Mochi Gate Lahore I Mystery of Laal Khoo I Pakistan's Most Famous Political Rally Spot I Gilani Logs

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 25 чер 2022
  • #mochi_gate #lahore #lal_khoo
    Mochi Gate Lahore I Mystery of Laal Khoo I Pakistan's Most Famous Political Rally Spot I Gilani Logs
    Videography: Muhammad Tanzeem Baath
    موچی دروازہ صوبیدار موتی رام کے نام سے منسوب ہے جوملک بادشاہ جلال الدین مداد اکبر کے قریبی وبااعتماد ساتھیوں میں سے تھا۔ صوبیدار موتی رام تمام عمر اس دروازے کی حفاظت پر مامور رہا، لہٰذا مدت العمر کی ملازمت کے سبب سے اس دروازے نے بھی موتی کے ساتھ اپنی پوری نسبت پیدا کر لی اور ہمیشہ کے لیے موتی بن گیا۔ مورخین اس بارے میں کہتے ہیں کہ مغلوں کے عہد کا جب خاتمہ ہوا اور سکھوں نے راج قائم کر لیا تو انھوں نے اس دروازے میں مورچیاں قائم کیں، یوں اس کا نام مورچی دروازہ پڑ گیا جو آہستہ آہستہ مورچی سے موچی ہو گیا۔ اس دروازے کے مشرقی دالان میں زمانۂ سلف کی ایک چھوٹی سی پختہ قبر بنی ہوئی ہے۔ مشہور ہے کہ یہاں کسی شہید کا سر دفن ہے۔ انگریزوں کے دور میں یہ دروازہ گرا دیا گیا تھا جسے بعد میں تعمیر نہیں کیا گیا۔ دروازے کے ساتھ لاہور کی وہ تاریخی جلسہ گاہ بھی ہے جسے پاکستان کا 'ہائیڈپارک' بھی کہتے ہیں، کیونکہ لاہور میں جنم لینے والی تمام تحریکوں اور جلسوں کی ابتدا یہیں سے ہوئی۔ موچی دروازے کے اندر میٹھی گولیاں اور ٹافی بازار بھی ہے، دروازے کے دونوں جانب مساجد ہیں لیکن دروازے کی عمارت موجودنںی ۔
    موچی دروازے کے اردگرد مختلف محلے اور گلیاں ہیں جن میں محلہ تیرہ گراں ، محلہ کماں گراں، محلہ لٹھ ماراں، محلہ چابک سواراں، محلہ بندوق سازاں اور حماماں والی گلی قابل ذکر ہیں۔ یہ محلے اور گلیاں بھی مغلیہ عہد کی یا د دلاتے ہیں کیونکہ انھوں نے یہاں پر اپنی ضرورت کے مطابق افراد کو آباد کیا تھاجو سلطنت کے دست وبازو بننے اور اسے کمک پہنچانے میں مدد دیتے تھے۔
    موچی دروازے کے ساتھ ہی چند ایکڑ رقبے پر محیط موچی باغ ہے جو اس علاقے کی اصل وجہ شہرت ہے ۔ اس باغ کے دو حصے ہیں ایک میں تو پارک بنا دیا گیا ہے جبکہ دوسرا حصہ اسٹیڈیم کی طرز پر تعمیر کیا گیا ہے جو سڑک سے پانچ ، چھ فٹ گہرا ہے۔باغ کے نشیب میں ہونے کی وجہ سڑک کا باربارتعمیر کیاجانا ہے، یوں وہ موچی باغ سے بلند ہوتی چلی گئی ، اس باغ کے بالکل سامنے سرکلر روڈ کو دو حصوں میں تقسیم کرتی ٹھنڈی کھوئی والی مسجد ہے ، وہاں سے شاہ عالمی کی طرف بڑھیں تو تھوڑا آگے باغ والی مسجد ہے وہ بھی سرکلر روڈ کو دوحصوں میں تقسیم کر رہی ہے ، اس سے صرف چند گز کے فاصلے پر مشہور تاریخی مسجد شب بھر ہے، گویا صرف 200 گز کے اندر تین مسجدیں موجود ہیں ۔
    اب بھی اگر کوئی شخص موچی باغ کے تاریخی میدان میں قدم دھرے تو چشم تصور اسے تحریک آزادی کے اس دور میں کھینچ کر لے جاتی ہے جب علامہ اقبال جیسے عظیم مفکرین نے اپنے افکار سے عوام کے دلوں کو گرمایا تھا ،عظیم رہنما قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن کے لئے جدوجہد کرنے کے لئے تیار کیا تھا، ان کے قدموں کی دھمک آج بھی وہاں سنائی دیتی ہے۔ اپنے قائدین کے افکارسننے کے لئے چند ایکڑ جگہ میں ہزاروں افراد یوں سماجاتے تھے جیسے کسی برتن میں گندم کے دانے اکٹھے کئے گئے ہوں ، تب موچی باغ کے ارد گرد کی سڑکیں اور گلیاں بھی انسانوں سے بھری نظر آتی تھیں، جوش وجذبے سے بھرے لوگوں کے نعروں سے زمین و آسمان دہل جاتے تھے۔
    ان کا یہ جوش و جذبہ برصغیر پر قابض انگریزوں کے اقتدار کو ہلانے کے لئے کافی تھا۔ اس کے علاوہ جواہر لال نہرو،خان عبدالغفار خان ، حسین شہید سہروردی، لیاقت علی خان ، ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، نوابزادہ نصراللہ خان، غلام مصطفی کھر، نواز شریف، شہباز شریف، قاضی حسین احمد اور دیگر اہم مشاہیر اور سیاستدانوں نے موچی باغ میں عوام سے خطاب کیا۔
    جنرل ضیا الحق نے اپنے دور حکومت میں وہاں جلسوں پر پابندی لگا دی تھی اور سیاستدانوں کو جائے امان ملنا مشکل ہو گئی تھی ، مگر ’’چلو چلو موچی دروازہ چلو ‘‘کے نعرے سیاسی کارکنوں کو ہر حال میں اپنی پارٹیوں کے جلسوں میں شرکت کے لئے متحرک رکھتے، ایسا بھی ہوا کہ موچی باغ میں پانی چھوڑ دیا گیا تاکہ وہاں ہونے والے جلسے کو ناکام بنایا جا سکے مگر ایسے میں سیاسی رہنما سرکلر روڈ پر ہی اسٹیج سجا لیتے۔
    اس خستہ حال گراونڈ کے کنارے بنے اسٹیج کو غلام مصطفٰی کھر نے اپنی وزارت اعلٰی کے دوران تعمیر کرایا تھا ۔ اسٹیج کی خوبصورتی کے لئے لگا یا گیا سرخ رنگ کا پتھر جگہ جگہ سے اکھڑ چکا ہے جبکہ اسٹیج کی دیوار پر نصب کی گئی تعارفی پلیٹ بھی زمانے کی دست و برد سے بچ نہیں سکی اور اس کا دور دور تک نام ونشان نہیں ہے ۔
    ۔ جونہی موچی دروازے کے اندر داخل ہوں تو چند قدم چلنے کے بعد بالکل سامنے تین گنبدوں والی یہ مسجد آنے والوں کو توجہ اپنی جانب مبذول کرتی ہے۔ یہ مسجدسڑک سے ایک منزل بلندی پر تعمیر کی گئی تھی۔ اس قدیم مسجد کا شمار اپنے نقش و نگار اور خوبصورتی کے باعث مغلیہ دور کی اہم عمارات میں کیا جاتا ہے۔ اکثر آیات قرانی اور احادیث و عبارات اس کی دیواروں پر نقش ہیں۔ اس مسجد کی تعمیر منشی صالح کمبوہ دیوان صوبہ پنجاب نے کرائی تھی۔ مسجد کی تعمیر 1659 میں مکمل ہوئی تھی۔ اس مسجد کی کرسی اونچی ہے اور نیچے دکانیں ہیں۔ آج چار صدیاں گزرنے کے بعد بازار کی زمین اونچی ہو گئی ہے اور دکانوں نے نصف سے زائد زمین میں دھنس کر تہ خانوں کی شکل اختیار کر لی ہے۔ دروازہ بھی چھوٹا سا رہ گیا ہے اور مسجد کی کرسی کی بلندی چار کی برابر رہ گئی ہے۔ اس مسجد کے مشرق میں منشی محمد صالح کمبوہ نے اپنی حویلی بھی بنوائی تھی۔ منشی محمد صالح کمبوہ نے شاہ جہان دور کی تاریخ عمل صالح تحریر کی تھی۔مسجد کمبوہ سے بائیں مڑ جائیں تو کوچہ لوہاراں آجاتا ہے جس آگے ملحقہ بازار صدا کاراں ہے اور اس
    Follow us on:
    Facebook:
    / ​. .
    Twitter:
    / gilanilogs
    Instagram:
    / zulfiqargil. .

КОМЕНТАРІ • 339

  • @aghakhalil3653
    @aghakhalil3653 Рік тому +2

    شکریہ ان معلومات کے لیے

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Рік тому

      اور آپ کا بہت شکریہ انہیں سننے اور دیکھنے کے لیے

  • @nadirhayattiwana5793
    @nadirhayattiwana5793 Рік тому +2

    Gilani Sb Masha Allah.

  • @abidaawan2739
    @abidaawan2739 Рік тому +3

    وڈیو بہت زیادہ مطالعے اورگہرے مشاہدے کے بعد بنائی گئی ہے 👏

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Рік тому

      کوشش تو کی ہے لیکن حتمی رائے آپ کی ہی ہو گی

  • @asimzahoor3626
    @asimzahoor3626 Рік тому +3

    گیلانی صاحب مزا آ گیا خوش رہیں آمین

  • @tariqabbasi3635
    @tariqabbasi3635 Рік тому +2

    Gilani sb zabardust 👍

  • @tmk5
    @tmk5 Рік тому

    ماشاءاللہ بٹ صاحب کا بہت بہت شکریہ۔
    لاہور کے سینما گھروں اور ایکٹروں کے گھروں کی معلومات پر ایک وی لاگ بھی بنتا ہے اور بہت یونیک اور تاریخی ہو گا۔ پرانے فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے اس سلسلے میں بہت مددگار ثابت ہو سکتے ہیں

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Рік тому

      شاید یہ میرا شعبہ نہیں کہ میں ایکٹروں کے گھر تلاش کروں لیکن اگر کوئی مل گیا تو ضرور وی لاگ میں شامل کریں گے۔

  • @fakharislam1541
    @fakharislam1541 Рік тому +1

    بہت یادیں وابستہ ہیں موچی گیٹ

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Рік тому

      اللہ آپ کی یادیں سلامت رکھے

  • @fakharislam1541
    @fakharislam1541 Рік тому +7

    یہاں ہی ایک بہت بزرگ حضرت سید توختہ ترمذی کا مزار اقدس ہے اور وہ بیبیاں پاک دامن کے والدہ گرامی ہیں اور ساتھ ہی اُن بیبیوں کی چلہ گاہ بھی ہے محلہ چہل بیبیاں یا چلہ گاہ بیبیاں

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Рік тому

      مجھے علم نہیں تھا، ورنہ ضرور جاتا

    • @muzzammalqureshi8014
      @muzzammalqureshi8014 4 місяці тому

      تہمت پسندی اب بھی ھے جبکہ لاکھو میل ھم رشتے داروں کو دیکھ سکتے ھیں یہ فون آج کے بابے ھیں

    • @user-ri5tf8dq6n
      @user-ri5tf8dq6n 3 місяці тому

      ​@@zulfiqargilaniلعل یالال گوتھ ھےکمبوجاکمبوہ قوم کی۔مزمل رشیدلعل یالال کمبوج کمبوہ لودھراں شہرپبجاپ پاکستان لہو لہورے لورے اج بھی گوتھ ھےکمبوج کمبوہ کی ھے

    • @user-ri5tf8dq6n
      @user-ri5tf8dq6n 3 місяці тому

      ​@@zulfiqargilaniاچھراشہرکی بنیادبھی کمبوج کمبوہ قوم نےرگھی تھی اوراج بھی کمبوہ قوم لاہورشہر میں بہت بڑی تعدادمیں ھے جولاگھوں کی تعدادمیں ھے

  • @myama7638
    @myama7638 Рік тому +1

    So beautiful and horebal

  • @ambreenukvlogger2170
    @ambreenukvlogger2170 Рік тому +1

    Mooche baagh ke history lajawaab hai beshaq

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Рік тому

      Yes, it is but you can watch other vlogs on Gates of Lahore. You will find lajwab every video in sha Allah

  • @sadiashabir6836
    @sadiashabir6836 4 місяці тому

    Mashalla 🤲

  • @atmyleisure5656
    @atmyleisure5656 Рік тому +1

    Me bi mochi gate chok nawab sab me rehti thi ghar to gir gea but
    Bachpan ki yad taza ho gai

  • @fawadkhalid
    @fawadkhalid Місяць тому +1

    Gr8 job sir

  • @silentwords8382
    @silentwords8382 Рік тому +1

    Jadakiss Allah
    Very informative vlog

  • @yusufyunussheikh6333
    @yusufyunussheikh6333 Рік тому

    Wah wah Gilani SB

  • @farazsheikh7306
    @farazsheikh7306 Рік тому

    boht alla video

  • @MSgaming-sw3ct
    @MSgaming-sw3ct Місяць тому

    Wonder full sir

  • @MuhammadIqbal-wo2ls
    @MuhammadIqbal-wo2ls Рік тому +2

    ماشاءاللہ ۔۔۔گیلانی صاحب آپ کا بیان ھو اور بندہ گم نا ھو جاے۔ سدا سلامت اور اباد رھین ۔۔۔۔

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Рік тому +1

      آپ کی محبتوں کا جتنا شکریہ بھی ادا کروں کم ہے، آپ کے لیے بھی بہت سی دعائیں

  • @nargischaudry7916
    @nargischaudry7916 Рік тому +2

    We also ate laal khu ki barfi I'm 70 years old now living in London I am Lahori

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Рік тому

      You are most welcome in my visual world. It's really a great pleasure for me. May Allah bless you.
      Lots of love and regards from Pakistan

  • @awan1511
    @awan1511 Рік тому

    wahhh great

  • @MaehunLucky
    @MaehunLucky Рік тому +5

    Sir, I am from Delhi,India. I came across to your channel. You are doing good job.
    Bahut he sadge se aap history se introduce karwate ho.
    Love from India🇮🇳

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Рік тому

      Thanks and welcome from Pakistan. It's a great pleasure for me that you are watching my vlogs. Any suggestion our criticism will also be welcomed.

  • @mohammadafaniffi4147
    @mohammadafaniffi4147 Рік тому

    Lajawab ankal

  • @noumanahmed2884
    @noumanahmed2884 Рік тому +1

    Love from Canada 🇨🇦

  • @nargischaudry7916
    @nargischaudry7916 Рік тому +1

    for the first in my lifetime I watched them thankyou for your v log

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Рік тому

      You are most welcome. I have made numerous videos of Lahore, you may watch all these one by one.
      And yes, if this is your first time to watch videos of Lahore then it's an honor for me.

  • @aliasstociate8190
    @aliasstociate8190 Рік тому

    nice very informative

  • @ansaraziz8701
    @ansaraziz8701 Рік тому

    برادرم گیلانی صاحب سلام
    ۔💢💐🌻💢💐💮🌻💢💐🌻💮💢💐

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Рік тому

      وعلیم السلام اور بہت شکریہ

  • @saniarehman1013
    @saniarehman1013 Рік тому

    Informative keep it up

  • @abidrauf8726
    @abidrauf8726 Рік тому

    بہت اعلی جی زبردست ماشاءالللہ ایک تاریخی وی لاگ آپ نے تو اسی زمانے میں پہنچا دیا الللہ آپ کو اور ترقی دے اور کامیابی عطا فرمائے جاری رکھیے اور تاریخ کے اوراق سے معلومات کا خزانہ بکھیرتےرہیے الللہ آپ کا حامی وناصر ہو

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Рік тому

      آپ کی دعاوں کا بہت شکریہ جناب

  • @faisalhassan4435
    @faisalhassan4435 Рік тому

    gooood.

  • @noumanahmed2884
    @noumanahmed2884 Рік тому +1

    میرا سو ھنا شہر لاھور ❤

  • @sarahkhan3711
    @sarahkhan3711 Рік тому +1

    Absolutely correct. We have not conserved anything properly

  • @qadiri786
    @qadiri786 5 місяців тому +1

    جو قومیں اپنی تاریخ بھول جاتی ھیں۔ وہ تباہ ھو جاتی ھیں۔

  • @saeedabid3045
    @saeedabid3045 7 місяців тому

    V nice video

  • @qadeembaig908
    @qadeembaig908 Рік тому

    ZABARDAST BHAI

  • @saqibalichannel
    @saqibalichannel Рік тому +1

    Nicly explained by baba g

  • @Saleem_Saleem102
    @Saleem_Saleem102 Рік тому +2

    گیلانی صاحب
    آپ نے خوبصورت انداز میں موچی دروازہ اور اندرون شہر کی تاریخی اہمیت اجاگر کی، بہت شکریہ

  • @arbutt2384
    @arbutt2384 5 місяців тому

    nice 👌👍I love my lahore💞🎊

  • @asifalishah8173
    @asifalishah8173 2 роки тому +1

    Mohtarm Ghelani sahib. bohat kamal
    v log hay MASHA ALLAH.keep it up،

  • @zulfiqarbeg1412
    @zulfiqarbeg1412 Рік тому +1

    You had spoken good Urdu and good knowledge of history

  • @bachonkidunya8591
    @bachonkidunya8591 Рік тому +2

    بہت عمدہ ولوگ😍😍😍

  • @zahoorahmad456
    @zahoorahmad456 Рік тому

    Wonderful work bro thanks

  • @asimfaiz9888
    @asimfaiz9888 Рік тому

    Nice from karachi

  • @Ali_6051
    @Ali_6051 Рік тому

    Very nice

  • @mohammadyunus5108
    @mohammadyunus5108 Рік тому

    very good 👍

  • @tariqmahmood-gk7fc
    @tariqmahmood-gk7fc 3 місяці тому

    Sir excellent vlog

  • @65sumit
    @65sumit 2 роки тому +2

    Really very nice video Gilani Sir, you have beautifully narrated the history of Mochi Gate, thank you so much for sharing such a wonderful video. Allah bless you

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  2 роки тому +1

      Thanks for appreciation sir
      May Allah bless you also

    • @shahjalaluddin3685
      @shahjalaluddin3685 Рік тому

      Gilani sb no doubt u r doing a good job to preserve history n giving knowledge of history to the people. Apka prog dekh kar history ke jharokon me gum ho jata hai. Nice n informative video.

  • @KamalKhan-yq8jz
    @KamalKhan-yq8jz Рік тому

    ما شاء اللہ

  • @shabbirshah4010
    @shabbirshah4010 Рік тому +1

    Beautiful presentation

  • @princeh3982
    @princeh3982 Рік тому +1

    Wonderful and nice 👍

  • @khubanjaiswal2004
    @khubanjaiswal2004 Рік тому +1

    AMAZING

  • @amitmathur4u
    @amitmathur4u Рік тому

    गिलानी साहब, मैंने पाकिस्तान और लाहौर के बहुत से वलॉग देखे हैं। आपके Vlog की दो बातें सबसे सुन्दर हैं एक तो 'सीधी बात' और बैकग्राउंड स्कोर में बाँसुरी। हिन्दुस्तान के इतिहास से मिलवाने के लिए बहुत बहुत शुक्रिया क्योंकि आप 1947 से पहले के हिन्दुस्तान के बारे में बता रहे हैं।

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Рік тому

      व्लॉग पसंद करने के लिए आपका बहुत-बहुत धन्यवाद सर। मैं इतिहास को उसके असली रंग में पेश करने की कोशिश करता हूं, लेकिन अगर मुझसे कोई गलती हो तो कृपया मुझे बताएं। यह संगीत भारत के केरल में रचा गया था। अब म्यूजिक कंपोजर बेन्नू कुमार मेरे दोस्त बन गए हैं।
      अल्लाह आपको भी बरकत दे। मुझे दुआओं में याद रखना।

    • @jamshedshaikh4619
      @jamshedshaikh4619 Рік тому

      @@zulfiqargilani please translate your rebuttal if it is not nasty and at least tell what you said in your response

  • @fakharislam1541
    @fakharislam1541 Рік тому +1

    ہمارے نانا جی کا گھر بھی اندرون موچی گیٹ میں تھا

  • @saleemich7361
    @saleemich7361 Рік тому +1

    GILANI SAHIB, YOUR EFFORTS ARE APPRECIATED, KEEP IT UP. ⭐🇵🇰⭐❤️🔴❤️🌹🌺🌷❤️🔴❤️

  • @ranaramzan9512
    @ranaramzan9512 9 місяців тому

    غالباً عطا الله شاہ بخاری صاحب نے بھی یہاں خطاب کیا تھا جس کے نتیجہ میں عاشق رسول ﷺ علم الدین شہید نے گستاخ رسول ﷺ کو واصل جہنم کیا۔

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  9 місяців тому

      آپ کی معلومات درست ہیں جناب۔ بہت شکریہ۔

  • @khadijaahmad7437
    @khadijaahmad7437 Рік тому +1

    Very informative and impressive 👍

  • @noshabahaseeb4533
    @noshabahaseeb4533 8 місяців тому

    Good

  • @Khan-gq
    @Khan-gq 3 місяці тому +1

    Mi ap k sb vlog bhot shok si dikhti hu

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  3 місяці тому +1

      Meray liye khushi ki bat hai. Khush rahen, salamat rahen.

  • @syedgoharhasan
    @syedgoharhasan Рік тому

    👍👍👍

  • @muhammadmujahid8264
    @muhammadmujahid8264 Рік тому

    بھائی جی مزہ آیا وڈیو دیکھ کر

  • @nasirbasra
    @nasirbasra Рік тому

    26:00 zabardast... Jis khoon mae tarikh ho gi usy tarikh ki kashish bhe hogi

  • @Ishtiyaqkhan19
    @Ishtiyaqkhan19 Рік тому

    ❤❤❤❤❤❤❤❤

  • @sanii_sonashezadivlogs7071
    @sanii_sonashezadivlogs7071 Рік тому

    Apka km poray UA-cam py kabily trif h I think AP jitni affort koi ni krta huga idhr ... 💕💕💕💕💕👌👌

  • @asgharrafiq4083
    @asgharrafiq4083 Рік тому +1

    السلام علیکم ،
    گیلانی صاحب ! آپ کی ویڈیو میں نے پہلی مرتبہ دیکھی ، آپ نے ہمیں وہ معلومات پہنچائی ہیں جس کا ذکر ہم نے کسی بھی تاریخ کی کتاب میں نہیں پڑھا تھا اور نہ ہی کسی نے اپنے VLOG میں بتایا تھا ، ان سب معلومات سے بڑھکر اس ویڈیو کے آخر میں جو جملے کہے وہ میرے دل میں اتر گئے کہ کاش ہم سب ان پر عمل کریں اور اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی اس نعمت پاکستان کی قدر کریں ۔ شکریہ

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Рік тому

      سر بہت شکریہ آپ کا۔ تاریخ کی بربادی دیکھ کر رونا آتا ہے۔ وہ جملے اسی کے عکاس تھے۔ میرٰ خوش قسمتی ہے کہ آپ کو ویڈیو پسند آئی۔ امید ہے کہ آپ مزید ویڈیوز بھی دیکھیں گے اور اپنے تبسروں سے بھی نوازیں گے۔
      خوش رہیں

  • @muhammadjaved3681
    @muhammadjaved3681 Рік тому

    Mashallaha you have research very informative history of old Lahore. I also belong to inside akbari gate. I have my Master in history from Punjab university Lahore. I always see your videos which are full of ancient history. Thanks.

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Рік тому

      Jazak Allah. I'm really grateful to you for appreciation and acknowledgement.

  • @Muhammad-cl2rw
    @Muhammad-cl2rw 2 роки тому

    Shah g kiya yaad kerva diya ha.. 30 saal baad yeh jaga yaad aa gai..
    Stay Blessed

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  2 роки тому

      Yad kartay rahen sarkar, yahi to asal sarmaya hai

  • @hemantverma4305
    @hemantverma4305 Рік тому

    Aap ko bahut bahut sadhuwad bilkul ye shahar lav ke nam par he jese kashya Rishi ne Kashmir basaya tha

  • @essakhelvi5628
    @essakhelvi5628 2 роки тому

    آپ کے تاریخی وی لاگ بہت زبردست ھوتے ھیں

  • @KhalidKhan-ki9bi
    @KhalidKhan-ki9bi Рік тому

    Excellent channel

  • @suhailkhan159
    @suhailkhan159 2 роки тому +10

    Gilani sb it's really nice to see you again in your typical style looking fresh as compared to your last vlog, being a history lover i have seen number of vlogs on history of Lahore but such a comprehensive, well presented and well explained vlog never seen before just because of your unique style of narration and presentation, anxiously waiting for your next masterpiece Allah bless you

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  2 роки тому

      I remember that you also note my freshness and tiredness during my Vlogs so I especially tried to be fresh during my work. It's also a compliment for me that you liked my Lahore Vlogs other than anyone else. I have planned to cover all Gates of Lahore in my own style, 5 gates have been completed so far which you will watch turn by turn. Some other historical places are under consideration also and I hope that will like them.
      Your comments are so encouraging and I really wait for your words.
      So nice of you dear.

  • @NasirQazi1
    @NasirQazi1 Рік тому +1

    I have traveled a lot in the world. Countries protect their history and heritage. Unfortunately we are losing these historical places. Lack and then misuse of funds have put these places at risk of demolition.

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Рік тому

      This is not about historical landmarks only, we are at the risk as a nation also.

  • @syedirfanahmadgillani4903
    @syedirfanahmadgillani4903 Рік тому +1

    Dear shah SB you have done great work for History lovers...

  • @azrabegum8555
    @azrabegum8555 2 роки тому

    Shah g bachpan yaad kerva diya ha..
    Stay Blessed

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  2 роки тому

      Bachpan to laut'ta nahi lekin uski yaden kahin jati nahi. Khushi hoi k aap k bachpan ki yaden pher se taza ho gayeen.
      Duaon ka shukriya, Allah aap ko bhi Khush rakhay. Ameen

  • @shabnamali4254
    @shabnamali4254 Рік тому

    Sir may Allah bless u for sharing this information to new generations

  • @rajhusain4867
    @rajhusain4867 Рік тому +1

    आपको सलाम करताहु🥰🥰 आपठिकहै जी🥰 👉आप👉👉 बहुत उम्मीद है कि आछाहै

  • @ziaullahcheema5138
    @ziaullahcheema5138 Рік тому +1

    Gilliani Sahib your videos are very informative, God bless you always

  • @sarahamed6399
    @sarahamed6399 2 роки тому +1

    شکریہ سر ایک اور نہایت شاندار اور تاریخ کے جھروکوں میں لے جانے کےلئے

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  2 роки тому +1

      Aur aap ka shukriya k aap meri permanent viewers men shamil hen aur is se achi bat yeh hai k comment kar k apni raye bhi deti hen.
      Stay blessed ever

  • @afzalbholachairman8004
    @afzalbholachairman8004 2 роки тому

    Bohat khòob gee

  • @muhammadmujahid8264
    @muhammadmujahid8264 Рік тому +2

    گیلانی بھائی آپکی وڈیو ماشاءاللہ کمال کی ہوتی ہیں مگر یار لمبی بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ کوشش کریں کہ وڈیو مختصر اور جامع ہو۔ جزاک اللہ

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Рік тому

      پسندیدگی کا بہت شکریہ۔ آپ درست کہتے ہیں کہ ویڈیوز لمبی ہوتی ہیں اور یہ اس وجہ سے ہوتا ہے کہ پوری تاریخ بتانے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں نے دیکھا ہے کہ دوسرے لوگ 15 منٹ میں سارے عہد کی تاریخ بتا دیتے ہیں۔ اب میں بھی یہی کرنے کی کوشش کروں گا۔ ان شا اللہ آنے والی ویڈیوز چھوٹی ہوں گی۔

  • @AyubKhan-kr4nq
    @AyubKhan-kr4nq Рік тому

    گیلانی صاحب زندہ باد

  • @jaffarali408
    @jaffarali408 Рік тому +1

    Jazak Allah Gilani Bhai 🌷 Bohat hi khubsoorat aur Zabardust malomati video hy 🌷 picturized beautifully and nicely 👌 whereas Narrations is absolutely highly appreciable 🌷 entertaining, useful and informative video 👍 Good job done 👍

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Рік тому

      So nice of you sir. Your appreciation is highly encouraging.

    • @jaffarali408
      @jaffarali408 Рік тому

      @@zulfiqargilani Shukria Bhai 🌷 Aap ki efforts hy hi tareef ky qabil. Àllah Pak aap ko sehat tandrusti aur dehron khusian atta farmain 🌷 Ameen 🌷

  • @essakhelvi5628
    @essakhelvi5628 2 роки тому

    زبردست گیلانی بھائی

  • @muhammadfaizii9058
    @muhammadfaizii9058 Рік тому

    Great job

  • @nazarkhan5127
    @nazarkhan5127 5 місяців тому

    Sir Assalam o Alaikum : I hv been watching your Vlogs for some time and now completing one by one as my daily appitite , your research is well appreciated for each n every fact which you define in your V.L. Thanks for sharing ❤❤

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  5 місяців тому

      Wa Alekum us Salam
      So nice of you dear. Please remember me in your prayers.

  • @shakirullahkhan5666
    @shakirullahkhan5666 Рік тому

    Excellent presentation.

  • @tasneemkausar8204
    @tasneemkausar8204 Рік тому

    Very good

  • @qazisuhail3048
    @qazisuhail3048 Рік тому

    Kai sadyon ki khushbu ha ba aasani na jaeygi
    Hamari guftugu sa bu ya sultani na jaeygi
    Hame talwaar or kirdar dono ki zarurat ha
    Vagerna ham sa apni shkel pahchani na jaeygi
    Apni tariq sa hoe gafil to ya sunlo
    Kahin aabad ho jao pareshni na jaeygi
    From india

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Рік тому

      Bohat Khubsoorat. Masha Allah
      Lots of love and regards from Pakistan

  • @hursaqlain6120
    @hursaqlain6120 2 роки тому +13

    یہ وی لاگ دیکھتے ہوئے آدمی تاریخی دور میں خود کو محسوس کرتا ہے۔ تاریخ کو محفوظ بنانے کا یہ طریقہ بھی بہترین ہے۔

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  2 роки тому +3

      سر میری خوش قسمتی ہے

    • @afzalchohan6369
      @afzalchohan6369 Рік тому +1

      0

    • @ashrafnoorwala8470
      @ashrafnoorwala8470 Рік тому

      Being a history buff, I enjoy your v-logues very much and appreciate your research. But, if you don't mind, please allow me to correct a fact you mentioned regarding a Hindu deity. You mentioned Bhagaan Shiva's wife was Sita, which is incorrect. Sita was the wife of Raja Ramachandra, son of Raja Dashrath of Ayodhya, and worshipped as Bhagwan Ram. Ram was known for his great piety, honesty, kindness, gentleness, and most importantly for his obedience to his father and his deep respect for his step mother Kaiykayi. Shiva's wife was Parvati. The Hindu traditíons hold that Shiva was one of the three supreme gods and an 'avatar' of Yum, who has power of giving and taking away life. Thank you for sharing extremely interesting historical details about the less known landmarks of Lahore. Please keep it up. Wish you all the best.

  • @javaidnazir3720
    @javaidnazir3720 Рік тому

    Good 👍 information Bhai

  • @FNaveed23
    @FNaveed23 2 місяці тому

    Bohut research ker kay aap present kertay hain

  • @knowledgelogs4040
    @knowledgelogs4040 Рік тому

    Very nice gailani sahib

  • @mahmoodali9134
    @mahmoodali9134 Рік тому

    Very nice 👍
    Shah Sb

  • @s.nisarahmed3090
    @s.nisarahmed3090 8 місяців тому

    Dear Gillani bhai, aoa n very good morning, although I have seen your presentation late, but ... simply superb 👌

  • @masterjee2021
    @masterjee2021 Рік тому

    best vlog best way of narration best of luck sir

  • @tasneemkausar8204
    @tasneemkausar8204 Рік тому

    Ap ki kawas bhaut achi hy

  • @user-fu8fm5iy9i
    @user-fu8fm5iy9i 11 місяців тому

    aj b Bhati gate lahor ma Rajput bhatiyon ki histry ka pta chlta ha. islam zindabad Syed zindabad Rajput zindabad ❤️

  • @zaheerzulfiqar1885
    @zaheerzulfiqar1885 Рік тому +1

    I understand from my reading of Ramayana that Kaiki was daughter of a little kingdom perhaps Ichra or Kaurey Pind, now Lahore Chaunni, Kaiki was married to Ayudia King Dasrath, Bharat was son of Kaiki and Dasrath.

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Рік тому

      You are right brother

    • @abidaawan2739
      @abidaawan2739 Рік тому

      Yes brother ! ichra is situated in middle of Lahore and now kaurey pind is called kotha pind .

    • @zaheerzulfiqar1885
      @zaheerzulfiqar1885 Рік тому

      Kaurey Pind is situate near Lahore Chaunni, whereas, Kohthey Pind is situated in Gulberg Lahore. These are different vecinities. Ichra Pind was out of Lahore, until 1964, it dully included in the Lahore City. Baghbanpua was not a Pind, it was Tehsil of Lahore Cannet army Chaunni. I think Maharani Kaiki was from Ichra.

  • @muhammadshafiq3441
    @muhammadshafiq3441 Рік тому

    We are ignoring our heritages. Please raise this issue with Punjab Govt to renovate these buildings in their original shape and arrange their proper look after.

  • @nomanafzal226
    @nomanafzal226 Рік тому

    Sunday ka din hy yeh werna Yaha Rush na ho no way

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Рік тому +1

      Aap thk kehtay hen. Main old city ki videos bananay k liye jata hi sunday ko tha ta k rush aur shor kam ho warna to yahan banda khada nahi ho sakta. Aek video "Moran Sarkar" ki banai thi main ne working day men. Samjh nahi aa raha tha k kahan khada hon aur kaya bolon.

  • @bawazakiullah7573
    @bawazakiullah7573 Рік тому

    Mash Allah ji gilani sahab bhot Acha lga apka vlog dkh kr Allah apko khush rakhain Ameen

  • @muhammadnaeemkhan3738
    @muhammadnaeemkhan3738 2 роки тому

    Salam alaikum Zulfi Bhai hamesha ki Tarah bohat shandar kawish Laal Khoo ki barfi bohat Khai Lekin history aaj maloom hui bohat maza aya khush rahen

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  2 роки тому

      Bohat shukriya Janab. Hamari koshish hai k history mukammal khtm honay se pehlay isay document kar den