Sab un ki ziarat ka asar dekh raha hoon | Jashan e Imam Ali Raza as | Mesum Abbas | Ata Abbas

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 25 жов 2024
  • Kalam : SAB UN KI ZIARAT KA ASAR DEKH RAHA HOON
    Reciters : MESUM ABBAS , ATA ABBAS
    Writter : ZAFAR ABBAS ZAFAR
    Location 📍 : DUA CENTER , Canada
    کلام
    سب اُن کی زیارت کا اثر دیکھہ رہا ہوں
    مشہد کی تجلی ہے جدھر دیکھ رہا ہوں
    اشعار نہیں دیکھ رہا میں سرِ قرطاس
    فردوس میں بنتے ہوئے گھر دیکھ رہا ہوں
    یہ کفر کے فتوے نہیں اے منکرِ حیدر
    میں تیرے نجس خوں کا اثر دیکھ رہا ہوں
    شاید وہاں راتوں میں بھی سورج نہیں چھپتا
    یوں روشنی تا حد نظر دیکھ رہا ہوں
    دیکھے بھی اگر ہونگے تو مکے کی زمیں پر
    مشہد میں جو میں اتنے بشر دیکھ ریا ہوں
    وہ در تو ہے سرکارِ غریب الغربا کا
    جس در پہ شہنشاہوں کے سر دیکھ رہا ہوں
    باندھا تھا جو بازو پہ تیرے نام کا سکہ
    اب تک اسی سکے کا اثر دیکھ رہا ہوں
    مولا کی عنایت ہے کہ مشہد کی تجلی
    میں وقت کا موسی نہیں پر دیکھ رہا ہوں
    جو تجھ کو غدیر اور شب ہجرت میں لگا تھا
    منکر وہ تیرا زخمِ جگر دیکھ رہا ہوں
    ہاتھوں کی لکیروں میں ظفر وقتِ قضاء تک
    ہر سال ہی مشہد کا سفر دیکھ رہا ہوں
    شاعرِ اہلبیت ع ظفر عباس ظفرؔ

КОМЕНТАРІ •