Iftikhar Arif Ghazal عُمر بھر بیٹھے رہے، ایک ہی دِیوار کے پاس

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 28 сер 2024
  • افتخار عارف
    دِل کی قیمت پہ بھی ،اِک عہد نِبھائے گئے ہم
    عُمر بھر بیٹھے رہے، ایک ہی دِیوار کے پاس
    کیا خزانہ تھا کہ چھوڑ آئے ہیں اغیار کے پاس
    ایک بستی میں کسی شہرِ خوش آثار کے پاس
    دِن نِکلتا ہے، تو لگتا ہے کہ جیسے سورج
    صُبحِ روشن کی امانت تھا شبِ تار کے پاس
    دیکھیے کُھلتے ہیں کب، انفس و آفاق کے بھید
    ہم بھی جاتے تو ہیں اِک صاحبِ اَسرار کے پاس
    خلقتِ شہر کو مُژدہ ہو کہ، اِس عہد میں بھی
    خواب محفوظ ہیں اِک دِیدۂ بیدار کے پاس
    ہم وہ مُجرم ہیں کہ آسودگیِ جاں کے عِوَض
    رہن رکھ دیتے ہیں دِل درہَم و دیِنار کے پاس
    کسی گُم گشتہ مُسافر کی دُعاؤں کا اثر
    منزلیں گرد ہو ئیں جادۂ ہموار کے پاس
    دِل کی قیمت پہ بھی ،اِک عہد نِبھائے گئے ہم
    عُمر بھر بیٹھے رہے، ایک ہی دِیوار کے پاس
    شہِ خُوبانِ جہاں ایسی بھی عُجلت کیا ہے
    "خود بخود پہنچے ہے گُل گوشۂ دستار کے پاس"
    افتخار عارف

КОМЕНТАРІ • 58

  • @gumaanwritesurdupoetry5607
    @gumaanwritesurdupoetry5607 3 роки тому +6

    غزل
    تیرے ساتھ رہ کے بھی حیف ہے، تمہیں پا سکا نا گنوا سکا
    تیری ہر کہی ہوئی بات کو نا سمجھ سکا، نا بھلا سکا
    قدرِ وصل تمہیں کیوں نہیں، کیا دیکھا ہجر کبھی نہیں
    زندگی اصل ہے ہی وصل۔ تمہیں میں نا یہ سمجھا سکا
    اک پیار کا پنچھی ہرا، میرے دل کی شاخ پہ بیٹھا تھا
    اسے تہمتوں کے خوف سے۔ میں بٹھا سکا نا اڑا سکا
    دل میں چبھن رہی وصل میں، وہ وصل میں نہیں وصل میں
    میں اس چبھن کو قرار میں، نا بدل سکا نا گنوا سکا
    وہ خوش تھی اپنے آپ میں، جیسے ماہی خوش ہو آب میں
    اسے اپنی قسمت کے صحرا میں، نا میں لا سکا نا بسا سکا
    دل کر رہا ہے بیاں گمانؔ گئے موسموں کی داستان
    جب میں عزیزِ خزاں رہا، نا بہار سے دل لگا سکا

    • @bilallatif9020
      @bilallatif9020 3 місяці тому

      کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو ۔ افتخار عارف
      कोई तो है जो मुर्दों का हमसफ़र है। इफ्तिखार आरिफ
      ua-cam.com/video/HNS9R39kLJQ/v-deo.html

  • @aamirarman2624
    @aamirarman2624 3 роки тому +5

    غور سے دیکھا تو اندازہ ہوا فراز صاحب کہیں گم ہیں

    • @bilallatif9020
      @bilallatif9020 3 місяці тому

      کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو ۔ افتخار عارف
      कोई तो है जो मुर्दों का हमसफ़र है। इफ्तिखार आरिफ
      ua-cam.com/video/HNS9R39kLJQ/v-deo.html

  • @classicalgem
    @classicalgem 3 роки тому +2

    Yeh bhi ek ahad saaz behtareen shayar hain.
    Lajawaab o lazawaal

    • @bilallatif9020
      @bilallatif9020 3 місяці тому

      کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو ۔ افتخار عارف
      कोई तो है जो मुर्दों का हमसफ़र है। इफ्तिखार आरिफ
      ua-cam.com/video/HNS9R39kLJQ/v-deo.html

  • @khursheedabdullah2261
    @khursheedabdullah2261  3 роки тому +27

    کیا خزانہ تھا کہ چھوڑ آئے ہیں اغیار کے پاس
    ایک بستی میں کسی شہرِ خوش آثار کے پاس
    دِن نِکلتا ہے، تو لگتا ہے کہ جیسے سورج
    صُبحِ روشن کی امانت تھا شبِ تار کے پاس
    دیکھیے کُھلتے ہیں کب، انفس و آفاق کے بھید
    ہم بھی جاتے تو ہیں اِک صاحبِ اَسرار کے پاس
    خلقتِ شہر کو مُژدہ ہو کہ، اِس عہد میں بھی
    خواب محفوظ ہیں اِک دِیدۂ بیدار کے پاس
    ہم وہ مُجرم ہیں کہ آسودگیِ جاں کے عِوَض
    رہن رکھ دیتے ہیں دِل درہَم و دیِنار کے پاس
    کسی گُم گشتہ مُسافر کی دُعاؤں کا اثر
    منزلیں گرد ہو ئیں جادۂ ہموار کے پاس
    دِل کی قیمت پہ بھی ،اِک عہد نِبھائے گئے ہم
    عُمر بھر بیٹھے رہے، ایک ہی دِیوار کے پاس
    شہِ خُوبانِ جہاں ایسی بھی عُجلت کیا ہے
    "خود بخود پہنچے ہے گُل گوشۂ دستار کے پاس"
    افتخار عارف

    • @abadnan2070
      @abadnan2070 3 роки тому

      جون ایلیا صاحب کہیں نظر نہیں آئے
      مشاعرہ ادھورا سا لگ رہا ہے

    • @arifmehmood605
      @arifmehmood605 3 роки тому

      Arif

    • @bilallatif9020
      @bilallatif9020 3 місяці тому

      کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو ۔ افتخار عارف
      कोई तो है जो मुर्दों का हमसफ़र है। इफ्तिखार आरिफ
      ua-cam.com/video/HNS9R39kLJQ/v-deo.html

  • @shameemriyazqsp
    @shameemriyazqsp 3 роки тому +7

    پاکستان کے اہم ترین شاعروں میں نمایاں، اپنی تہذیبی رومانیت کے لیے معروف اور ممتاز شاعر” افتخار عارفؔ صاحب“
    نام افتخار حسین عارف اور تخلص عارفؔ ہے۔ ۲١؍مارچ ۱۹۴٣ء ( کئی جگہوں پر ٢٣؍مارچ بھی ملتا ہے) لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ بی اے ، ایم اے لکھنؤ یونیورسٹی سے کیا۔جرنلزم کا ایک کورس انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی سے بھی کیا۔۱۹۶۵ء میں مستقل طور پر پاکستان آگئے اور ریڈیو پاکستان سے منسلک ہوگئے۔اس کے بعد افتخار عارف پاکستان ٹیلی وژن سے وابستہ ہوگئے۔ جب ٹیلی وژن میں پروگرام *’’کسوٹی‘‘* کا آغاز ہوا تو عبید اللہ بیگ کے ساتھ افتخار عارف بھی اس پروگرام میں شریک ہوتے تھے۔ یہ پروگرام بہت علمی اور معلوماتی تھا۔ ۱۹۷۷ء میں ریڈیو اور ٹیلی وژن سے استعفا دے کر بی سی سی آئی بینک، لندن سے وابستہ ہوگئے۔ اس کے بعد ڈائرکٹر جنرل اکادمی ادبیات پاکستان ،صدر نشین مقتدرہ قومی زبان اور چیرمین اکادمی ادبیات پاکستان کے عہدوں پر فائز رہے۔ افتخار عارف نے نظم ونثر دونوں میں طبع آزمائی کی ہے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں :
    *’’مہر دونیم‘، ’حرفِ باریاب‘، ’بارہواں کھلاڑی‘، ’اقلیمِ ہنر‘، ’جہان معلوم‘، ’شہرعلم کے دروازے پر‘* (نعت ،سلام ومنقبت)۔ ان کی علمی وادبی خدمات کے اعتراف میں ان کو *’’آدم جی ایوارڈ‘‘،’’نقوش ایوارڈ‘‘، ’’صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی‘‘، ’’ستارۂ امتیاز‘‘* اور *’’ہلال امتیاز‘‘* مل چکے ہیں۔
    *بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:357*
    🦋 *پیشکش : اعجاز زیڈ ایچ*
    ✧◉➻══════════════➻◉✧
    🌹 *معروف شاعر افتخار عارفؔ کے منتخب اشعار بطورِ خراجِ تحسین...* 🌹
    اس بار بھی دنیا نے ہدف ہم کو بنایا
    اس بار تو ہم شہ کے مصاحب بھی نہیں تھے
    ---
    *اب بھی توہین اطاعت نہیں ہوگی ہم سے*
    *دل نہیں ہوگا تو بیعت نہیں ہوگی ہم سے*
    ---
    بلند ہاتھوں میں زنجیر ڈال دیتے ہیں
    عجیب رسم چلی ہے دعا نہ مانگے کوئی
    ---
    بہت مشکل زمانوں میں بھی ہم اہل محبت
    وفا پر عشق کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں
    ---
    *بکھر جائیں گے ہم کیا جب تماشا ختم ہوگا*
    *مرے معبود آخر کب تماشا ختم ہوگا*
    ---
    تمام خانہ بدوشوں میں مشترک ہے یہ بات
    سب اپنے اپنے گھروں کو پلٹ کے دیکھتے ہیں
    ---
    جو ڈوبتی جاتی ہے وہ کشتی بھی ہے میری
    جو ٹوٹتا جاتا ہے وہ پیماں بھی مرا ہے
    ---
    *حامی بھی نہ تھے منکر غالبؔ بھی نہیں تھے*
    *ہم اہلِ تذبذب کسی جانب بھی نہیں تھے*
    ---
    عذاب یہ بھی کسی اور پر نہیں آیا
    کہ ایک عمر چلے اور گھر نہیں آیا
    ---
    *خواب کی طرح بکھر جانے کو جی چاہتا ہے*
    *ایسی تنہائی کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے*
    ---
    خود کو بکھرتے دیکھتے ہیں کچھ کر نہیں پاتے ہیں
    پھر بھی لوگ خداؤں جیسی باتیں کرتے ہیں
    ---
    دل پاگل ہے روز نئی نادانی کرتا ہے
    آگ میں آگ ملاتا ہے پھر پانی کرتا ہے
    ---
    دل کے معبود جبینوں کے خدائی سے الگ
    ایسے عالم میں عبادت نہیں ہوگی ہم سے
    ---
    *میرا مالک جب توفیق ارزانی کرتا ہے*
    *گہرے زرد زمین کی رنگت دھانی کرتا ہے*
    ---
    دیارِ نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو
    کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو
    ---
    روز اک تازہ قصیدہ نئی تشبیب کے ساتھ
    رزق برحق ہے یہ خدمت نہیں ہوگی ہم سے
    ---
    *وہی فراق کی باتیں وہی حکایت ِ وصل*
    *نئی کتاب کا ایک اک ورق پرانا تھا*
    ---
    ستاروں سے بھرا یہ آسماں کیسا لگے گا
    ہمارے بعد تم کو یہ جہاں کیسا لگے گا
    ---
    *سمندروں کو بھی حیرت ہوئی کہ ڈوبتے وقت*
    *کسی کو ہم نے مدد کے لیے پکارا نہیں*
    ---
    وہ جس کی جرأت پرواز کے چرچے بہت تھے
    وہی طائر ہمیں بے بال و پر کیوں لگ رہا ہے
    ---
    *حریمِ لفظ میں کس درجہ بے ادب نکلا*
    *جسے نجیب سمجھتے تھے کم نسب نکلا*
    ---
    دِل کی قیمت پہ بھی ،اِک عہد نِبھائے گئے ہم
    عُمر بھر بیٹھے رہے، ایک ہی دِیوار کے پاس
    ---
    خوابِ دیرینہ سے رخصت کا سبب پوچھتے ہیں
    چلیے پہلے نہیں پوچھا تھا تو اب پوچھتے ہیں
    ---
    ہم کہاں اپنے سوا اور کو گردانتے ہیں
    ہم نے لِکھا بھی تو لکھیں گے قصیدہ اپنا
    ---
    یہ بستیاں ہیں کہ مقتل دُعا کیے جائیں
    دُعا کے دِن ہیں مسلسل دُعا کیے جائیں
    ---
    سلوک میں بھی وہی تزکرے وہی تشہیر
    کبھی تو کوئی اک احسان غائبانہ کرے
    ---
    یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا
    یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں
    ---
    *مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے*
    *وه قرض اُتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے*
    ---
    نئے نئے منظروں کی خواہش میں اپنے منظر سے کٹ گیا ہوں
    نئے نئے دائروں کی گردش میں اپنے محور سے ہٹ گیا ہوں
    ---
    یہی ہے مصلحت جبر احتیاط تو پھر
    ہم اپنا حال کہیں گے چھپا کے لہجے میں
    ---
    میرے خدا مجھے اتنا تو معتبر کر دے
    میں جس مکان میں رہتا ہوں اس کو گھر کر دے
    ---
    دیارِ نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو
    کوئی تو ہو جو میری وحشتوں کا ساتھی ہو
    ---
    ہم اپنے رفتگاں کو یاد رکھنا چاہتے ہیں
    دلوں کو درد سے آباد رکھنا چاہتے ہیں
    ---
    عذابِ وحشتِ جاں کا صلہ نہ مانگے کوئی
    نئے سفر کے لئے راستہ نہ مانگے کوئی
    ---
    ‏کوئی تو ہو جو گھبرائے میری خاموشی سے
    کسی کو تو سمجھ آئے میرے لہجے کا دکھ
    ---
    ‏شکم کی آگ لِیے پھر رہی ہے شہر بہ شہر
    سگِ زمانہ ہیں ہم کیا ہماری ہِجرت کیا
    ---
    میثاقِ اعتبار میں تھی اک وفا کی شرط
    اک شرط ہی تو تھی جو اُٹھا دی گئی تو کیا
    ---
    ستارہ وار جلے، پھر بجھا دیے گئے ہم
    پھر اس کے بعد نظر سے گرا دیے گئے ہم
    ---
    *وہی پیاس ہے وہی دشت ہے وہی گھرانا ہے*
    *مشکیزے سے تیر کا رشتہ بہت پرانا ہے*
    ●•●┄─┅━━━★✰★━━━┅─●•●
    🌹 *افتخار عارفؔ*🌹
    *انتخاب : اعجاز زیڈ ایچ*
    Ejaz Z H

    • @lafzspeaks
      @lafzspeaks 3 роки тому

      میری آرزو ہے کہ ہمارے نوجوان ان زندہ و موجود استذہ سے فیض یاب ہوں۔ آپ کے کومنت کا بے حد شکریہ۔ راحیلہ

    • @lifeissorrow5644
      @lifeissorrow5644 3 роки тому

      janab yeh abhi zinda hein k transfer ho gaye ?

    • @lafzspeaks
      @lafzspeaks 3 роки тому

      Iftekhar Arif hayat hein. He is very much alive.

    • @lifeissorrow5644
      @lifeissorrow5644 3 роки тому

      acha ji...thnx

    • @bilallatif9020
      @bilallatif9020 3 місяці тому

      کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو ۔ افتخار عارف
      कोई तो है जो मुर्दों का हमसफ़र है। इफ्तिखार आरिफ
      ua-cam.com/video/HNS9R39kLJQ/v-deo.html

  • @fsdlhrkhi
    @fsdlhrkhi 3 роки тому +1

    I am speechless and overwhelmed

  • @QandeeleSukhan
    @QandeeleSukhan 3 роки тому

    واااہ واااہ واااہ💝
    کیا خوب شاعری ہے🔥🔥🔥

  • @SajidKhan-dk6qt
    @SajidKhan-dk6qt 3 роки тому +1

    Bohot khoob

  • @BilawalAliKhanAdvocateKahuta
    @BilawalAliKhanAdvocateKahuta 3 роки тому +1

    واہ ♥

    • @bilallatif9020
      @bilallatif9020 3 місяці тому +1

      کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو ۔ افتخار عارف
      कोई तो है जो मुर्दों का हमसफ़र है। इफ्तिखार आरिफ
      ua-cam.com/video/HNS9R39kLJQ/v-deo.html

  • @gourav9582
    @gourav9582 3 роки тому

    Love from India

  • @gumaanwritesurdupoetry5607
    @gumaanwritesurdupoetry5607 3 роки тому

    Kia kehne hn boht khoob

    • @bilallatif9020
      @bilallatif9020 3 місяці тому

      کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو ۔ افتخار عارف
      कोई तो है जो मुर्दों का हमसफ़र है। इफ्तिखार आरिफ
      ua-cam.com/video/HNS9R39kLJQ/v-deo.html

  • @wiseman114
    @wiseman114 3 роки тому +1

    Shukran

  • @azamarif8980
    @azamarif8980 3 роки тому +1

    Waah

    • @bilallatif9020
      @bilallatif9020 3 місяці тому

      کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو ۔ افتخار عارف
      कोई तो है जो मुर्दों का हमसफ़र है। इफ्तिखार आरिफ
      ua-cam.com/video/HNS9R39kLJQ/v-deo.html

  • @ahmedhijazi497
    @ahmedhijazi497 3 роки тому

    واہ کیا کہنے

    • @bilallatif9020
      @bilallatif9020 3 місяці тому

      کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو ۔ افتخار عارف
      कोई तो है जो मुर्दों का हमसफ़र है। इफ्तिखार आरिफ
      ua-cam.com/video/HNS9R39kLJQ/v-deo.html

  • @cosmicbing
    @cosmicbing 2 роки тому

    🙌

  • @parveen56188
    @parveen56188 2 роки тому

    دل لگانے کی گئی سے وہ سزا پائ کہ بس !

    • @bilallatif9020
      @bilallatif9020 3 місяці тому

      کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو ۔ افتخار عارف
      कोई तो है जो मुर्दों का हमसफ़र है। इफ्तिखार आरिफ
      ua-cam.com/video/HNS9R39kLJQ/v-deo.html

  • @VasiBakhtiary
    @VasiBakhtiary Рік тому

    ⭐⭐⭐⭐⭐

    • @bilallatif9020
      @bilallatif9020 3 місяці тому

      کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو ۔ افتخار عارف
      कोई तो है जो मुर्दों का हमसफ़र है। इफ्तिखार आरिफ
      ua-cam.com/video/HNS9R39kLJQ/v-deo.html

  • @sapnokijageer4592
    @sapnokijageer4592 Рік тому

    ahyy

    • @bilallatif9020
      @bilallatif9020 3 місяці тому +1

      کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو ۔ افتخار عارف
      कोई तो है जो मुर्दों का हमसफ़र है। इफ्तिखार आरिफ
      ua-cam.com/video/HNS9R39kLJQ/v-deo.html

  • @mudassirahmedtigadi716
    @mudassirahmedtigadi716 3 роки тому +1

    Pls upload whole mushaira

  • @tanveershaikh9358
    @tanveershaikh9358 3 роки тому +1

    اک دیدہ بیدار کے پاس،،،،،✓✓✓✓

    • @bilallatif9020
      @bilallatif9020 3 місяці тому

      کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو ۔ افتخار عارف
      कोई तो है जो मुर्दों का हमसफ़र है। इफ्तिखार आरिफ
      ua-cam.com/video/HNS9R39kLJQ/v-deo.html

  • @faustsome
    @faustsome 2 роки тому

    can we watch the whole thing plz ???

  • @iftiahmed6777
    @iftiahmed6777 3 роки тому +1

    Does anyone know where this mushaira took place?

  • @rashid-ali
    @rashid-ali 3 роки тому +1

    Wah ❤️

  • @nadeemahmeddehlvi4672
    @nadeemahmeddehlvi4672 3 роки тому +1

    خورشید صاحب لفت اللہ خاں صاحب کے بارے میں بھی کچھ بتائیں کہ وہ کیسے ہیں

    • @khursheedabdullah2261
      @khursheedabdullah2261  3 роки тому +2

      لطف اللہ خان صاحب کا انتقال 2012 میں ہوا تھا ۔ اللہ غریق رحمت فرمائے اور درجات بلند کرے

    • @lafzspeaks
      @lafzspeaks 3 роки тому

      @@khursheedabdullah2261 آمین

    • @bilallatif9020
      @bilallatif9020 3 місяці тому

      کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو ۔ افتخار عارف
      कोई तो है जो मुर्दों का हमसफ़र है। इफ्तिखार आरिफ
      ua-cam.com/video/HNS9R39kLJQ/v-deo.html

  • @mudassirahmedtigadi716
    @mudassirahmedtigadi716 3 роки тому

    مکمل مشاعرہ بھیجئے

    • @bilallatif9020
      @bilallatif9020 3 місяці тому

      کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو ۔ افتخار عارف
      कोई तो है जो मुर्दों का हमसफ़र है। इफ्तिखार आरिफ
      ua-cam.com/video/HNS9R39kLJQ/v-deo.html