پھلوں میں زیتون کا ذکر قرآن کریم میں اللہ پاک نے کئی دفعہ فرمایا آج کا ویلاگ زیتون کے فائدے کےمتعلق
Вставка
- Опубліковано 2 гру 2024
- پھلوں میں زیتون کا ذکر قرآن کریم میں اللہ پاک نے کئی دفعہ فرمایا آج کا ویلاگ زیتون کے فائدے کےمتعلق
زیتون کا پھل اور اس کا تیل خریدنے کے اصول
اگر آپ بھی کھانا پکانے کے لئے سستا زیتون پومس آئل استعمال کرتے ہیں تو لازمی پڑھئے!
زیتون جس کا نام ذہن میں آتے ہی صرف اُس کے تیل کا خیال آتا ہے، مگر اس کا لذیذ پھل، جس کا استعمال کم ہے، نہ صرف خوش زائقہ ہوتا ہے، بلکہ صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ پاکستان میں بدقسمتی سے اس کا تیل صرف مالش کے لیے استعمال ہوتا ہے، جبکہ پھل، سلاد یا پزا کی ڈریسنگ کے طور پر۔ پاکستان میں عام مسلمان جتنا زیتون کا ذکر کرتا ہے اس کا ایک حصہ بھی استعمال میں نہیں لاتا۔ اپ نے جا بجا لوگوں سے اور میگزین میں اس کے فوائد پڑھے ہوں گے مگر کیا اپ کو پتا ہے کہ زیتون کا کون سا تیل اور پھل خریدنا چاہیے؟ آئیے آپ کو آج زیتون اور اس کے پھل خریدنے کے کچھ رہنما اصول بتاتے ہیں۔
1. پہلا اصول یاد رکھیے، ہر تیل جس پر زیتون لکھا ہوتا ہے، اصلی اور خالص زیتون نہیں ہوتا۔
2. زیتون کا تیل پانچ قسم کا مارکیٹ میں ملتا ہے۔:
۱) ایکسٹرا ورجن اولیو آئل جس کو ایوو بھی کہا جاتا ہے۔ ۲) ورجن آئل۔
۳) لایٹ آئل۔
۴) پیور آئل۔
۵) اور آخر میں سب سے خراب قسم، پامس اولیو آئل کی ہے۔
3. اصلی اور خالص قسم پہلی والی ہے، ایکسٹرا ورجن اولیو آئل (ایوو) ہے۔ جس کو آپ نہ صرف پی سکتے ہیں بلکہ جسم یا سر کی مالش تک میں استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق بنایا جاتا ہے۔ اس میں کوئی کیمیکل یا انڈسٹریل ویسٹ استعمال نہیں ہوتا۔
4. باقی کی تین قسمیں بھی زیتون کا تیل ہی ہیں، مگر ان کا معیار ٹھیک نہیں ہے۔
5. آخری قسم جو پاکستانی زیادہ تر استعمال کرتے ہیں۔ وہ ہے اس کی سب سے خراب قسم پامس آئل۔ پامس آئل اصل میں زیتون کے چھلکے سے بنتا ہے، جس کو کیمیکلی تیل کی شکل دی جاتی ہے اور پھر زرا سی مقدار ایوو ڈال دی جاتی ہے کہ اس میں زیتون کی خوشبو اور زائقہ لایا جا سکے۔ اس لیے یاد رکھیے، کبھی بھی پامس آئل پینے، کھانے کے لیے استعمال نہ کریں۔ بلکہ مالش کے لیے بھی اسے استعمال نہ کریں کیونکہ یہ زیتون کے نام پر ایک دھوکہ ہے۔ اس کا استعمال زیادہ تر انڈسٹریل ہے۔
6. جب بھی ایوو خریدیں ہمیشہ بنانے کی تاریخ دیکھیں۔ کیونکہ جتنا یہ تیل تازہ ہو گا اتنا ہی یہ فائدہ مند ہو گا۔
7. ہمیشہ اُس دکان سے خریدیں جس نے زیتون کے تیل کی بوتلیں اندر ٹھنڈی جگہ پر دھوپ سے دور رکھی ہوئی ہوں۔ کیونکہ گرمی اور دھوپ زیتون کے تیل کے فائدے کو ختم کر دیتی ہے۔
8. ہمیشہ وہ برینڈ خریدیں جس کی بوتل سیاہ رنگ کی ہو کہ سیاہ رنگ، زیتون کو اپنی اصل حالت میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
9. اگر گھر میں زیتون کا آئل استعمال کرنے والے کم لوگ ہیں تو ہمیشہ چھوٹی بوتل خریدیں، کہ آپ کو ہمیشہ تازہ زیتون کا تیل مل سکے۔ کیونکہ ایک بار بوتل کھل جاۓ تو وقت کے ساتھ ساتھ یہ اپنا زائقہ اور خوشبو کھو دیتا ہے۔
10. اگر آپ کے علاقے میں کیلیفورنیا، امریکہ کا بنا ہوا آئل ملتا ہے تو یہ سب سے بہترین ہے۔
11. پاکستان میں بھی پچھلے پانچ سالوں میں چکوال کے علاقے میں اس کی کاشت کی گئی ہے۔ اور دو سالوں سے لوکل آئل اور فروٹ مل رہا ہے۔ میرے خیال میں یہ سب سے بہترین ہے، اگر آپ کو لوکل پاکستانی زیتون کا تیل اور فروٹ مل سکے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ تازہ ہوتا ہے۔ ایک بار پھر یاد رکھیے، زیتون کا تیل جتنا تازہ ہو گا، اتنا ہی بہترین ہو گا۔ مگر صرف ایوو۔
12. اولیو سوسائٹی کے نام سے زیتون کو پنجاب کے علاقے میں فروغ دیا جا رہا ہے۔ آزمائشی طور پر باغِ زیتون کے نام سے بہت تھوڑے پیمانے پر، ہر سیزن میں ایوو آئل اور زیتون مل جاتا ہے۔
13. اگر آپ پشاور میں رہتے ہیں تو آپ کو ترناب فارم سے بھی مل سکتا ہے۔
14. اگر آپ کے پاس جگہ ہے تو ایک پودا ضرور زیتون کا لگاہیں۔ تین سے پانچ سال میں پھل آتا ہے۔
15. زیتون کا پھل جب بھی خریدیں، کوشش کریں کہ وہ زیتون کے تیل میں ہی پڑا ہو۔
بڑے بڑے سٹورز میں آج کل کھلا زیتون بھی آ رہا ہے۔ جو زیتون کے تیل میں ہی مل جاتا ہے۔ یہ زیادہ بہتر ہے، بند بوتل کے مقابلے میں۔ بند بوتل میں زیادہ تر یہ اچار کی شکل میں ملتا ہے۔
16. بہت کم لوگوں کو پتہ ہے کہ زیتون کا قہوہ بھی ہوتا ہے، جو اس کے پتوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ قہوہ کینسر سے بچاتا ہے، خاص کر بریسٹ کینسر سے۔ ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ جب موسم تبدیل ہو رہا ہو تو یہ قہوہ موسمی وائرس اور بیکٹیریا سے بھی بچاؤ میں مددگار ہے۔
بلڈ پریشر کو کم کرنے اور کلیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ زکام اور فلو کو کنٹرول کرنے میں زیتون کا قہوہ بہت مفید ہے۔
17. زیتون کا قہوہ بنانا آسان ہے۔ زیتون کے کچھ پتوں کو خشک کر کے ان کو پیس کر پاوڈر بنا لیں۔ ایک چھوٹے چمچے کے برابر پاوڈر ایک کپ پانی میں پندرہ منٹ تک ابالیں۔ چھلنی میں چھان کر حسبِ زائقہ شہد کے ساتھ نوش فرمائیں۔ زیتون کے قہوہ کو ہمیشہ کسی کھانے کی چیز کے ساتھ پیں کہ معدے کی تکلیف نہ ہو۔ یہ قہوہ لو بلڈ پریشر کے مریض اور کیمیو کی ادویات لینے والے اپنے معالج کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔
Nice sharing 🎉🎉🎉
Mash Allah zubirdist allha pak aip ko kamyab Kary amen
❤ ماشاء اللہ🎉