Mpa shapiullah khan upper dir main

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 1 жов 2024
  • معاون خصوصی وزیر اعلی /ایم پی اے ملک شفیع اللہ خان کا آپر دیر واڑی اور دیر ٹاون میں قائم رمضان سستا بازار کا دورہ،
    اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا اور عوامی رائے معلوم کی رمضان المبارک میں 'سستا بازار' حکمت عملی صوبائی حکومت کا عوام دوست اور احسن قدم ہے۔
    وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں دیر آپر واڑی اور دیر بازار میں عوام کی سہولت و آسانی کی خاطر رمضان سستا بازار قائم کئے گئے ہیں اور اس سستے بازار میں اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں سستے داموں دستیاب ہیں۔
    اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل واڑی سید گلفام عباس ، TMO کے نمائیندہ ملک شیر حسن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خورشید عالم ، ضلعی زاکوات چیئرمین ملک طارق ، ضلعی صدر پی ٹی آئی دیر اپر یامین خان ،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اپر دیر عمران سعید ، سعید اللہ خانجی ،ابرار وردگ ،صدر انصاف یوتھ ونگ دیر لوئر امجد حسین بادشاہ و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔
    دورہ کے موقع پر انہوں نے سستا بازار میں مختلف سٹالوں کا دورہ کیااور سستا بازار میں عوام سے سے پھلوں، سبزیوں، گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں ، معیار ،صفائی ستھرائی، سہولیات کے حوالے سے رائے معلوم کی۔ عوام نے حکومت کی جانب سے سستا بازار میں فراہم کئے گئے سہولت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
    معاون خصوصی وزیر اعلی ملک شفیع اللہ خان نے اس موقع پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔
    #KPKUpdates
    #PTIDIR
    #PTIDirlower

КОМЕНТАРІ •