Ziarat Kaka Sahib 4K Drone Footage

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 18 вер 2024
  • A visite to Ziarat kaka Sahib. 4K Drone views of the beautiful road to Mazar e Sheikh Rahamkar and village and the valley in general.

КОМЕНТАРІ • 13

  • @Jobless-Diaries
    @Jobless-Diaries  2 роки тому

    زیارت کاکا صاحب (انگریزی: Ziarat Kaka Sahib) پاکستان کا ایک گاؤں جو نوشہرہ خیبر پختونخوا میں واقع ہے۔یہاں کاکا صاحب کا مزار ہے یہ نوشہرہ سے 10 کلو میٹر ساڑھے تین سو برس سے آباد ہے
    #شیخ المشائخ شیخ رحمکار المعروف کاکا صاحب صوبہ خیبر پختونخوا کی معروف شخصیت ہے۔
    #ولادت
    شیخ رحمکار کی ولادت یکم رمضان 981 ہجری مطابق 25 دسمبر 1573ء، جمعہ کی شب صبح صادق کے قریب کنڑہ خیل کوہسار نوشہرہ میں ہوئی۔
    #نام و نسب
    آپ کا اسم گرامی سید کستیر(پشتو میںسیاہی مائل زرد رنگ کے عنبر فشاں پھول کو کہتے ہیں) لقب رحمکار(حد درجہ شفیق) اور معروف کاکا صاحب(پشتون معمر اور بزرگ کو کاکا کہتے ہیں) ہے، والد کا نام شیخ بہادر المعروف ابک بابا ، دادا کا نام مست بابا (انکا مزار شیخ رحمکارکے مزار سے سات میل دور ہے۔ آپ کی زیارت مرجع خلائق ہے)اور پردادا کا نام غالب بابا (انکا مزار چراٹ کے پہاڑ کے نیچے واقع ہے بڑا دشوار گزار علاقہ ہے مگر لوگ زیارت کرتے ہیں)تھا۔ آپ تمام صوبہ سرحد اور اکناف و اطراف میں کاکاصاحب کے نام سے مشہور ہیں۔ آپ کا لقب ’’ شیخ المشائخ‘‘ تھا۔آپ حسینی سید ہیں جو 23 واسطوں سے امام حسین تک پہنچتا ہے ان کی اولاد عرفی نام کی نسبت سے کاکا خیل کہلاتی ہے
    #اولاد
    آپ کے پانچ فرزند تھے۔ آزاد گل، محمد گل، خلیل گل، عبد الحلیم، نجم الدین ۔ آپ کی اولاد میں علما ء، فضلاء اور صاحبان دولت وحکومت ہیں، عوام میں اور خصوصاً علاقہ خٹک میں آپ کی اولاد کو بڑی قدر و منزلت کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔
    #سلسلہ نسبت
    آپ کے فرزند جناب میاں عبد الحلیم فرماتے ہیں کہ ’’ اگرچہ آپ نے کبھی نہ فرمایا۔ مگر میرے خیال میں آپ اپنے والد شیخ بہادر سے سلسلہ سہروردی کی نسبت رکھتے تھے۔ آپ نے اپنی عبادت کا مقام اپنے والد گرامی کی قبر مبارک پر مقرر کیا اور جتنا بھی آپ کو فیض حاصل ہوا اور فتوحات و برکات ملے یہ سب اپنے والد عالی مرتبت کی قبر مبارک سے حاصل ہوئے۔ آپ نے اتنی کثرت کے ساتھ کرامات کا صدور ہوا کہ ان کے جمع کے لیے پورا ایک دفتر چاہیے۔ اس وقت آپ کی قبر مبارک سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ آآ کر فیض حاصل کرتے ہیں۔ میاں عبد الحلیم صاحب لکھتے ہیں۔ آپ کی وفات سے بعد بہت لوگوں نے آپ سے فیض حاصل کیا ہے اور کر رہے ہیں، بعض کو تو خواب میں بھی آپ نے فیضیاب کیا ہے اور آپ کے مزار شریف پر بہتوں کو فیض حاصل ہوا ہے
    #سلسلہ شیوخ
    حضرت شیخ سید کستیر گلؒ عرف رحمکار بابا
    حضرت شیخ سید بہادر باباؒ
    حضرت شیخ سید نادر باباؒ عرف مست بابا
    حضرت شیخ عبد القدوس نعمانیؒ گنگوہی
    حضرت شیخ برہان الدین محمد درویش اودھیؒ
    حضرت شیخ سید بڈھن بڑائچیؒ
    حضرت شیخ سید اجمل بڑائچیؒ
    مخدوم جہانیاں جہاں گشت سید جلال الدین بخاریؒ
    حضرت شیخ ابوالفتح رکن الدین ملتانیؒ
    حضرت شیخ صدر الدین عارف ملتانیؒ
    حضرت شیخ بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ
    حضرت شیخ شہاب الدین عمر سہروردیؒ
    حضرت شیخ صیاء الدین عبد القاہر ابو النجیب سہروردیؒ
    حضرت شیخ ابو احمد غزالیؒ
    حضرت شیخ ابوبکر نساجؒ
    حضرت شیخ ابوالقاسم گورگانیؒ
    حضرت شیخ ابو عثمان مغربیؒ
    حضرت شیخ ابو علی کاتبؒ
    حضرت شیخ احمد ابوعلی رودباری
    #وفات
    آپ وفات سے ایک سال پہلے سے علیل رہتے تھے۔ مگر باوجود علیل رہنے کے آپ نے نماز قضا نہیں کی۔ اکثر اوقات قیام کی طاقت نہ رکھتے تو دو آدمی آپ کے بازوپکڑ کر آپ کو کھڑا کر دیتے۔ پھر آپ نماز کی تکمیل کر دیتے۔ اپنے معمولات کو آخری وقت تک پورا کیا۔ 24رجب 1063ھ جمعہ کے دن نماز جمعہ کے لیے جب امام منبر پر خطبہ پڑھنے کے لیے نکلا۔ آپ کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔ آپ کی عمر اسی برس تھی۔
    (یہ فیس بک پوسٹ سے لی گی معلومات ہیں۔ ایڈوکیٹ میاں حنیف شاہ کاکا خٰل)

  • @mohammadnoman8048
    @mohammadnoman8048 2 роки тому +1

    Say mashallah to all

  • @doordars
    @doordars 2 роки тому

    Nice view of Ziarat Kaka Sahib from above. Never seen before.

  • @safiarehman8624
    @safiarehman8624 Рік тому

    Good effort keep it up

  • @abbasuddin8697
    @abbasuddin8697 2 роки тому

    Accurate clicks sir 👌🔥 thanks for showing us 🙏🌹

  • @WaseemSyed
    @WaseemSyed 2 роки тому

    Mian seb, Top Gun flying de uku 👍🏼 maa kho wey drone us taar ke yaa una ke waraghey 😀
    Good to see you back in action 🥰

    • @Jobless-Diaries
      @Jobless-Diaries  2 роки тому

      Khushalla osay. pa video first comment kolo wala dair khog lagi banda bande. bijlaii tarona kho da dron azali dukhmanan dii. Tarono na bach sho kho drone bia hum toti sho. blade ye baja sho tol. noor me online order kaRi di. Zama drone kho joR toti de... che tar so ye zan baja kaRe na wi no video joRol warta khund na warkawi.

  • @abbasuddin8697
    @abbasuddin8697 2 роки тому

    Can I share it on FB . With your credit

    • @Jobless-Diaries
      @Jobless-Diaries  2 роки тому +1

      Share it like clicking on share and sharing it not downloading it and uploading again to facebook ;-)