M Kaleem sings Shan ul Haq Haqqee's Ghazal نغمہ یوں ساز میں تڑپا مری جاں ہو جیسے

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 16 тра 2024
  • ایم کلیم : غزل گایکی
    کلام : شان الحق حقی
    نغمہ یُوں ساز میں تڑپا مری جاں ہو جیسے
    میرا دم ہو مرے سینے کی فغاں ہو جیسے
    شکریہ: یہ رکارڈنگ محترم شایان حقی نے فراہم کی ہے
    نغمہ یُوں ساز میں تڑپا مری جاں ہو جیسے
    میرا دم ہو مرے سینے کی فغاں ہو جیسے
    یک بیک روح میں اُٹھا ہے وہ طوفان خموش
    وادیِ گُل میں نسیمِ گزراں ہو جیسے
    نغمہ‌‌ و رقص ہوئی جاتی ہے ہر موجِ خیال
    چاندنی رات میں دریا کا سماں ہو جیسے
    کیا سناتی ہے یہ سازوں کی صدائے دل سوز
    کچھ ہمیں درد نصیبوں کا بیاں ہو جیسے
    یوں تری چشمِ مدارات پہ دل بُھولا ہے
    نشۂ مے پہ جوانی کا گماں ہو جیسے
    دل ہے یوں بے دلیِ ہوش کے ہاتھوں لرزاں
    کوئی قاتل سے طلب گارِ اماں ہو جیسے
    راہ جینے کی کہاں سوختہ جانی کے بغیر
    ہر نفس شعلۂ خاطر کا دھواں ہو جیسے
    خوب نقشہ ہے مرے فکر کی جولانی کا
    کوئی کم بخت اسیری میں جواں ہو جیسے
    اس نے یُوں عرضِ محبت پہ سنبھل کر دیکھا
    اُس کے دل کو تو خبر ہو نہ گماں ہو جیسے
    اک نوا حاصل‌ِ صد عہد فغاں ہے حقیؔ
    بُوئے گل لاکھ بہاروں کا نشاں ہو جیسے
    شان الحق حقی

КОМЕНТАРІ • 6

  • @khursheedabdullah2261
    @khursheedabdullah2261  2 місяці тому +3

    نغمہ یُوں ساز میں تڑپا مری جاں ہو جیسے
    میرا دم ہو مرے سینے کی فغاں ہو جیسے
    یک بیک روح میں اُٹھا ہے وہ طوفان خموش
    وادیِ گُل میں نسیمِ گزراں ہو جیسے
    نغمہ‌‌ و رقص ہوئی جاتی ہے ہر موجِ خیال
    چاندنی رات میں دریا کا سماں ہو جیسے
    کیا سناتی ہے یہ سازوں کی صدائے دل سوز
    کچھ ہمیں درد نصیبوں کا بیاں ہو جیسے
    یوں تری چشمِ مدارات پہ دل بُھولا ہے
    نشۂ مے پہ جوانی کا گماں ہو جیسے
    دل ہے یوں بے دلیِ ہوش کے ہاتھوں لرزاں
    کوئی قاتل سے طلب گارِ اماں ہو جیسے
    راہ جینے کی کہاں سوختہ جانی کے بغیر
    ہر نفس شعلۂ خاطر کا دھواں ہو جیسے
    خوب نقشہ ہے مرے فکر کی جولانی کا
    کوئی کم بخت اسیری میں جواں ہو جیسے
    اس نے یُوں عرضِ محبت پہ سنبھل کر دیکھا
    اُس کے دل کو تو خبر ہو نہ گماں ہو جیسے
    اک نوا حاصل‌ِ صد عہد فغاں ہے حقیؔ
    بُوئے گل لاکھ بہاروں کا نشاں ہو جیسے
    شان الحق حقی

    • @muhammadibrahim2739
      @muhammadibrahim2739 2 місяці тому +1

      Bohot Shukriya Khursheed Sab Is Nayab Ghazal Ke Liye Agar aur bhi videos hain M Kalim Ki To Zaroor Share Kijiye .

  • @atherjafri3396
    @atherjafri3396 Місяць тому

    Pyari voice + Pyara Kalam + Superb GaEki,.. saaz & awaaz moseeqi k sahi andaaz say set & bellence,..Haqiqat k ander good.

    • @atherjafri3396
      @atherjafri3396 Місяць тому

      Meri id may tareef nahi lekhi jati,.. jo Haqiqat hay wo lekhi jati hay.

  • @muhammadibrahim2739
    @muhammadibrahim2739 2 місяці тому +2

    Wah wah kia baat hai janab bohot shukriya upload karnay ke liye agar aur bhi videos hain kalim sab ki to zaroor apload kijiye

  • @zeeshanijaz2870
    @zeeshanijaz2870 2 місяці тому

    Salam khurshid SB. Aap k pass maulana ayub dehlvi k aur khutbaat Nahin Hain. Agar upload Ker sakain to bohot merhbani ho gi. Shukriya