Har Udasi ka Hal Madina Hay | Hussnain Mazhari | Minhaj ul Quran

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 11 лют 2025
  • Voice: Hussnain Mazhari
    Poetry: Hussnain Mazhari
    Location: Minhaj ul Quran
    #HussnainMazhari #HarUdasiKaHalMadinaHay #ViralNaat #urdunaat #bestnaateshrif #urdupunjabinaat
    نعمتِ بے بدل مدینہ ہے
    ہر اداسی کا حل مدینہ ہے
    ضبطِ جزبات لازمی ہے یہاں
    اے مرے دل سنبھل مدینہ ہے
    اُن کی آمد کا فیض ہے مکہ
    اُن کی ہجرت کا پھل، مدینہ ہے
    گردِ رہ جھاڑنے کی سوچتا ہے ؟
    اِس کو چہرے پہ مَل مدینہ ہے
    ماہِ شامِ ابد نجف کی زمیں
    مہرِ صبحِ ازل مدینہ ہے
    عرضیاں ڈال پر نگاہوں سے
    اپنی عادت بدل مدینہ ہے
    دوست ! یہ اہتمامِ عکس کشی
    خود سے باہر نکل، مدینہ ہے
    اہلِ مکہ نے جو کیا سو کیا
    اُن کا ردِ عمل مدینہ ہے
    حَبْط ہو جائیں گے سبھی اعمال
    لا نہ ماتھے پہ بل مدینہ ہے
    گو کہ ہر شہر ہے مدینہ مگر
    شہرِ سرکار المدینہ ہے
    لبِ عاصی اور اذنِ در بوسی
    سنگِ حسرت پگھل ، مدینہ ہے
    لب پہ بےجا مچل نہ اے خواہش
    پہلے اشکوں میں ڈھل مدینہ ہے
    گِر نہ جائیں زمین پر اے چشم !
    اپنے آنسو نگل مدینہ ہے
    اے دمِ تیز رو ادب ملحوظ
    چل تو آہستہ چل مدینہ ہے
    حوصلے کیسے ماند پڑ جائیں
    پاؤں کیسے ہوں شَل ؟ مدینہ ہے
    پیشِ دربار خواہشِ اظہار
    اپنے ارماں کُچل مدینہ ہے !
    یثرِب حال سے نہ ہو غم گیں
    مظہری تیرا کَل مدینہ ہے

КОМЕНТАРІ • 5