"Condolence Reference" The condolence reference organized in the memory of late Janus Khan۔newsnama

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 13 січ 2023
  • " تعزیتی ریفرنس "
    جذبہ خدمتِ خلقِ ویلفیئر آرگنائزیشن مانیری پایان کے زیرِ اہتمامِ ممتاز سیاسی شخصیت ,معروف خدائی خدمتگار ,فخر افغان خان عبدالغفار خان و رہبرِ تحریک خان عبدالولی خان کے قریبی ساتھی مرحوم جانس خان کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس بمقام حجرہ جانس خان زیر صدارت سفارش خان کاکا ,ضلع صوابی کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت ,مرحوم جانس خان کاکا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ,ان کی سیاسی جدوجہد اور سماج کےلئے مثبت اقدامات کو سراہا گیا ۔شرکاء میں قومی وطن پارٹی صوابی کے چیرمین مسعود جبار خان , ممتاز قانون دان و ملگری وکیلان کے سابق صدر محمد رشید ایڈووکیٹ ,سابق صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر حاجی محمد زرشید ایڈووکیٹ ,سماجی و دینی رہنما حافظ عبدالمنعم , پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی رہنما شوکت علی انجم ,حاجی شیر فرزند ,اے این پی صوابی کے بزرگ رہنما آمان خان ,محمد نعیم خان , کالم نگار جمیل خان ایڈووکیٹ ,قام قلم صوابی کے عہدیدار ,جان بہادر خان ,عزیز مانیروال ,انوار مانیروال ,دانشور ,ادیب اور عوامی شاعر نور الامین یوسفزئی۔ ڈی آر سی چیئرمین افسر خان ,عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ,حاجی تمریز خان ,ممتاز علی خان ,چیرمین شیر علی خان ,نثار پختون یار ,فضل آمین خان ,تاجبر خان ,نواب زادہ خان ,چیرمین طارق خان ,چیرمین محبوب عالم خان ,پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے لیڈرز ,گوھر انقلابی ,عالم شیر ٹھکیدار ,کیو ڈبلیو پی صوابی کے حاجی فیاض علی خان ,شیرولی ٹھکیدار ,جمیعت علماء اسلام صوابی کے عزیز اللہ خان ,سابق ناظم مانیری پایانِ ھارون خان اور اے این پی کے مرکزی رہنما سلیم۔خان ایڈووکیٹ سمیت دیگر شامل تھے تاہم پروفیسر ( ر ) شیخ اظہارِ نے اس موقع پر اختتامی دعا اور مرحوم جانس خان کاکا کے ایصالِ ثواب کےلئے قرآن شریف کی آخری تین صورتیں پڑھ کر ختم القرآن کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔
    تعزیتی ریفرنس میں شرکاء نے اپنی تقاریر میں مرحوم جانس خان کاکا کے سیاسی کردار کو مثالی اور رہتی دنیا تک تاریخی قرار دیا ,انہیں مصلح اور سیاسی طور پر سنجیدہ ,زیرق اور معاملہ فہم قرار دیا ,ان کی سیاسی جدوجہد , سیاسی قیود اور انتخابات میں مثبت کردار کو سراہا گیا ۔ مقررین نے جذبہ خدمتِ خلقِ ویلفیئر آرگنائزیشن مانیری پایان کے مذکورہ تعزیتی ریفرنس کے انعقاد پر داد دی اور واضح کیا کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیاں مستقبل میں بھی ھونی چاھئے اور ھر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری افراد کی حوصلہ آفزائی کےلئے بھی عملی اقدامات کرنے پر زور دیا گیا ۔

КОМЕНТАРІ •