umerkot/amarkot fort sindh pakistan|قلعہ عمرکوٹ/امرکوٹ سندہ پاکستان تاریخ کے آئینے مین

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 12 вер 2024
  • @umerkot
    #umerkotfort
    #fortofsindh
    #hindutempleinpakistan #fullhd #travel #villagelifestyle #pakistan #thar #india #sindhvillage ‏‎#Sindhcopied from Mir .M..panhwars wall.
    ‎#History
    عمر کوٹ____ تاریخ سے چند اوراق
    *امرکوٹ__11رویں صدی عیسوی کا شہر
    امرکوٹ__جسے رانا امر سنگھ نے تعمیر کروایا اور اسی پر اس کا نام رکھا گیا۔
    امرکوٹ__کبھی تجارتی سرگرمیوں کی وجہ سے تھر کا "گیٹ وے" (Gateway) تھا۔
    لیکن یہی امر کوٹ بعد میں عمر کوٹ کیسے اور کیوں بن گیا؟
    ‏عمرکوٹ__کا نام سومرا گھرانے (1350-1050) کے پہلے حاکم بادشاہ عمر کے کوٹ (سندھی میں کوٹ قلعے کوکہتے ہیں) کی وجہ سے موسوم ھوا۔
    عمرکوٹ__ شہنشاہ جلال الدین اکبر(15 اکتوبر 1542) کی جائے پیدائش
    عمرکوٹ__راجپوت ٹھاکروں اوربعد میں سومرا خاندان کی حکمرانی کامرکزرہا۔
    عمرکوٹ__سندھ کےصوفی شاعر ‏عبدالطیف بھٹائی کی حسین رومانوی داستان اور عمرسومرو کی ہیروئن '’ماروی'‘ کی جنم بھومی
    عمرکوٹ__71 اور 65 کی پاک بھارت جنگوں کو جھیلتا رہا
    حواشی
    * امرکوٹ اور عمر کوٹ ایک ہی شہر کے دو نام دو مختلف ادوار میں منسوب رھے۔
    ‎#Sindh
    ‎#Pakistan
    ‎#History.
    تاریخ ہندوپاک کا ایک خوبصورت ورق...
    ہمارے شاندار ماضی کا ایک حسین عکس...
    صدیوں پرانا قلعہِ عمرکوٹ....جسے سومرو حکمران عمر نے گیارھویں صی عیسوی میں تعمیر کیا....جسے نے صدیوں کی گذرتی تاریخ کا نظارہ کیا...
    نامور مغل فرماں روا اکبر اعظم کی جنم بھومی کی نسبت سے شہرت رکھنے والے اور صحراےَ تھر کے گیٹ وے اور اہلِ علم اہلِ قلم افراد اور پیار اور محبت کے امین لوگوں کی وجہ سے شہرت رکھنے والے شہرِ عمرکوٹ....اور اس کے تاریخی قلعے کے یادگار میوزیم کی سیر....انتہائ خوبصورت مناظر.
    صوبہ سندھ کا ضلع عمر کوٹ تاریخ میں دو حوالوں سے مشہور ہے۔
    پہلا۔ عمر ماروی کی لوک داستان۔ ماروی تھر کی محبت کی اسیر تھی۔ اسے کھلے فضاؤں سے محبت تھی۔ اس وقت کے حکمران عمر، ماروی کی خوبصورتی کی وجہ سے اس سے شادی اور ملکہ بنانا چاہتے ہیں۔ ماروی ایک بیباک اور اپنے علاقے و لوگوں سے محبت کرنے والی لڑکی تھی۔ وہ ملکہ بننے کے بجائے ایک سادہ دیہاتی ماحول میں اپنے لوگوں کے ساتھ زندگی بسر کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ وہ بادشاہ کے پروپوزل کو رد کرتی ہیں جس پر بادشاہ اسے عمرکوٹ قلعے میں قید کر لیتے ہیں۔ "عمر ماروی" سندھ کی سات رومانوی داستانوں میں سے ایک ہے۔
    دوسرا۔ عمرکوٹ مغل بادشاہ اکبر کی جائے پیدائش کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔ 1541 میں مغل بادشاہ ہمایوں، شیر شاہ سوری سے شکست کھانے کے بعد عمر کوٹ آئے اور اسی دوران اکبر بادشاہ کی ولادت عمرکوٹ قلعے میں ہوئی۔
    ایک تیسری اہم بات عمرکوٹ کے حوالے سے یہ ہے کہ یہ پاکستان کا واحد ہندو اکثریتی ضلع ہے۔ امن و امان کے حوالے سے مشہور ہے۔ پاکستان کا حصہ بننے سے پہلے یہ ریاست جودھ پور کا حصہ رہا ہے۔ رتن سنگھ کا سندھ میں انگریزوں کے خلاف بغاوت کا بڑا چرچا رہا ہے اُنہیں انگریزوں نے 1866 کو عمرکوٹ قلعے میں پھانسی دی تھی۔#travel #fortuner #sindhhistory

КОМЕНТАРІ • 18