Mufti Mahfoozur Rahman Sahab Qasmi ❣️Jalsa Shuhadaye Islam madarsa mahadul basheer Al islami

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 5 вер 2024
  • Mufti Mahfoozur Rahman Sahab Qasmi ❣️Jalsa Shuhadaye Islam madarsa mahadul basheer Al islami #viral شہر سندیلہ کی مشہور دینی درسگاہ معہد البشیر الاسلامی میں شہدائے اسلام وعظمت صحابہ کے عنوان سے ہونے والے 10 روزہ اجلاس کا دوسرا جلسہ بانی مدرسہ حاجی جمیل احمد صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تلاوت قاری محمد عامر صاحب نے اور شعبہ عربی کے طالب علم محمد یوسف نے نعت پیش کی اور نظامت مفتی عبدالقادر سندیلوی نے کی۔ مقرر خصوصی حضرت مولانا مفتی محفوظ الرحمن صاحب قاسمی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ صحابیت وہ مقام ہے جس کو محنت سے حاصل نہیں کیا جا سکتا بندہ چاہے جتنے وظیفے پڑھ لے چاہے جتنی عبادت کر لے چاہے جتنی ریاضت و مجاہدے کر لے صحابیت کے مقام کو نہیں پہنچ سکتا
    اللہ تعالی نے جس طرح سے بندوں میں نبیوں کا انتخاب کیا ہے اسی طرح صحابیت کے لیے بھی اسی نے انتخاب کیا ہے انہوں نے فرمایا کہ تمام انبیاء افضل ہیں ان میں چار نبی اعلی ہیں اور ان چار میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سب سے اعلی ہیں اسی طرح صحابہ میں تمام صحابہ بہتر ہیں افضل ہیں اور ان میں بدری صحابہ سب سے اعلی ہیں اور ان بدری صحابہ میں چار صحابہ کا مقام اور مرتبہ بہت زیادہ بلند ہے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ان چاروں میں سب سے افضل ہیں
    مولانا نے فرمایا کہ اللہ نے جس طریقے سے کم و بیش ایک لاکھ 24 ہزار نبی دنیا میں بھیجے اسی طریقے سے صحابہ کی تعداد بھی کم و بیش ایک لاکھ 24 ہزار یا سوا لاکھ ہے مہمان مکرم نے فرمایا کہ نبی کی حیثیت پاور ہاؤس کی طرح ہے اور صحابی کی حیثیت ٹرانسفارمر کی طرح ہے جب تک ہم اپنے گھر کی لائٹ کے لیے ٹرانسفارمر سے کنکشن نہیں کریں گے تب تک ہم اپنے گھر کو روشن نہیں کر سکیں گے اسی طرح صحابہ کا معاملہ ہے صحابہ کے بغیر اگر ہم دین و شریعت کو سمجھنا چاہیں گے تو ہم صحیح دین تک نہیں پہنچ سکیں گے مفتی صاحب نے صحابہ کی عظمت پر مفصل خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ تمام صحابہ میں جو چار صحابی حضرت ابوبکر عمر عثمان علی افضل ہیں اس کو ایک روایت سے واضح کیا جا سکتا ہے ایک موقع پر حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ سب سے افضل کون صحابی ہے حضرت علی نے فرمایا کہ ابوبکر اور یہ بات قران سے بھی ثابت ہے قران میں کہا گیا اذ یقول لصاحبہ۔ پھر پوچھا گیا کہ اس کے بعد کون افضل ہے حضرت علی نے فرمایا کہ عمر۔
    عمر کا مقام اور مرتبہ سنو ایک موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں محمد کی جان ہے عمر جس راستے سے تم گزر جاتے ہو شیطان اس راستے کو چھوڑ دیتا ہے حضرت عمر وہ ہیں کہ جن کی رائے کے مطابق 21 مرتبہ قران نازل ہوا اللہ کے نبی کو بدر کے قیدیوں کے قتل کرنے کی رائے دی قران اسی رائے کے مطابق اترا۔ رئیس المنافقین عبداللہ ابن سلول کے نماز جنازہ پڑھانے سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو منع کیا قران اسی رائے کے مطابق اترا ادم علیہ السلام کی پیدائش کہنکہناتی مٹی سے ہوئی نبی نے اس کا تذکرہ عمر کے سامنے کیا تو عمر نے فتبارک اللہ احسن الخالقین کہا اللہ نے اس کو قران بنا دیا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ پر بہتان لگایا گیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر سے رائے لی عمر نے فورا کہا سبحانک ہذا بہتان عظیم اللہ نے اس کو قران بنا دیا یہ تھا عمر کا مقام اور مرتبہ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پھر پوچھا گیا کہ عمر کے بعد تو آپ ہی افضل ہیں فرمایا عمر کے بعد عثمان ۔ عثمان دہرے داماد رسول ہے عثمان میٹھے چشمے کا پاکوہ خرید کر وقف کرنے والے ہیں عثمان حیا کی اعلی پیکر اس کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ کا مقام حضرت علی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد علی اہل بیت میں شامل ہیں علی علم کا دروازہ ہے اور بے شمار حضرت علی رضی اللہ عنہ کی فضیلتیں مفتی محفوظ الرحمن نے چاروں صحابہ کے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے رشتے کو بیان کیا دو صحابہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خسر ابوبکر و عمر اور دو صحابہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد عثمان اور علی عثمان دوہرے داماد ایک رشتہ اور بتایا تو عام طور پر بیان نہیں کیا جاتا وہ یہ ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیٹی ام کلثوم کا نکاح حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ہوا اس طریقے سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ حضرت علی کے داماد ہیں شرکائے جلسہ میں مفتی عبدالسبحان صاحب مولانا محمد انس صاحب حافظ محمد طفیل صاحب حافظ محمد شریف صاحب حافظ محمد شمشیر صاحب حاجی جمیل صاحب چوپار ٹولہ وکیل بھائی بیٹری والے فہیم بھائی سبھاسد ضمیر بھائی حاجی عبدالعلیم حمید منصوری حاجی سعید احمد گڈو غلام محمد عرف منا محمد رفیق عمران کرتے والے طہ اور مدرسے کے تمام اساتذہ موجود رہے اخیر میں مفتی صاحب کی دعا پر جلسہ ختم ہوا بعد میں سامعین کا شکریہ ادا کیا گیا ۔#Newmushaira #Newghazal #Newnaat
    #mushairamedia #Latestmushaira #Sadshayari #Romanticshayari #Sadghazal
    #Newgeet #Bhojpurigeet #Newshayari #Bayan #Shayari #Urdu #Hindi#tariqjameel #subscribe #shorts #allah #god #muslim #islam
    #dawah #mohammed #hadees #human #problem #solution
    #education #media #peace #quran #bible #science #salaah
    #tauheed #ummah #deen #haram #sunnah #jannah #motivation
    #jahannum #paradise

КОМЕНТАРІ • 1