Wahi Meri Kam Naseebi|Allama Iqbal |Irfan Umari | وہی میری کم نصیبی| علامہ اقبال |آوازعرفان احمدعمری

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 11 вер 2024
  • Allama Iqbal Ki Ghazal
    وہی میری کم نصیبی وہی تیری بے نیازی
    Irfan Ahmed Umari Koppal ki Aawaz me
    علامہ اقبال کی مشہور غزل
    عرفان عمری کی آواز میں ضرور سماعت کریں
    وہی میری کم نصیبی، وہی تیری بےنیازی
    مرے کام کچھ نہ آیا یہ کمالِ نَےنوازی
    میں کہاں ہوں تُو کہاں ہے، یہ مکاں کہ لامکاں ہے؟
    یہ جہاں مرا جہاں ہے کہ تری کرشمہ‌سازی
    اسی کشمکش میں گزریں مری زندگی کی راتیں
    کبھی سوز و سازِ رومیؔ، کبھی پیچ و تابِ رازیؔ
    وہ فریب خوردہ شاہیں کہ پلا ہو کرگسوں میں
    اُسے کیا خبر کہ کیا ہے رہ و رسمِ شاہبازی
    نہ زباں کوئی غزل کی، نہ زباں سے باخبر میں
    کوئی دِلکُشا صدا ہو، عجَمی ہو یا کہ تازی
    نہیں فقر و سلطنت میں کوئی امتیاز ایسا
    یہ سپہ کی تیغ بازی، وہ نگہ کی تیغ بازی
    کوئی کارواں سے ٹُوٹا، کوئی بدگماں حرم سے
    کہ امیرِ کارواں میں نہیں خُوئے دل نوازی
    #Maqta #AllamaIqbal #AasanUrduAdab #UmariGhazal

КОМЕНТАРІ • 12