Surah al fajar| surah fajar with (HD) Arabic tex / سورتہ الفجر

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 6 вер 2024
  • surah fajar
    قسم ہے فجر کی!1
    اور دس راتوں کی!2
    اور جفت اور طاق کی ! ۔3
    اوررات کی جب وہ چلنے لگے4 ۔
    کیا ان میں عقلمند کے واسطے کافی قسم ہے؟5
    کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے عادیوں کے ساتھ کیا کیا ۔ 6
    ستونوں والے ارم کے ساتھ ۔ 7
    جس کی مانند ( کوئی قوم ) ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی ۔8
    اور ثمودیوں کے ساتھ جنہوں نے وادی میں بڑے بڑے پتھر تراشے تھے ۔ 9
    اور فرعون کے ساتھ جو میخوں والا تھا 10
    ان سبھوں نے شہروں میں سر اٹھا رکھا تھا ۔ 11
    اور بہت فساد مچا رکھا تھا ۔12
    آخر تیرے رب نے ان سب پر عذاب کا کوڑا برسایا ۔13
    یقیناً تیرا رب گھات میں ہے ۔ 14
    انسان ( کا یہ حال ہے کہ ) جب اسے اس کا رب آزماتا ہے اور عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہنے لگتا ہے کہ میرے رب نے مجھے 15
    اور جب وہ اسکو آزماتا ہے اس کی روزی تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہنے لگتا ہے کہ میرے رب نے میری اہانت کی ( اور ذلیل کیا ) ۔ 16
    ایسا ہرگز نہیں بلکہ ( بات یہ ہے ) کہ تم ( ہی ) لوگ یتیموں کی عزت نہیں کرتے ۔17
    اور مسکینوں کے کھلانے کی ایک دوسرے کو ترغیب نہیں دیتے ۔ 18
    اور ( مردوں کی ) میراث سمیٹ سمیٹ کر کھاتے ہو 19
    اور مال کو جی بھر کر عزیز رکھتے ہو 20
    یقیناً جس وقت زمین کوٹ کوٹ کر برابر کر دی جائے گی ۔ 21
    اور تیرا رب ( خود ) آ جائے گا اور فرشتے صفیں باندھ کر ( آ جائیں گے ) 22
    اور جس دن جہنم بھی لائی جائے گی اس دن انسان کو سمجھ آئے گی مگر آج اسکے سمجھنے کا فائدہ کہاں? 23
    وہ کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اس زندگی کے لئے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا ۔ 24
    پس آج اللہ کے عذاب جیسا عذاب کسی کا نہ ہوگا ۔ 25
    نہ اس کی قید و بند جیسی کسی کی قیدو بند ہوگی26
    اے اطمینان والی روح ۔27
    تو اپنے رب کی طرف لوٹ چل اس طرح کہ تو اس سے راضی وہ تجھ سے خوش ۔28
    پس میرے خاص بندوں میں داخل ہوجا ۔ 29
    اور میری جنت میں چلی جا ۔ 30

КОМЕНТАРІ • 4