walidain ki ittat

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 21 січ 2025
  • شیخ الحدیث حضرت مولانا سعید اللہ شاہ صاحب کا تعارف:
    نام ،خاندانی تعارف :
    سعید اللہ شاہ نام ہے اور والد صاحب کا نام مہراب گل ، قوم فقیر خیل، گاؤں جہانگیرہ، ضلع صوابی ہے۔
    پیدائش:
    10 جنوری 1962 شمسی اعتبار سے ۔جو تقریباً 57 سال بنتی ہے
    ابتدائی تعلیم:
    اٹھویں جماعت تک اپنے گاؤں کے ایک سکول میں ہی پڑھا ہے ۔ چھٹی ،ساتویں اور اٹھویں جماعت میں بہت اچھے نمبرات لیے پھر اپنے گاؤں سے تقریباً پانچ میل کے فیصلے پر ہائی سکول تھوریڑ سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔
    دینی تعلیم:
    اس کے بعد حضرت کا ذوق و طبعیت دینی تعلیم کے حصول کی طرف مائل ہوا۔ چنانچہ اپنے گاؤ ں کے ہی ایک معروف عالم دین مولانا عبد الحنان صاحب سے جو کہ حضرت مولانا حسین احمد مدنی ؒ کی شاگرد تھے سے فقہ کی کتاب نور الایضاح ،گلستان اور کتاب الصرف پڑھی ،اور پھر سن 1401 ھجری ، 1981 عیسوی میں انہی استاد صاحب کے مشورے سے کراچی تشریف لے گئے اور معروف دینی ادارے جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن میں داخلہ لیا ،اور درس نطامی کی بقیہ تمام تعلیم یہیں سے حاصل کی ،اور تمام درجات میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔
    فراغت ، علم حدیث کی تعلیم:
    علوم الحدیث کے حصول میں دورہ حدیث کا سال ایک اہم سال شمار ہوتا ہے ،جس میں صحاح ستہ سمیت حدیث کی دیگر اہم کتب پڑھائی جاتی ہیں ،آپ نے دورہ حدیث کی تعلیم بھی اسی مدرسہ سے حاصل کی ،اور اس دور کے عظیم اکابر علماٗ کرام سے علم الحدیث پڑھنے کی سعادت حاصل کی ،اور 1409 ہجری 1989میں درس نظانی سے فراغت حاصل کی ،آپ کے مشہور اساتذہ کرام میں سے چند یہ ہیں ۔
    مولانا مفتی ولی حسن ٹونکی صاحب رحمۃ اللہ علیہ ،آپ حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمۃاللہ علیہ کے شاگرد تھے
    حضرت مولانا ادریس صاحب میرٹھی رحمۃ اللہ علیہ ،آپ حضرت مولانا انور شاہ صاحب کشمیری رحمہ ا للہ علیہ کے شاگرد تھے اور وفاق المدارس العربیہ کے پہلے ناظم تھے اور اس کے بعد وفاق کے صدر بھی رہے ۔
    حضرت مولانا مصباح اللہ صاحب
    حضرت مولانا احمد الرحمٰن صاحب
    مفتی صاحب سے تعلق و بیعت کب ہوئی:
    فراغت کے سال رمضان المبارک ۱۴۰۹ مفتی مختارالدین شاہ صاحب کراچی تشریف لے گئے تھے،بہادر آباد کراچی میں اہل علم کی ایک مجلس تھی ،اسی مجلس میں حضرت کا مفتی صاحب سے تعارف ہوا ،فراغت کے تیسرے سال 8 اپریل 1992، 6شوال 1412 ہجری میں حضرت کے ایک استاد انہیں اپنے ساتھ لے کر راولپنڈی ا ٓئے جہاں انہوں نے حضرت کی مفتی مختار الدین شاہ صاحب سے ملاقات کرائی ،مفتی صاحب نے ان کے ساتھ خصوصی شفقت کا معاملہ فرمایا اور اپنے گاوں آنے کی دعوت دی چنانچہ مفتی صاحب کی دعوت پر حضرت ان کے گاوں تشریف لے گئے اور وہی مفتی صاحب سےببیعت واصلاحی تعلق قائم ہوا ۔
    تصانیف :
    الاطفال الصغار فی حدائق النبی المختا ر (بچے احادیث نبوی ﷺ کی روشنی میں )
    اس کتاب میں مفتی صاحب نے وہ احادیث جمع کی ہیں جن میں بچوں کا تذکرہ ٓیا ہے خواہ کتنا معمولی تذکرہ کیوں نہ ہو
    اللہ تعالیٰ اپنے کلام کے جلوں میں
    اس کتاب میں قرٓن مجید کی وہ آیات جمع کی ہیں جن میں اللہ تعالیٰ کی صفات ،افعال اور قدرت کا ذکر ہے ، اس کتاب کے پڑھنے سےدل میں اللہ تعالٰی کی محبت اورعظمت کا اور بھی اضافہ ہوتا ہے ۔اور اس کتاب کا انگریزی ترجمہ بھی ہوا ہے
    دار الایمان کا قیام :
    حضرت مفتی صاحب نے دار الایمان کے نام سے ایک ادارہ قیام کیا ہوا ہے اور اس ادارہ کی اندرون ملک بھی اور بیرون ممالک میں بھی بہت سی ذیلی شاخیں بھی چناچہ اسی دار الایمان کی ایک ذیلی شاخ پشاور میں بھی ہے ،اسی شاخ کا انتظام وا نصرام حضرت کے زیر نگرانی ہے ،نیز اسی شاخ میں بیعت واصلاح کے ساتھ ساتھ دورہ حدیث اور موقوف علیہ کی تعلیم کا بھی انتظام ہے ۔

КОМЕНТАРІ •