Rote The Phoot phoot ke pero ke Aable || new Noha 2022 || mohd Nazim || Anjuman e khudam e Aza

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 18 вер 2024
  • Noha : Rote The Phoot Phoot ke pero ke Aable
    Noheykhwan:: Mohd Nazim Bholu
    Kalam : Hashim Ali Shikarpuri
    Juloos Alam e Mubarak
    Minjanib: Anjuman e khudam Aza Shikarpur
    11 Muharram 1444/2022
    Lyrics 👇✅
    دیکھی جو راہِ شام میں عابد کی بے کسی
    روتے تھے پھوٹ پھوٹ کے پیروں آبلے
    ۔۔۔۔۔
    تھی کربلا کے بعد یہ عابد کی زندگی
    روتے تھے پھوٹ پھوٹ کے پیروں کے آبلے
    عابد کے نیزہ مار کے کہتا تھا بد گہر
    بڑھتا نہیں ہے کیوں بتا بابا کا تیرے سر
    جب گر گئی تھی ناکے سے سرور کی لڈلی
    روتے تھے پھوٹ پھوٹ کے پیروں کے آبلے
    یہ سب کے سب رسول کی آنکھوں کے چین تھے
    اکبر کے ساتھ نوکِ سناں پر حُسین تھے
    جب اِن کو باغی کہتا تھا شامی کوئی کبھی
    روتے تھے پھوٹ پھوٹ کے پیروں آبلے
    چلتے رہے شہیدوں کے نوکِ سناں پہ سر
    اہلِ حرم بھی چل دئیے ناکوں پہ بیٹھ کر
    سجّاد ساتھ ساتھ جو کرتے رہے مشی
    روتے تھے پھوٹ پھوٹ کے پیروں کے آبلے
    زخموں سے چور ہوکے بدن بھی نڈھال تھا
    سجّاد کی ہی طرح سے زینب کا حال تھا
    یہ بھی کبھی زمین پہ رکھتی جو پاؤں تھی
    روتے تھے پھوٹ پھوٹ کے پیروں کے آبلے
    کیا کیا دیارِ شام میں ہوتے رہے ستم
    سیدانیوں کے ساتھ تھے عابد بہ چشمِ نم
    رملا کی کنیزی مے سکینہ کو مانگ لی
    روتے تھے پھوٹ پھوٹ کے پیروں کے آبلے
    کیسے بیاں ہو جو کہ اسیروں کے حال تھے
    بالوں میں خاکِ راہ تھی چہروں پہ بال تھے
    اللہ نہ دکھائے کِسی کو یہ بِ بسی
    روتے تھے پھوٹ پھوٹ کے پیروں کے آبلے
    عابد کے دِل پہ اِس سے بڑا کوئی غم نہ تھا
    ماں بہنیں سر برہنہ تھیں مجمع بھی کم نہ تھا
    آلe نبی کی شام میں دیکھی جو بِ کسی
    روتے تھے پھوٹ پھوٹ کے پیروں کے آبلے
    بادل غموں کے سارے زمیں پر اُتر گئے
    سجّاد موت آنے سے پہلے ہی مر گئے
    دربار میں جو سر کھلے شہ کی بہن گئی
    روتے تھے پھوٹ پھوٹ کے پیروں کے آبلے
    روکر صدا سنائیگا ناظم جہان کو
    منظر وہ کیسے شام کا ہاشم بیان ہو
    اللہ جانے کیسی مصیبت کی تھی گھڑی
    روتے تھے پھوٹ پھوٹ کے پیروں کے آبلے
    SHIKARPUR AZADARI CHANNEL
    For More Info:
    +917210348154
    LIKE SHARE COMMENT
    Subscribe To Shikarpur Azadari
    For Mor Videos
    / @shikarpurazadari
    ------------------------------------------------------------------------------
    Shikarpur Azadari
    ---------------------------
    हमारे यूट्यूब चैनल को ज़रूर सब्सक्राइब करें ताकि आइंदा अपलोड होने वाले विडियोज़ आपको मिल सकें।🔔 / @shikarpurazadari
    Instagram Follow 🔔 / shikarpurazadari12
    Facebook Page Follow 🔔 / shikarpurazadari12

КОМЕНТАРІ • 5