Manqabat - Zahoor ka waqt aa gaya hai | Shaheed Ustad Sibt I Jaafar Zaidi | 15 Shabaan

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 11 вер 2024
  • ظہور کا وقت آگيا ہے امام سے لو لگاۓ رکھنا
    ظہور کا وقت آگيا ہے حرم پہ نظریں جماۓ رکھنا
    ظہور کا وقت آگيا ہے چراغ الفت جلاۓ رکھنا
    نہ نیند آۓ نہ اونگھ آۓ رکھو ہر ایک پل نظر جماۓ
    دل ونظر سے کہ سامرہ سے نہ جانے کس راستے سے آۓ
    ظہور کا وقت آگیا ہے ہر ایک رستہ سجاۓ رکھنا
    نہ حب دنیا سے کچھ علاقہ نہ غیر سے راہ و رسم رکھنا
    تمہاری دولت ہے علم و تقوی کرے گا دجّـال اس پہ حملہ
    ظہور کا وقت آگيا ہے تم اپنی پونجی بچاۓ رکھنا
    یہی کہیں آس پاس ہوگا وہ آنے والا تھا آچکا ہے
    حواری عیسی کے ساتھ ہونگے موالی مولا کے ساتھ ہونگے
    ظہور کا وقت آگیا ہے موالیوں سے بناۓ رکھنا
    ہے انتقام حسین باقی وہ آنے والا حساب لے گا
    عقیدہ اپنا درست رکھنا جو ان کی نصرت کی ہے تمنا
    ظہور کا وقت آگیا ہے عمل کو بھی آزماۓ رکھنا
    سواۓ چند ایک ظہور کی سب علامتیں پوری ہوچکی ہیں
    بصیرت و معرفت تمہاری عدو حق کو کھٹک رہی ہیں
    ظہور کا وقت آگيا ہے دل و نظر کو بچاۓ رکھنا
    نئے نئے نغمہ ہاۓ الفت جو روز کہہ کہہ کے لا رہے ہو
    پئے زیارت جو سبط جعفر امام کے در پر آ پڑے ہو
    ظہور کا وقت آگیا ہے تم اپنا بستر لگاۓ رکھنا
    #manqabat #manqabatkhuwan #soazkhwani110 #sibtejafar

КОМЕНТАРІ • 14