SUPERHIT SONG خوبصورت کشمیری نغمہ: Amara Chaney Mei Paan Goloam: Shazia Bashir {Lyrics: Amin Tabish]

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 10 вер 2024
  • خوبصورت کشمیری نغمہ
    AMARA CHANEY MEI PAAN GOLOAM
    , Tche Maa Lajiye Zahn Khaber Ye Vanizeas
    Lyrics: Dr. Amin Tabish
    Album: Sukoon Diluk
    Artists: Shazia Bashir & Kifayat
    Music: Kifayat Faheem
    #songs #shazia #drtabish

КОМЕНТАРІ • 211

  • @amintabish11
    @amintabish11  10 місяців тому +2

    دل تھا کہ خوش خیال تجھے دیکھ کر ہوا
    یہ شہر بے مثال تجھے دیکھ کر ہوا

  • @amintabish11
    @amintabish11  3 місяці тому

    سیاہ رات میں جلتے جگنوؤں کی طرح
    دلوں کے زخم بھی محسن کمال ھوتے ہیں

  • @amintabish11
    @amintabish11  Місяць тому

    اپنا زمانہ آپ بناتے ہیں , اہلِ دل...
    ہم وہ نہیں کہ جن کو زمانہ بنا گیا...

  • @amintabish11
    @amintabish11  11 місяців тому +1

    گزرتا جاتا ہے کاروانِ حیات
    ہم اسے یاد کرتے جاتے ہیں
    جونؔ ایلیاء🥀

  • @amintabish11
    @amintabish11  9 місяців тому +1

    تیری یاد سے وابستہ ہے ہر سانسِ زندگی.

  • @amintabish11
    @amintabish11  3 місяці тому

    یوں برستی ہیں تصور میں پرانی یادیں
    جیسے برسات کی رم جھم میں سماں ہوتا ہے

  • @amintabish11
    @amintabish11  Рік тому +1

    بچھڑے ضرور ہیں مگر تعلق نہیں ٹوٹا
    وہ ہمیں اور ہم انہیں آج بھی یاد کرتے ہیں

  • @amintabish11
    @amintabish11  8 місяців тому +1

    زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں
    میں تو مر کر بھی میری جان، تجھے چاہوں گا.

  • @amintabish11
    @amintabish11  Місяць тому

    اس شہر مین کتنے چہرے تھے کچھ یاد نہین سب بھول گۓ
    اک شخص کتابون جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہو

  • @amintabish11
    @amintabish11  Рік тому +1

    کبھی نفرتوں میں ملا سکون
    کبھی چاہتوں نے رلا دیا

  • @amintabish11
    @amintabish11  11 місяців тому

    تجھ کو احساس ہی کب ہے کہ کسی درد کا داغ
    آنکھ سے دل میں اتر جائے تو کیا ہوتا ہے
    تو کہ سیماب طبیعیت ہے تجھے کیا معلوم
    موسمِ ہجر ٹھہر جائے تو کیا ہوتا ہے
    محسن نقوی 🥀

  • @amintabish11
    @amintabish11  11 місяців тому

    تو نے سمجھا ہی نہیں شوق کا عالم ورنہ۔۔۔
    ہم دل و جان سے تیرا صدقہ اتارا کرتے۔۔۔
    ہم تیرے ہاتھ پہ لکھ لیتے مقدر اپنا۔۔۔
    ہم تیری آنکھ سے دنیا کو سنوارا کرتے

  • @amintabish11
    @amintabish11  Місяць тому

    اگر اپنی قسمت لکھنے کا زرا سا حق ہو مجھے...
    تو تمہیں اپنے نام کے ساتھ ہر بار لکھوں...

  • @amintabish11
    @amintabish11  Рік тому

    یہ فخر تو حاصل ہے برے ہیں کہ بھلے ہیں
    دو چار قدم ہم بھی تیرے ساتھ چلے ہیں
    جلنا تو خیر چراغوں کا مقدر ہے ازل سے
    یہ دل کے کنول ہیں کہ بجھے ہیں نہ جلے ہیں
    تھے کتنے ستارے کہ سرِ شام ہی ڈوبے
    ہنگامِ سحر کتنے ہی خورشید ڈھلے ہیں
    جو جھیل گئے ہنس کے کڑی دھوپ کے تیور
    تاروں کی خنک چھائوں میں وہ لوگ جلے ہیں
    اک شمع بجھائی تو کئی اور جلا لیں
    ہم گردشِ دوراں سے بڑی چال چلے ہیں
    ادا جفعری

  • @amintabish11
    @amintabish11  9 місяців тому

    متاعِ زیست میں شامل رہے ہزاروں رفیق
    وہ جس کی چاہ تھی دل کو مگر وہی نہ ملا
    داغ دہلوی

  • @amintabish11
    @amintabish11  Рік тому

    بہت قدیم صحیفے گواہی دیتے ہیں
    کبھی زمین پہ محبت کی حُکمرانی تھی

  • @amintabish11
    @amintabish11  10 місяців тому

    رات یوں دل میں تیری کھوئی ہوئی یاد آئی
    جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے
    جیسے صحراؤں میں ہولے سے چلے بادِ نسیم
    جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آجائے

  • @amintabish11
    @amintabish11  4 місяці тому

    آج کے بعد عشرتِ مجلسِ شامِ غم کہاں
    دل نہ لگے گا تیرے بعد، پر تیرے بعد ہم کہاں
    یہ جبین و چشم و لب تم کو نظر نہ آئیں گے
    غور سے دیکھ لو ہمیں ، آج کے بعد ہم کہاں..
    جون ایلیا

  • @amintabish11
    @amintabish11  3 місяці тому

    ہر کوئی دل کی ہتھیلی پہ ھے صحرا رکھے
    کس کو سیراب کرے وہ کسے پیاسا رکھے
    عمر بھر کون نبھاتا ھے________تعلق اتنا
    اے میری جان کے دشمن تجھے الله رکھے۔۔
    ہم کو اچھا نہیں لگتا کوئی ہمنام تیرا
    کوئی تجھ سا ہو تو پھر نام بھی تجھ سا رکھے
    دل بھی پاگل کہ اس شخص سے وابسطہ ھے
    جو کسی اور کا ہونے دے___ نہ اپنا رکھے
    ہنس نہ اتنا بھی فقیروں کے اکیلے پن پہ
    جا خدا میری طرح تجھ کو بھی تنہا رکھے
    یہ قناعت ھےاطاعت ھےکہ چاہت ھے فراز
    ہم تو راضی ہیں وہ جس حال میں جیسا رکھے
    احمد فراز

  • @amintabish11
    @amintabish11  7 місяців тому

    اُن کی محبت جب سے مجھ پر برس رہی ہے
    میری زیست کا ہر اِک لمحہ مہک رہا ہے

  • @amintabish11
    @amintabish11  3 місяці тому

    ہم انتظار کریں گے ترا قیامت تک
    خدا کرے کہ قیامت ہو اور تو آئے
    یہ انتظار بھی اک امتحان ہوتا ہے
    اسی سے عشق کا شعلہ جوان ہوتا ہے
    یہ انتظار سلامت ہو اور تو آئے
    بچھائے شوق کے سجدے وفا کی راہوں میں
    کھڑے ہیں دید کی حسرت لیے نگاہوں میں
    قبول دل کی عبادت ہو اور تو آئے
    وہ خوش نصیب ہے جس کو تو انتخاب کرے
    خدا ہماری محبت کو کامیاب کرے
    جواں ستارۂ قسمت ہو اور تو آئے
    خدا کرے کہ قیامت ہو اور تو آئے
    - ساحر لدھیانوی

  • @gmcprofessionals2090
    @gmcprofessionals2090 2 місяці тому

    Ky poetry hai ❤❤❤❤

  • @amintabish11
    @amintabish11  3 місяці тому

    کارِ جہاں ھمیں بھی بہت تھے ، سفر کی شام
    اُس نے بھی اِلتفات ، زیادہ نہیں کیا
    آمد پہ تیری ، عِطر و چراغ وسبُو نہ ھوں
    اتنا بھی بُود و باش کو ، سادہ نہیں کیا
    پروین شاکر

  • @amintabish11
    @amintabish11  11 місяців тому

    صبر ہر بار اختیار کیا
    ہم سے ہوتا نہیں ہزار کیا
    عادتاً تم نے کر دیئے وعدے
    عادتاً ہم نے اعتبار کیا
    ہم نے اکثر تمہاری راہوں میں
    رک کر اپنا ہی انتظار کیا
    پھر نہ مانگیں گے زندگی یارب
    یہ گنہ ہم نے ایک بار کیا
    گلزار

  • @amintabish11
    @amintabish11  Місяць тому

    'Tera aastaan to na mil saka, Teri rahguzar ki zamin sahi;
    mujhe sar patakne se kaam hai, jo wahan nahi to yahin sahi.'

  • @amintabish11
    @amintabish11  Рік тому

    جفا و جور کی دنیا سنوار دی ہم نے
    زہے نصیب کہ ہنس کے گزار دی ہم نے
    کلی کلی ہمیں حیرانیوں سے تکتی ہے
    کہ پت جَھڑوں میں صدائے بہار دی ہم نے
    خیالِ یار کی رنگینیوں میں گم ہو کر
    جمالِ یار کی عظمت نکھار دی ہم نے
    اسے نہ جیت سکے گا غمِ زمانہ اب
    جو کائنات ترے در پہ ہار دی ہم نے
    وہ زندگی کہ جسے زندگی سے نسبت تهی
    تمہاری زلف پریشاں پہ وار دی ہم نے
    کچھ ایسا سرد ہوا جذبہِ وفا ساغر ؔ
    خود اپنی ذات کو ہنس ہنس کے خار دی ہم نے​
    ساغرؔ صدیقی

  • @amintabish11
    @amintabish11  3 місяці тому

    کچھ وعدے قسمیں یادیں تھیں۔
    کچھ قہقے تھے , فریادیں تھیں۔
    کچھ آنسو تھے جو بہائے تھے۔
    کچھ دھوکے تھے جو کھائے تھیں۔
    اب پاس ہمارے کچھ بھی نہیں۔
    بس یادوں کی زنجیریں ھیں۔
    کچھ رنگ اڑی تصویریں ھیں۔
    کچھ لفظ مٹی تحریریں ھیں۔
    اک دل جو دید کا پیاسا ھے۔
    بس یہی میرا اثاثہ ھے۔

  • @amintabish11
    @amintabish11  3 місяці тому

    غیروں سے کہا تم نے، غیروں سے سنا تم نے
    کچھ ہم سے کہا ہوتا، کچھ ہم سے سنا ہوتا

  • @amintabish11
    @amintabish11  9 місяців тому

    شب فرقت جو دیکھا چودہویں کا چاند کیا دیکھا
    میسر اس کی صورت دیدہء بے خواب کو ہوتی
    نگاہ شوق موسی کی طرح گر دیکھتی تجھ کو
    کہاں یہ تاب تیرے روئے عالم تاب کو ہوتی

  • @amintabish11
    @amintabish11  7 місяців тому

    یہ بات الگ ہے مرا قاتل بھی وہی تھا
    اس شہر میں تعریف کے قابل بھی وہی تھا
    آساں تھا بہت اس کے لیے حرف مروت
    اور مرحلہ اپنے لیے مشکل بھی وہی تھا
    تعبیر تھی اپنی بھی وہی خواب سفر کی
    افسانۂ محرومی منزل بھی وہی تھا
    اک ہاتھ میں تلوار تھی اک ہاتھ میں کشکول
    ظالم تو وہ تھا ہی مرا سائل بھی وہی تھا
    ہم آپ کے اپنے ہیں وہ کہتا رہا مجھ سے
    آخر صف اغیار میں شامل بھی وہی تھا
    میں لوٹ کے آیا تو گلستان ہوس میں
    تھا گل بھی وہی شور عنادل بھی وہی تھا
    دعوے تھے ظفرؔ اس کو بہت با خبری کے
    دیکھا تو مرے حال سے غافل بھی وہی تھا
    ظفر اقبال

  • @amintabish11
    @amintabish11  9 місяців тому

    محبت کیا ہے،دل کا درد سے معمور ہوجانا
    متاعِ جاں کسی کو سونپ کر مجبور ہوجانا
    جناب تقی عثمانی

  • @amintabish11
    @amintabish11  Рік тому

    وہ چند لمحے جو تم سونپ کر چلے گئے تھے
    وہیں پہ رکھے ہوئے ہیں گزارا کوئی نہیں_!!!!

  • @amintabish11
    @amintabish11  Рік тому

    جو بھی دُکھ یاد نہ تھا ، یاد آیا
    آج کیا جانیے ، کیا یاد آیا
    پھر کوئی ھاتھ ھے ، دِل پر جیسے
    پھر تیرا ، عہدِ وفا یاد آیا
    جس طرح دُھند میں‌ ، لپٹے ھُوئے پُھول
    ایک ایک نقش تیرا ، یاد آیا
    ایسی مجبوری کے عالم میں‌ کوئی
    یاد آیا بھی تو ، کیا یاد آیا
    اے رفیقو ، سرِ منزل جا کر
    کیا کوئی ، آبلہ پاء یاد آیا ؟؟
    یاد آیا تھا ، بِچھڑنا تیرا
    پھر نہیں‌ یاد ، کہ کیا یاد آیا۔
    جب کوئی زخم بَھرا ، داغ بنا
    جب کوئی بُھول گیا ، یاد آیا
    یہ محبت بھی ھے ، کیا روگ فراز
    جس کو بُھولے ، وہ سَدا یاد آیا۔
    "احمد فراز"

  • @amintabish11
    @amintabish11  9 місяців тому

    یارب غم ہجراں میں اتنا تو کیا ہوتا
    جو ہاتھ جگر پر ہے وہ دست دعا ہوتا
    اک عشق کا غم آفت اور اس پہ یہ دل آفت
    یا غم نہ دیا ہوتا یا دل نہ دیا ہوتا
    ناکام تمنا دل اس سوچ میں رہتا ہے
    یوں ہوتا تو کیا ہوتا یوں ہوتا تو کیا ہوتا
    امید تو بندھ جاتی تسکین تو ہو جاتی
    وعدہ نہ وفا کرتے وعدہ تو کیا ہوتا
    غیروں سے کہا تم نے غیروں سے سنا تم نے
    کچھ ہم سے کہا ہوتا کچھ ہم سے سنا ہوتا
    چراغ حسن حسرت

  • @amintabish11
    @amintabish11  3 місяці тому

    اُس باغ میں اک پھول کِھلا میرے لیے بھی
    خوشبو کی کہانی میں میرا نام تو آیا
    شب سے بھی گزر جائیں گے گر تیری رضا ہو
    دورانِ سفر مرحلۂ شام تو آیا

  • @amintabish11
    @amintabish11  11 місяців тому

    کچھ خواب قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں تاعمر
    کچھ خوابوں کی تقدیر میں آنکھیں نہیں ہوتیں

  • @amintabish11
    @amintabish11  11 місяців тому

    ذِکر شبِ فراق سے وحشت اُسے بھی تھی
    میری طرح کسی سے محبت اسے بھی تھی

  • @amintabish11
    @amintabish11  11 місяців тому

    مدهم عداوتیں ہیں_ ہلکی سی رنجشیں
    مجھ کو تمہاری ذات سے پیچیدہ سا عشق ہے

  • @amintabish11
    @amintabish11  7 місяців тому

    کِسی کا عہدِ رفاقت ، وَفا ہُوا ہی نہِیں
    جسے میں سَمجھا تھا اَپنا، مِرا ہُوا نہِیں
    یہ ٹھیک هے کہ محبّت نے راستے بَدلے
    مگر وُہ شَخص تو دِل سے جُدا ہُوا نہِیں

  • @amintabish11
    @amintabish11  11 місяців тому

    Roz roz boz mein zaar madno
    Daadiey chaaniey chas haa beymaar madno
    Katche zoon gaejthas, safraes laejthas
    Tchaurmakh gaame shahar madno
    Roz roz....
    Yaar daud krooth pyaum, shuir paan zaaiye gaum
    Tche patte rowum laukchaar madno
    Roz roz....
    Nazre chaaniey seeith, beymaar balaiey keeith
    Myaane weeizi loguth be aar madno
    Roz roz...
    Tche myon ghamkhaar, tche myon sitamgaar
    Tche chauk, tche haa bulgaar madno
    Roz Roz....
    Wanihaa mahjoor daastaane dil zaroor
    Wanas ti chui naa tas waar madno
    Roz roz....

  • @amintabish11
    @amintabish11  11 місяців тому

    کتنا آسان تھا تیرے ہجر میں مرنا جانا
    پھر بھی اک عمر لگی جان سے جاتے جاتے

  • @amintabish11
    @amintabish11  11 місяців тому

    محبت کے سفر میں کوئی بھی رستا نہیں دیتا
    زمیں واقف نہیں بنتی فلک سایا نہیں دیتا
    خوشی اور دکھ کے موسم سب کے اپنے اپنے ہوتے ہیں
    کسی کو اپنے حصے کا کوئی لمحہ نہیں دیتا
    نہ جانے کون ہوتے ہیں جو بازو تھام لیتے ہیں
    مصیبت میں سہارا کوئی بھی اپنا نہیں دیتا
    اداسی جس کے دل میں ہو اسی کی نیند اڑتی ہے
    کسی کو اپنی آنکھوں سے کوئی سپنا نہیں دیتا
    اٹھانا خود ہی پڑتا ہے تھکا ٹوٹا بدن فخریؔ
    کہ جب تک سانس چلتی ہے کوئی کندھا نہیں دیتا
    زاہد فخری

  • @amintabish11
    @amintabish11  Рік тому +1

    Remember, you were created to be a champion and ready for any battle.

  • @amintabish11
    @amintabish11  Місяць тому

    Ek pyaar kaa naghamaa hai, maujon ki ravaani hai
    Zindagi aur kuchh bhi nahin, teri meri kahaani hai...
    Kuchh paakar khonaa hai, kuchh khokar paanaa hai
    Jeevan ka matalab to, aanaa aur jaanaa hai
    Do pal ke jeevan se, ek umr churaani hai
    Zindagi aur kuchh bhi nahin, teri meri kahaani hai
    Ek pyaar ka naghamaa hai
    Tu dhaar hai nadiyaa ki, main teraa kinaaraa hoon
    Tu meraa sahaaraa hai, main teraa sahaaraa hoon
    Aankhon men samandar hai, aashaaon ka paani hai
    Zindagi aur kuchh bhi nahin, teri meri kahaani hai
    Ek pyaar kaa naghamaa hai
    Toofaan to aanaa hai, aakar chale jaanaa hai
    Baadal hai ye kuchh pal kaa, chhaakar dhal jaanaa hai
    Parachhaainyaan rah jaatin, rah jaati nishaani hai
    Zindagi aur kuchh bhi nahin, teri meri kahaani hai
    Ek pyaar kaa naghamaa hai.

  • @amintabish11
    @amintabish11  7 місяців тому

    تم نہیں جانتی ہو مگر ۔۔!!
    میرا یہی ماننا ہے کہ...!!!
    سیارے، چاند، ستارے..!!!
    بس اِسی لیے گردش کرتے ہیں ۔۔!!
    کہ تمہیں قریب سے قریب تر ہو کر۔۔!!
    مسکراتا دیکھ سکیں ۔۔!!
    تم نہیں جانتی ہو شاید ۔۔!!
    لیکن زمین تمہاری مسکراہٹ کی وجہ سے۔۔!!
    دوسرے سیاروں پر برتری لیے ۔۔!!
    انہیں تباہی پر اُکساتی ہے۔۔!!♥

  • @amintabish11
    @amintabish11  9 місяців тому

    زندگی یُوں بھی گُزر ہی جاتی
    کیوں تِرا راہ گُزر یاد آیا
    zindagi yuuN bhi guzar hi jaati ‎
    kyuuN tira rahguzar yaad aaya

  • @amintabish11
    @amintabish11  Рік тому

    ہمارا دل سویرے کا سنہرا جام ہو جائے
    چراغوں کی طرح آنکھیں جلیں جب شام ہو جائے
    کبھی تو آسماں سے چاند اترے جام ہو جائے
    تمہارے نام کی اک خوبصورت شام ہو جائے
    عجب حالات تھے یوں دل کا سودا ہو گیا آخر
    محبت کی حویلی جس طرح نیلام ہو جائے
    سمندر کے سفر میں اس طرح آواز دے ہم کو
    ہوائیں تیز ہوں اور کشتیوں میں شام ہو جائے
    مجھے معلوم ہے اس کا ٹھکانا پھر کہاں ہوگا
    پرندہ آسماں چھونے میں جب ناکام ہو جائے
    اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
    نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
    بشیر بدر

  • @amintabish11
    @amintabish11  11 місяців тому

    ‏ذرا بیٹھ تو مرے روبرو
    تجھے اشک اشک اتار لوں
    ترا لفظ لفظ ہے داستاں
    میں غزل کو تجھ سے سنوار لوں
    کسی رات میں کسی خواب میں
    میری زندگی میرے پاس آ
    اسی رات میں اسی خواب میں
    میں یہ زندگی بھی گزار لوں,,🥀

  • @amintabish11
    @amintabish11  11 місяців тому

    دیوانہ بناںا ہے تو دیوانہ بنا دے
    تقدیر کہیں مجھ کو تماشا نہ بنا دے
    یوں مجھے ہنس ہنس کے نہ دیکھو دنیا والو
    محبت کہیں تم کو بھی مجھ سا نہ بنا دے
    آخر کوئی صورت بھی تو خانہ دل کی
    کعبہ نہیں بنتا ہے تو بت خانہ بنا دے
    بہزاد ہر گام پر اک سجدہ مستی
    ہر ذرے کو سنگ در جاناں بنا دے
    بہزاد

  • @amintabish11
    @amintabish11  10 місяців тому

    آنکھوں کا رنگ، ________بات کا لہجہ بدل گیا
    وہ شخص ایک شام میں ،______, کتنا بدل گیا
    اٹھ کر چلا گیا _______کوئی وقفے کے درمیاں
    پردہ اُٹھا تو سارا ____________تماشا بدل گیا
    حیرت سے سارے لفظ____, اُسے دیکھتے رھے
    باتوں میں اپنی بات کو ،_______, کیسا بدل گیا
    آنکھوں میں جتنے اشک تھے،__جگنو سے بن گئے
    وہ مُسکرایا ، اور _______ ,میری دُنیا بدل گیا
    شاید وفا کے کھیل سے ،_____ اُکتا گیا تھا وہ
    منزل کے پاس آ کے ، ________جو رستہ بدل گیا
    امجد اسلام امجد

  • @amintabish11
    @amintabish11  9 місяців тому

    بارش ہوئی تو پُھولوں کے تن چاک ہوگئے
    موسم کے ہاتھ بھیگ کے سفاک ہوگئے
    بادل کو کیا خبر ہے کہ بارش کی چاہ میں
    کیسے بُلند و بالا شجر خاک ہوگئے
    جگنو کو دن کے وقت پرکھنے کی ضد کریں
    بچے ہمارے عہد کے چالاک ہوگئے
    لہرا رہی ہے برف کی چادر ہٹا کے گھاس
    سورج کی شہہ پہ تنکے بھی بےباک ہوگئے
    بستی میں جتنے آب گزیدہ تھے سب کے سب
    دریا کے رُخ بدلتے ہی تیراک ہوگئے
    جب بھی غریبِ شہر سے کچھ گفتگو ہوئی
    لہجے ہوائے شام کے نمناک ہوگئے
    پروین شاکر

  • @amintabish11
    @amintabish11  10 місяців тому

    Ya tuli khanjar maarey,
    nate saani shaba roozey,
    yem zaar wanhas bardar,
    kar sana su yaar beahey
    Bulbul behith chu baagul,
    Mushtaq gomut chu bilkul,
    na rouzi gul tai bulbul,
    akh ashq katha roozey
    Ya tuli khanjar maarey,
    nate saani shaba roozey,
    yem zaar wanhas bardar,
    kar sana su yaar beahey
    Mas dyutnam galwaanan,
    Chyonrovnas aek pyaalan,
    Chum doori rozeth zaalan,
    kar san dawa soozey
    Ya tuli khanjar maarey,
    nate saani shaba roozey,
    yem zaar wanhas bardar,
    kar sana su yaar beahey
    Kya govus malaal rothum,
    Sreh aadnuk yaar byuthum,
    kath dard e naye byuthum,
    kar sana paigaam soozey
    Ya tuli khanjar maarey,
    nate saani shaba roozey,
    yem zaar wanhas bardar,
    kar sana su yaar beahey
    Mashooq kya goi cze keenai,
    Aatash mea bortham ha seenay,
    aashaq chu kami taan deenai,
    maarun ne rawa roozey
    Ya tuli khanjar maarey,
    nate saani shaba roozey,
    yem zaar wanhas bardar,
    kar sana su yaar beahey
    Behith chu khalwakh khaanas,
    Mushtaq chui paen paanas,
    Ashaq chu manz weeraanas,
    mashooq tanha roozey
    Ya tuli khanjar maarey,
    nate saani shaba roozey,
    yem zaar wanhas bardar,
    kar sana su yaar beahey
    Mashooq karthem ha sitam,
    Nazim chu pyaaraan yetam,
    chus tashne deedar detam,
    paga ne ye dam rozei
    Ya tuli khanjar maarey,
    nate saani shaba roozey,
    yem zaar wanhas bardar,
    kar sana su yaar beahey

  • @amintabish11
    @amintabish11  11 місяців тому

    آ جا ، کہ ابھی ضبط کا ، موسم نہیں گزرا
    آ جا ، کہ پہاڑوں پہ ابھی برف جمی ھے !
    خوشبو کے جزیروں سے ، ستاروں کی حدوں تک
    اِس شہر میں سب کچھ ھے ، بس تیری کمی ھے
    حالات دنیا نے کب چاک کیا دل.......؟
    تیرے ہجر کے غم میں میری سانس تھمی ہے
    تو بہار، تو ہی بارش، تو ہی موسم ہے گرم و سرد
    یہ دنیا تو تیرے بن دنیا ہی نہیں ہے
    محسن یہ تیرے لفظ ہیں یا پاگل کا حال دل
    تیرے لفظوں میں میرا درد، اور ایک شخص کی کمی ہے
    محسن نقوی

  • @amintabish11
    @amintabish11  10 місяців тому

    جب درد پرانے ہو بیٹھے
    جب یاد کا جگنو راکھ ہوا
    جب آنکھ میں آنسو برف ہوئے
    جب زخم سے دل مانوس ہوا
    تب مجھ پہ کھلا میں زندہ ہو
    پھر دل کو دھڑکنا یاد آیا
    💔💔💔💔💔💔💔💔
    جب کرب کی لمبی راہوں میں
    احساس کے بال سفید ہوئے
    جب آنکھیں بے سیلاب ہوئیں
    جب چاند چڑھا بے دردی کا
    جب ریت پہ لکھی یادوں کو
    بے مہر ہوا نے چھین لیا
    جب 'یاد رتیں' بے داد ہوئیں
    تب مجھ پہ کھلا میں زندہ ہوں
    پھر دل کو دھڑکنا یاد آیا
    💔💔💔💔💔💔💔💔

  • @amintabish11
    @amintabish11  11 місяців тому

    دیکھ لیتے ہو مُحبت سے یہی کافی ہے
    دِل دَھڑکتا ہے سہولت سے یہی کافی ہے
    حال دُنیا کے سُتائے ہوئے کچھ لوگوں کا
    پُوچھ لیتے ہو شرارت سے یہی کافی ہے
    جو بھی رستے سے گزرتا ہے میرے پہلو سے
    دیکھتا ہے تیری نِسبت سے یہی کافی ہے
    میرے آنگن میں اُترتا نہیں وہ چاند کبھی
    دیکھ لیتے ہیں اسے چھت سے یہی کافی ہے
    ساری دُنیا سے اُلجھتے ہیں مگر تیرا کہا
    مان لیتے ہیں شرافت سے یہی کافی ہے
    کیا ہوا ہم کو میّسر جو زر و مال نہیں
    کٹ رہی ہے بڑی عزت سے یہی کافی ہے
    مدت سے نہیں دیکھا ، تیرا جلوہ لیکن
    یاد آ جاتے ہو شِدت سے یہی کافی ہے
    آج کے عہدِ تغافُل میں کسی دَر پہ مُنیر
    کوئی آ جائے ضرورت سے یہی کافی ہے
    بَدر مُنیرُ الدّین

  • @amintabish11
    @amintabish11  Рік тому

    To make a difference in someone’s life you don’t have to be brilliant, rich, beautiful, or perfect. You just have to care

  • @amintabish11
    @amintabish11  9 місяців тому

    میں دشت دشت رُسوا،
    تُو سراب سا مُسلسل..
    میں لمحہ لمحہ تنہا،
    تُو خواب سا مُسلسل..
    مشہور ہیں نگر میں
    میری تشنگی کے قصے
    میں قَریہ قریہ پیـاسا،
    تُو آب سا مُسلسل..
    میں عکسِ آشنائی،
    تُو سراپا دل لگی ہے..
    میں خار خار زندگی،
    تُو گلاب سا مُسلسل..
    میں گلی گلی مسافر،
    تیرے قُرب کی دیوانی،
    میں کوچہ کوچہ بکھری،
    تُو نایاب سا مُسلسل..!

  • @amintabish11
    @amintabish11  Рік тому

    س سے پہلے کہ بچھڑ جائیں ہم
    دو قدم اور میرے ساتھ چلو
    ابھی دیکھا نہیں جی بھر کہ تمہیں
    ابھی کچھ دیر میرے پاس رہو
    مجھ سا پھر کوئی نہ آئے گا یہاں
    روک لو مجھ کو ، اگر روک سکو
    یُوں نہ گزرے گی شبِ غم ”ناصرؔ“
    اُس کی آنکھوں کی کہانی چھیڑو
    ناصرؔ کاظمی

  • @amintabish11
    @amintabish11  21 день тому

    رفتہ رفتہ وہ میری ہستی کا ساماں ہو گئے
    پہلے جاں پھر جانِ جاں پھر جانِ جاناں ہو گئے
    دن بدن بڑھتی گئیں اُس حسن کی رعنائیاں
    پہلے گُل، پھر گلبدن، پھر گُل بداماں ہو گئے
    آپ تو نزدیک سے نزدیک تر آتے گئے
    پہلے دل، پھر دلربا، پھر دل کے مہماں ہو گئے
    پیار جب حد سے بڑھا سارے تکلف مٹ گئے
    آپ سے پھر تم ہوئے پھر تُو کا عنواں ہو گئے
    تسلیم فاضلی

  • @amintabish11
    @amintabish11  Рік тому

    میں نے اُس کے وصل میں بھی ہجر کاٹا ہے کہیں
    وہ میرے کاندھے پہ رکھ لیتا تھا سر، روتا نہ تھا

  • @amintabish11
    @amintabish11  3 місяці тому

    Soz-e-Firaaq-e-Yaar Mein Marna Nahi Kamal
    Marr Marr k Hijr-e-Yaar MeinJeena Kamal Hai

  • @amintabish11
    @amintabish11  10 місяців тому

    وہ نیم خواب، شبستاں وہ مخملیں باہیں
    کہانیاں تھیں کہیں کھو گئی ہیں میرے ندیم
    مچل رہا ہے رگ زندگی میں خون بہار
    الجھ رہے ہیں پرانے غموں سے روح کے تار
    چلو کہ چل کے چراغاں کریں دیار حبیب
    ہیں انتظار میں اگلی محبتوں کے مزار
    محبتیں جو فنا ہو گئی ہیں میرے ندیم!
    فیض احمد فیض

  • @amintabish11
    @amintabish11  11 місяців тому

    مجھے یاد ہے کبھی ایک تھے مگر آج ہیں ہم جدا جدا
    وە جدا ہوے تو سنور گئے ہم جدا ہوے توبکھر گئے
    کبھی رُک گئے کبھی چل دئیے کبھی چلتے چلتے بھٹک گئے
    یوں ہی عمر ساری گُزار دی یوں ہی زندگی کے ستم سہے
    کبھی نیند میں کبھی ہوش میں تو جہاں ملا تجھے دیکھ کر
    نہ نظر ملی نہ زباں ہلی یوں ہی سر جُھکا کے گزر گئے
    کبھی زلف پر کبھی چشم پر کبھی تیرے حسین وجود پر
    جو پسند تھے میری کتاب میں وہ شعر سارے بکھر گئے
    کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی دربدر
    غم عاشقی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے
    پروین شاکر

  • @amintabish11
    @amintabish11  Рік тому

    یہ کیا کہ سب سے بیاں دل کی حالتیں کرنی
    فرازؔ تجھ کو نہ آئیں محبتیں کرنی
    یہ قرب کیا ہے کہ تو سامنے ہے اور ہمیں
    شمار ابھی سے جدائی کی ساعتیں کرنی
    کوئی خدا ہو کہ پتھر جسے بھی ہم چاہیں
    تمام عمر اسی کی عبادتیں کرنی
    سب اپنے اپنے قرینے سے منتظر اس کے
    کسی کو شکر کسی کو شکایتیں کرنی
    ہم اپنے دل سے ہی مجبور اور لوگوں کو
    ذرا سی بات پہ برپا قیامتیں کرنی
    ملیں جب ان سے تو مبہم سی گفتگو کرنا
    پھر اپنے آپ سے سو سو وضاحتیں کرنی
    یہ لوگ کیسے مگر دشمنی نباہتے ہیں
    ہمیں تو راس نہ آئیں محبتیں کرنی
    کبھی فرازؔ نئے موسموں میں رو دینا
    کبھی تلاش پرانی رفاقتیں کرنی۔۔۔!

  • @amintabish11
    @amintabish11  Рік тому

    Tu Iss tarah Se Meri Zindagi Mai Shaamil hai
    Tere bhagair Jahan mai koyi kami si hi
    Jahan be javon yeh lagta hai teri mehfil hai
    Teri bhagair jahan mai koyi kami se thi
    Bhatak rahi thi jawani andheri rahon mai
    Sakoon dil ko mila aakay teri bahhon mai
    Mai Ek khoyi huyi moaj hoan tu saahiul hai
    Teray Jamaal se roshan hi kayinaat meri
    Meri talash teri dilkashi rahe baaqi
    Khuda karay ki yeh deevangi rahe baaqi
    Teri wafa hi meri her khushi ka haasil hai
    Yeh aasman yeh baadal ye raaste yeh hawa
    Her ek cheez hi apni jaga Thikane se
    Kayi dinon se shakayat nahi zamane se
    Yeh zindagi hi Safar hi tu safar ki manzil hi
    Jahan bhi javon lagta hi teri mehfil hai

  • @amintabish11
    @amintabish11  3 місяці тому

    کیا عشق تھا جو باعثِ رسوائی بن گیا
    یارو تمام شہر تماشائی بن گیا
    بن مانگے مل گئے مری آنکھوں کو رت جگے
    میں جب سے ایک چاند کا شیدائی بن گیا
    برہم ہوا تھا میری کسی بات پر کوئی
    وہ حادثہ ہی وجہِ شناسائی بن گیا
    کرتا رہا جو روز مجھے اس سے بدگماں
    وہ شخص بھی اب اس کا تمنائی بن گیا
    وہ تیری بھی تو پہلی محبت نہ تھی قتیلؔ
    پھر کیا ہوا اگر کوئی ہرجائی بن گیا
    قتیل شفائی

  • @amintabish11
    @amintabish11  Рік тому

    If someone is falling behind in life, you don't have to remind them. Believe me, they already know. If someone is unhealthy, they know. If someone is struggling in their relationships, with money, with self-image, they know.

  • @amintabish11
    @amintabish11  Рік тому

    جو غیر تھے وہ اسی بات پر ہمارے ہوئے
    کہ ہم سے دوست بہت بے خبر ہمارے ہوئے
    کسے خبر وہ محبت تھی یا رقابت تھی
    بہت سے لوگ تجھے دیکھ کر ہمارے ہوئے
    اب اک ہجوم شکستہ دلاں ہے ساتھ اپنے
    جنہیں کوئی نہ ملا ہم سفر ہمارے ہوئے
    کسی نے غم تو کسی نے مزاج غم بخشا
    سب اپنی اپنی جگہ چارہ گر ہمارے ہوئے
    بجھا کے طاق کی شمعیں نہ دیکھ تاروں کو
    اسی جنوں میں تو برباد گھر ہمارے ہوئے
    وہ اعتماد کہاں سے فرازؔ لائیں گے
    کسی کو چھوڑ کے وہ اب اگر ہمارے ہوئے
    احــمـد فــــراز

  • @amintabish11
    @amintabish11  10 місяців тому

    ہوتی ہے تیرے نام سے وحشت کبھی کبھی
    برہم ہوئی ہے یوں بھی طبیعت کبھی کبھی
    اے دل کسے نصیب یہ توفیق اضطراب
    ملتی ہے زندگی میں یہ راحت کبھی کبھی
    تیرے کرم سے اے الم حسن آفریں
    دل بن گیا ہے دوست کی خلوت کبھی کبھی
    جوش جنوں میں درد کی طغیانیوں کے ساتھ
    اشکوں میں ڈھل گئی تری صورت کبھی کبھی
    تیرے قریب رہ کے بھی دل مطمئن نہ تھا
    گزری ہے مجھ پہ یہ بھی قیامت کبھی کبھی
    کچھ اپنا ہوش تھا نہ تمہارا خیال تھا
    یوں بھی گزر گئی شب فرقت کبھی کبھی
    اے دوست ہم نے ترک محبت کے باوجود
    محسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی
    نأصر کاظمی

  • @amintabish11
    @amintabish11  9 місяців тому

    کچھ اس ادا سے آج وہ پہلو نشیں رہے
    جب تک ہمارے پاس رہے ہم نہیں رہے

  • @amintabish11
    @amintabish11  9 місяців тому

    Chaudvin Ka Chand Ho, Ya Aaftaab Ho
    Jo Bhi Ho Tum Khuda Ki Kasam, Lajawab Ho
    Zulfein Hain Jaise Kaandhon Pe Baadal Jhuke Hue
    Aankhen Hain Jaise Maey Ke Pyaale Bhare Hue
    Masti Hai Jisme Pyaar Ki Tum, Woh Sharaab Ho
    Chaudvin Ka Chand Ho ...
    Chehra Hai Jaise Jheel Mein Hansta Hua Kanwal
    Ya Zindagi Ke Saaz Pe Chhedi Hui Ghazal
    Jaane Bahaar Tum Kisi Shaayar Ka Khwaab Ho
    Chaudvin Ka Chand Ho ...
    Hothon Pe Khelti Hain Tabassum Ki Bijliyaan
    Sajde Tumhari Raah Mein Karti Hain Kaikashaan
    Duniya-E-Husno-Ishq Ka Tum Hi Shabaab Ho
    Chaudvin Ka Chand Ho .

  • @amintabish11
    @amintabish11  4 місяці тому

    کوئی بھی لمحہ کبھی لوٹ کر نہیں آیا
    وہ شخص ایسا گیا پھر نظر نہیں آیا
    پَلٹ کے آنے لگے شام کے پرندے بھی
    ہمارا صُبح کا بُھولا مگر نہیں آیا
    چلو کہ کوچئہ قاتل سے ہم ہی ہو آئیں
    کہ نخلِ دارپہ کب سے ثمر نہیں آیا!
    کدھر کو جاتے ہیں رستے ، یہ راز کیسے کُھلے
    جہاں میں کوئی بھی بارِدگر نہیں آیا
    ہمیں یقین ہے امجد نہیں وہ وعد ہ خلاف
    پہ عُمر کیسے کٹے گی ، اگر نہین آیا
    امجد اسلام امجد

  • @amintabish11
    @amintabish11  Рік тому

    ہم کو اچھا نہیں لگتا کوئی ہم نام ترا
    کوئی تجھ سا ہو تو پھر نام بھی تجھ سا رکھے

  • @amintabish11
    @amintabish11  7 місяців тому

    کہیں دو دل جو مل جاتے بگڑتا کیا زمانے

  • @amintabish11
    @amintabish11  6 місяців тому

    ہاتھ تھے ملے کہ زلف چاند کی سنوار دوں
    ہونٹھ تھے کھلے کہ ہر بہار کو پکار دوں
    درد تھا دیا گیا کہ ہر دکھی کو پیار دوں
    اور سانس یوں کہ سورگ بھومی پر اتار دوں
    ہو سکا نہ کچھ مگر
    شام بن گئی سحر
    وہ اٹھی لہر کہ دہ گئے قلعے بکھر بکھر
    اور ہم ڈرے ڈرے
    نیر نین میں بھرے
    اوڑھ کر کفن پڑے مزار دیکھتے رہے
    کارواں گزر گیا غبار دیکھتے رہے

  • @amintabish11
    @amintabish11  6 місяців тому

    اے میرے ہم نشیں چل کہیں اور چل

  • @amintabish11
    @amintabish11  11 місяців тому

    جدا کروں تو مری سانس ہی نہیں چلتی
    تری طلب تو مری دھڑکنوں میں بیٹھ گئی
    احمد رضوان

  • @amintabish11
    @amintabish11  4 місяці тому

    چاہت میں کیا دنیا داری عشق میں کیسی مجبوری

  • @amintabish11
    @amintabish11  Рік тому

    the pain that you've been feeling, can't compare to the joy that coming

  • @amintabish11
    @amintabish11  Рік тому

    میں کتنی وارفتگی سے اس کو سنا رہا تھا
    وہ ساری باتیں وہ سارے قصے
    جو اُس سے ملنے سے بیشتر
    میری زندگی کی حکایتیں تھیں
    میں کہہ رہا تھا۔۔۔۔
    کہ اور بھی لوگ تھے
    جنہیں میری آرزو تھی مری طلب تھی
    کہ جن سے میری محبتوں کا رہا تعلق
    کہ جن کی مجھ پر عنایتیں تھیں
    میں کہہ رہا تھا۔۔۔۔۔
    کہ اُن میں کچھ کو تو میں نے
    جان سے عزیز جانا
    مگر اُنہیں میں سے بعض کو
    میری بے دلی سے شکایتیں تھیں
    میں ایک اک بات
    ایک اک جرم کی کہانی
    دھڑکتے دل کانپتے بدن سے سنا رہا تھا
    مگر وہ پتھر بنی
    مجھے اس طرح سے سنتی رہی
    کہ جیسے مرے لبوں پر
    کسی مقدس ترین' صحیفے' کی آیتیں تھیں
    احمد فرازؔ

  • @amintabish11
    @amintabish11  4 місяці тому

    کبھی رک گئے، کبھی چل دیئے,
    کبھی چلتے چلتے بھٹک گئے,
    یونہی عمر ساری گزار دی,
    یونہی زندگی کے ستم سہے,
    کبھی نیند میں,
    کبھی ہوش میں,
    تو جہاں ملا تجھے دیکھ کر,
    نہ نظر ملی,
    نہ زباں ہلی,
    یونہی سر جھکا کر گزر گئے,
    -
    کبھی عرش پر,
    کبھی فرش پر,
    کبھی ان کے در,
    تو کبھی دربدر,
    غم عشق! تیرا شکریہ,
    ہم کہاں کہاں سے گزر گئے,
    پروین شاکر

  • @amintabish11
    @amintabish11  Рік тому

    وہ کیسی، کہاں کی زندگی تھی
    جو تیرے بغیر کَٹ رہی تھی
    اُس کو جب پہلی بار دیکھا
    میں تو حیران رہ گئی تھی
    وہ چَشم تھی سِحر کار بے حد
    اور مُجھ پہ طلِسم کر رہی تھی
    لَوٹا ہے وہ پچھلے موسموں کو
    مُجھ میں کِسی رنگ کی کمی تھی
    صحرا کی طرح تھیں خُشک آنکھیں
    بارش کہیں دِل میں ہو رہی تھی
    آنسُو مِرے چُومتا تھا کوئی
    دُکھ کا حاصل یہی گھڑی تھی
    سُنتی ہُوں کہ میرے تَذکرے پر
    ہَلکی سی اُس آنکھ میں نَمی تھی
    غُربت کے بہت کَڑے دِنوں میں
    اُس دِل نے مُجھے پناہ دی تھی
    سب گِرد تھے اُس کے، اور ہم نے
    بَس دُور سے اِک نگاہ کی تھی
    پروین شاکر

  • @amintabish11
    @amintabish11  Рік тому

    ہم نے ہی لَوٹنے کا ارادہ نہیں کیا
    اس نے بھی بھول جانے کا وعدہ نہیں کیا
    دکھ اوڑھتے نہیں کبھی بزمِ طرب میں ہم
    ملبوس دل کو تن کا لبادہ نہیں کیا
    جو غم ملا ہے بوجھ اٹھایا ہے اس کا خود
    سر زیرِ بارِ ساغر و بادہ نہیں کیا
    کارِ جہاں ہمیں بھی بہت تھے سفر کی شام
    اس نے بھی التفات زیادہ نہیں کیا
    آمد پہ تیری عطر و چراغ و سَبو نہ ہوں
    اتنا بھی بود و باش کو سادہ نہیں کیا
    پروین شاکر

  • @amintabish11
    @amintabish11  11 місяців тому

    ان کے انداز کرم ، ان پہ وہ آنا دل کا
    ہائے وہ وقت ، وہ باتیں ، وہ زمانا دل کا
    نہ سنا اس نے توجہ سے فسانا دل کا
    زندگی گزری ، مگر درد نہ جانا دل کا
    کچھ نئی بات نہیں حُسن پہ آنا دل کا
    مشغلہ ہے یہ نہایت ہی پرانا دل کا
    وہ محبت کی شروعات ، وہ بے تھاشہ خوشی
    دیکھ کر ان کو وہ پھولے نہ سمانا دل کا
    دل لگی، دل کی لگی بن کے مٹا دیتی ہے
    روگ دشمن کو بھی یارب ! نہ لگانا دل کا
    ایک تو میرے مقدر کو بگاڑا اس نے
    اور پھر اس پہ غضب ہنس کے بنانا دل کا
    میرے پہلو میں نہیں ، آپ کی مٹھی میں نہیں
    بے ٹھکانے ہے بہت دن سے ،ٹھکانا دل کا
    وہ بھی اپنے نہ ہوئے ، دل بھی گیا ہاتھوں سے
    “ ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا دل کا “
    خوب ہیں آپ بہت خوب ، مگر یاد رہے
    زیب دیتا نہیں ایسوں کو ستانا دل کا
    بے جھجک آ کے ملو، ہنس کے ملاؤ آنکھیں
    آؤ ہم تم کو سکھاتے ہیں ملانا دل کا
    نقش بر آب نہیں ، وہم نہیں ، خواب نہیں
    آپ کیوں کھیل سمجھتے ہیں مٹانا دل کا
    حسرتیں خاک ہوئیں، مٹ گئے ارماں سارے
    لٹ گیا کوچہء جاناں میں خزانا دل کا
    لے چلا ہے مرے پہلو سے بصد شوق کوئی
    اب تو ممکن نہیں لوٹ کے آنا دل کا
    ان کی محفل میں نصیر ! ان کے تبسم کی قسم
    دیکھتے رہ گئے ہم ، ہاتھ سے جانا دل کا
    پیر سید نصیرؔ الدین گیلانیؒ

  • @amintabish11
    @amintabish11  3 місяці тому

    حیرت سے تک رہا ہے جہان وفا مجھے
    تم نے بنا دیا ہے محبت میں کیا مجھے
    ہر منزل حیات سے گم کر گیا مجھے
    مڑ مڑ کے راہ میں وہ ترا دیکھنا مجھے
    کیف خودی نے موج کو کشتی بنا دیا
    ہوش خدا ہے اب نہ غم ناخدا مجھے
    ساقی بنے ہوئے ہیں وہ ساغر شب وصال
    اس وقت کوئی مری قسم دیکھ جا مجھے
    ساغر نظامی

  • @amintabish11
    @amintabish11  10 місяців тому

    گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلے
    چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے
    قفس اداس ہے یارو صبا سے کچھ تو کہو
    کہیں تو بہر خدا آج ذکر یار چلے
    کبھی تو صبح ترے کنج لب سے ہو آغاز
    کبھی تو شب سر کاکل سے مشکبار چلے
    بڑا ہے درد کا رشتہ یہ دل غریب سہی
    تمہارے نام پہ آئیں گے غم گسار چلے
    جو ہم پہ گزری سو گزری مگر شب ہجراں
    ہمارے اشک تری عاقبت سنوار چلے
    مقام فیضؔ کوئی راہ میں جچا ہی نہیں
    جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے..!
    فیض احمد فیض

  • @amintabish11
    @amintabish11  10 місяців тому

    کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں
    پھر خواب اگر ہو جاؤ تو کیا
    کوئی رنگ تو دو میرے چہرے کو
    پھر زخم اگر مہکاؤ تو کیا
    جب ہم ہی نہ مہکے پھر صاحب
    تم بادِ صبا کہلاؤ تو کیا
    اِک آئینہ تھا سو ٹُوٹ گیا
    اب خود سے اگر شرماؤ تو کیا
    تم آس بندھانے والے تھے
    اب تم بھی ہمیں ٹھکراؤ تو کیا
    دنیا بھی وہی اور تم بھی وہی
    پھر تم سے آس لگاؤ تو کیا
    میں تنہا تھا میں تنہا ہُوں
    تم آؤ تو کیا نہ آؤ تو کیا
    جب دیکھنے والا کوئی نہیں
    بجھ جاؤ تو کیا گہناؤ تو کیا
    اِک وہم ہے یہ دُنیا اس میں
    کچھ کھوؤ تو کیا اور پاؤ تو کیا
    ہے یوں بھی زیاں اور یوں بھی زیاں
    جی جاؤ تو کیا مر جاؤ تو کیا
    عبیداللہ علیم

  • @amintabish11
    @amintabish11  9 місяців тому

    یاد آتا ہے روز و شب کوئی
    ہم سے روٹھا ہے بے سبب کوئی
    لبِ جُو چھاؤں میں درختوں کی
    وہ ملاقات تھی عجب کوئی
    جب تجھے پہلی بار دیکھا تھا
    وہ بھی تھا موسمِ طرب کوئی
    کچھ خبر لے کے تیری محفل سے
    دور بیٹھا ہے جاں بلب کوئی
    نہ غمِ زندگی نہ دردِ فراق
    دل میں یونہی سی ہے طلب کوئی
    یاد آتی ہیں دور کی باتیں
    پیار سے دیکھتا ہے جب کوئی
    چوٹ کھائی ہے بارہا لیکن
    آج تو درد ہے عجب کوئی
    جن کو مٹنا تھا مٹ چکے ناصر
    ان کو رسوا کرے نہ اب کوئی
    ناصر کاظمی

  • @amintabish11
    @amintabish11  Рік тому

    کوئی سنتا تو اک کہرام برپا تھا ہواؤں میں
    شجر سے ایک پتا جب گرا آہستہ آہستہ
    احمد ندیم قاسمی

  • @amintabish11
    @amintabish11  10 місяців тому

    آنگن میں کچھ خواب پڑے ہیں
    ویسے یہ گھر خالی ہے ( منیر نیازی )

  • @amintabish11
    @amintabish11  10 місяців тому

    Through the long years
     I sought peace,
    I found ecstasy, I found anguish,
     I found madness,
    I found loneliness,
    I found the solitary pain
     that gnaws the heart,
    But peace I did not find.
    Now, old & near my end,
      I have known you,
    And, knowing you,
    I have found both ecstasy & peace,
     I know rest,
    After so many lonely years.
    I know what life & love may be.
    Now, if I sleep,
    I shall sleep fulfilled.

  • @amintabish11
    @amintabish11  4 місяці тому

    میرے ہم نفس میرے ہم نوا مجھے دوست بن کے دغا نہ دے
    میں ہوں درد عشق سے جاں بہ لب مجھے زندگی کی دعا نہ دے
    میرے داغ دل سے ہے روشنی اسی روشنی سے ہے زندگی
    مجھے ڈر ہے اے مرے چارہ گر یہ چراغ تو ہی بجھا نہ دے
    مجھے چھوڑ دے مرے حال پر ترا کیا بھروسہ ہے چارہ گر
    یہ تری نوازش مختصر مرا درد اور بڑھا نہ دے
    میرا عزم اتنا بلند ہے کہ پرائے شعلوں کا ڈر نہیں
    مجھے خوف آتش گل سے ہے یہ کہیں چمن کو جلا نہ دے
    وہ اٹھے ہیں لے کے خم و سبو ارے او شکیلؔ کہاں ہے تو
    ترا جام لینے کو بزم میں کوئی اور ہاتھ بڑھا نہ دے

  • @amintabish11
    @amintabish11  10 місяців тому

    چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ھے
    ھم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانہ یاد ھے
    باہزاراں اضطراب و صد ہزاراں اشتیاق
    تجھ سے وہ پہلے پہل دل کا لگانا یاد ھے
    بار بار اٹھنا اسی جانب نگاہ شوق کا
    اور ترا غرفے سے وہ آنکھیں لڑانا یاد ھے
    تجھ سے کچھ ملتے ھی وہ بے باک ھو جانا مرا
    اور ترا دانتوں میں وہ انگلی دبانا یاد ھے
    کھینچ لینا وہ مرا پردے کا کونا دفعتاً
    اور دوپٹے سے ترا وہ منہ چھپانا یاد ھے
    جان کر سوتا تجھے وہ قصد پا بوسی مرا
    اور ترا ٹھکرا کے سر وہ مسکرانا یاد ھے
    تجھ کو جب تنہا کبھی پانا تو از راہ لحاظ
    حال دل باتوں ھی باتوں میں جتانا یاد ھے
    جب سوا میرے تمہارا کوئی دیوانہ نہ تھا
    سچ کہو کچھ تم کو بھی وہ کارخانہ یاد ھے
    غیر کی نظروں سے بچ کر سب کی مرضی کے خلاف
    وہ ترا چوری چھپے راتوں کو آنا یاد ھے
    آ گیا گر وصل کی شب بھی کہیں ذکر فراق
    وہ ترا رو رو کے مجھ کو بھی رلانا یاد ھے
    دوپہر کی دھوپ میں میرے بلانے کے لیے
    وہ ترا کوٹھے پہ ننگے پاؤں آنا یاد ھے
    آج تک نظروں میں ہے وہ صحبت راز و نیاز
    اپنا جانا یاد ہے تیرا بلانا یاد ھے
    میٹھی میٹھی چھیڑ کر باتیں نرالی پیار کی
    ذکر دشمن کا وہ باتوں میں اڑانا یاد ھے
    دیکھنا مجھ کو جو برگشتہ تو سو سو ناز سے
    جب منا لینا تو پھر خود روٹھ جانا یاد ھے
    چوری چوری ھم سے تم آ کر ملے تھے جس جگہ
    مدتیں گزریں پر اب تک وہ ٹھکانا یاد ھے
    شوق میں مہندی کے وہ بے دست و پا ہونا ترا
    اور مرا وہ چھیڑنا وہ گدگدانا یاد ھے
    باوجود ادعائے اتقا حسرتؔ مجھے
    آج تک عہد ہوس کا وہ فسانا یاد ھے
    حسرت موہانی

  • @amintabish11
    @amintabish11  9 місяців тому

    دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی
    کوئی تازہ ہوا چلی ہے ابھی
    کچھ تو نازک مزاج ہیں ہم بھی
    اور یہ چوٹ بھی نئی ہے ابھی
    شور برپا ہے خانۂ دل میں
    کوئی دیوار سی گری ہے ابھی
    بھری دنیا میں جی نہیں لگتا
    جانے کس چیز کی کمی ہے ابھی
    تو شریک سخن نہیں ہے تو کیا
    ہم سخن تیری خامشی ہے ابھی
    یاد کے بے نشاں جزیروں سے
    تیری آواز آ رہی ہے ابھی
    شہر کی بے چراغ گلیوں میں
    زندگی تجھ کو ڈھونڈتی ہے ابھی
    سو گئے لوگ اس حویلی کے
    ایک کھڑکی مگر کھلی ہے ابھی
    تم تو یارو ابھی سے اٹھ بیٹھے
    شہر میں رات جاگتی ہے ابھی
    وقت اچھا بھی آئے گا ناصرؔ
    غم نہ کر زندگی پڑی ہے ابھی
    ناصر کاظمی

  • @amintabish11
    @amintabish11  3 місяці тому

    ہوئی شام ان کا خیال آ گیا
    وہی زندگی کا سوال آ گیا
    ہوئی شام ان کا خیال آ گیا
    ابھی تک تو ہونٹوں پہ تھا تبسم کا اک سلسلہ
    بہت شاد ماں تھے ہم ان کو بھلا کر
    اچانک یہ کیا ہو گیا
    کہ چہرے پہ رنگِ ملال آ گیا
    ہوئی شام ان کا خیال آ گیا
    ہمیں تو یہی تھا غرور غمِ یار ہے ہم سے دور
    وہی غم جسے ہم نے کس کس جتن سے
    نکالا تھا اس دل سے دور
    وہ چل کر قیامت کی چال آ گیا
    ہوئی شام ان کا خیال آ گیا
    مجروح سلطانپوری

  • @amintabish11
    @amintabish11  11 місяців тому

    شوقِ رقص سے جب تک اُنگلیاں نہیں کھُلتیں
    پاؤں سے ہواؤں کے ، بیڑیاں نہیں کھُلتیں
    پیڑ کو دُعا دے کر کٹ گئی بہاروں سے
    پھُول اِتنے بڑھ آئے ، کھڑکیاں نہیں کھلتیں
    پھُول بن کی سیروں میں اور کون شامل تھا
    شوخی صبا سے تو بالیاں نہیں کھُلتیں
    حُسن کو سمجھنے کو عُمر چاہیے ، جاناں!
    دو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھُلتیں
    کوئی موجۂ شیریں چُوم کر جگائے گی!
    سُورجوں کے نیزوں سے سیپیاں نہیں کھُلتیں
    ماں سے کیا کہیں گی دُکھ ہجر کا ، کہ خود پر بھی
    اِتنی چھوٹی عُمروں کی بچیاں نہیں کھلتیں
    شاخ شاخ سرگرداں ، کس کی جستجو میں ہیں
    کون سے سفر میں ہیں ، تتلیاں نہیں کھُلتیں
    آدھی رات کی چپ میں کس کی چاپ اُبھرتی ہے
    چھپ پہ کون آتا ہے ، سیڑھیاں نہیں کھُلتیں
    پانیوں کے چڑھنے تک حال کہہ سکیں اور پھر
    کیا قیامتیں گزریں ، بستیاں نہیں کھُلتیں ___!!
    #پروین____شاکر

  • @amintabish11
    @amintabish11  3 місяці тому

    اِک بار کہو تم میری ہو💞
    ہم گُھوم چکے بَستی بَن میں
    اِک آس کی پھانس لیے مَن میں
    کوئی ساجن ہو، کوئی پیارا ہو
    کوئی دیپک ہو، کوئی تارا ہو
    جب جیون رات اندھیری ہو
    اِک بار کہو تم میری ہو💞
    جب ساون بادل چھائے ہوں
    جب پھاگن پھول کِھلائے ہوں
    جب چندا رُوپ لُٹا تا ہو
    جب سُورج دُھوپ نہا تا ہو
    یا شام نے بستی گھیری ہو
    اِک بار کہو تم میری ہو💞
    ہاں دل کا دامن پھیلا ہے
    کیوں گوری کا دل مَیلا ہے
    ہم کب تک پیت کے دھوکے میں
    تم کب تک دُور جھروکے میں
    کب دید سے دل کو سیری ہو
    اک بار کہو تم میری ہو💞
    کیا جھگڑا سُود خسارے کا
    یہ کاج نہیں بنجارے کا
    سب سونا رُوپ لے جائے
    سب دُنیا، دُنیا لے جائے
    تم ایک مجھے بہتیری ہو
    اک بار کہو تم میری ہو💞

  • @amintabish11
    @amintabish11  11 місяців тому

    میرے رشک قمر تو نے پہلی نظر جب نظر سے ملائی مزا آ گیا
    برق سی گر گئی کام ہی کر گئی آگ ایسی لگائی مزا آ گیا
    جام میں گھول کر حسن کی مستیاں چاندنی مسکرائی مزا آ گیا
    چاند کے سائے میں اے مرے ساقیا تو نے ایسی پلائی مزا آ گیا
    نشہ شیشے میں انگڑائی لینے لگا بزم رنداں میں ساغر کھنکنے لگا
    میکدے پہ برسنے لگیں مستیاں جب گھٹا گھر کے آئی مزا آ گیا
    بے حجابانہ وہ سامنے آ گئے اور جوانی جوانی سے ٹکرا گئی
    آنکھ ان کی لڑی یوں مری آنکھ سے دیکھ کر یہ لڑائی مزا آ گیا
    آنکھ میں تھی حیا ہر ملاقات پر سرخ عارض ہوئے وصل کی بات پر
    اس نے شرما کے میرے سوالات پہ ایسے گردن جھکائی مزا آ گیا
    شیخ‌ صاحب کا ایمان بک ہی گیا دیکھ کر حسن ساقی پگھل ہی گیا
    آج سے پہلے یہ کتنے مغرور تھے لٹ گئی پارسائی مزا آ گیا
    اے فناؔ شکر ہے آج باد فنا اس نے رکھ لی مرے پیار کہ آبرو
    اپنے ہاتھوں سے اس نے مری قبر پہ چادر گل چڑھائی مزا آ گیا
    شاعر۔ فناؔ بلند شہری

  • @amintabish11
    @amintabish11  4 місяці тому

    دنیا نے ہم پہ جب کوئی الزام رکھ دیا
    ہم نے مقابل اُس کے تیرا نام رکھ دیا
    اک خاص حد پہ آ گئی جب تیری بے رخی
    نام اُس کا ہم نے گردشِ ایام رکھ دیا
    میں لڑکھڑا رہا ہوں تجھے دیکھ دیکھ کر
    تو نے تو میرے سامنے اک جام رکھ دیا
    کتنا ستم ظریف ہے وہ صاحبِ جمال
    اُس نے دیا جلا کے سرِ بام رکھ دیا
    اب جس کے جی میں آئے وہی پائے روشنی
    ہم نے تو دل جلا کے سرِ عام رکھ دیا
    کیا مصلحت شناس تھا وہ آدمی قتیل
    مجبوریوں کا جس نے وفا نام رکھ دیا
    قتیل شفائی

  • @amintabish11
    @amintabish11  4 місяці тому

    اے محبت ترے انجام پہ رونا آیا
    جانے کیوں آج ترے نام پہ رونا آیا
    یوں تو ہر شام امیدوں میں گزر جاتی ہے
    آج کچھ بات ہے جو شام پہ رونا آیا
    کبھی تقدیر کا ماتم کبھی دنیا کا گلہ
    منزل عشق میں ہر گام پہ رونا آیا
    مجھ پہ ہی ختم ہوا سلسلۂ نوحہ گری
    اس قدر گردش ایام پہ رونا آیا
    جب ہوا ذکر زمانے میں محبت کا شکیلؔ
    مجھ کو اپنے دل ناکام پہ رونا آیا