہے کہ آپ ان اَسباَق کو بغور سماعت فرمائیں اور اگر کسی وِڈیو میں کسی بھی طرح کی کوئی غلطی یا کمی پائیں تو ہمیں فوراً مطلع کریں تا کہ بروقت متعلقہ وِڈیو کی درستی کا عمل مکمل ہو سکے۔ اس سلسلے میں ادارے کے واٹس ایپ نمبر1070-122-0333 پرتمام ثبوت اور حوالہ جات کے ساتھ صوتی پیغام(Voice Note) اور تصاویربھی بھیجی جا سکتی ہیں۔ادارہ آپ کی رَاہ نمائی کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہے گا۔
    Kindly subscribe to our channel. Don't forget to press the bell icon, so that you can receive notifications of the latest videos.
    / @hassanmemorialscience...
    #HassanMemorialScienceAcademy#HassanPublicSchool

КОМЕНТАРІ •