Це відео не доступне.
Перепрошуємо.

خطرہ نفسانی، خطرہ شیطانی، خطرہ رحمانی، خطرہ ملکوتی کیاہے؟ تجلیات ظلی کا نزول جب قلب و روح پر ہو تو۔

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 15 сер 2024
  • خوف و رجا و قبض و بسط
    ابتداے سلوک میں مبتدی کو خوف و رجا سے سابقہ رہتا ہے وہ بیم رجا کی کیفیتوں سے گزرتا ہے کبھی اس پر خوف کا غلبہ ہوتا ہے تو کبھی امید کا دامن تھام لیتا ہے، جب سالک اپنے ایسے اعمال کی طرف نظر کرتا ہے جو شریعت و طریقت میں ممنوع ہوتے ہیں تو اس پر خوف طاری ہو جاتا ہے، پھر جب اس سے اعمال صالح صادر ہونے لگتے ہیں تو اسے امید کی کرنیں نظر آنے لگتی ہیں، خوف و رجا کا تعلق مستقبل سے ہوتا ہے،ابتدا میں سالک کی نظر جزا و سزا پر ہوتی ہے۔
    پھر جب سالک ان کیفیات سے ترقی کرتا ہے تو اس پر قبض و بسط کی حالتیں طاری ہونے لگتی ہیں اور ان کیفیات کا تعلق حال کے زمانے سے ہوتا ہے، بسط دراصل وارداتِ قلبی کا نام ہے جو غیب سے اس کے قلب پر وارد ہوتی ہیں اور یہی کیفیات و واردات جب رک جاتی ہیں تو اس حالت کو قبض کہا جاتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انقباضی کیفیات بھی سالک کی ترقی کا باعث بنتی ہیں۔
    قبض و بسط کی بھی دو اقسام ہیں
    محمودہ اور مذمومہ
    قبضِ محمعودہ: جب سالک پر انقباض کی حالت طاری ہوتی ہے تو وہ ملال کی کیفیت میں رہنے لگتا ہے، اور وہ اپنی خطاؤں پر غور و فکر کرنا شروع کر دیتا ہے، اور ملال کا پیدا ہو جانا بھی ایک کیفیت ہے جو قبض کی وجہ سے پیدا ہوئی، سب سے اہم بات یہ ہوتی ہے کہ سالک یہ یقین رکھے کہ یہ کیفیت بھی من جانب اللہ ہے، اور اس میں کوئی مصلحت پوشیدہ ہے، اور رحمتِ الہی کا منتظر رہے۔
    قبضِ مذمومہ: قبضِ محمعودہ کے برعکس جب سالک پر انقباض پیدا ہوتا ہے تو وہ اس کو اہمیت نہیں دیتا، اور یہ قبض حقیقی قبض بن جاتا ہے، جو راہِ سلوک میں ارتقائی منازل کو طے کرنے میں مانع ہوتا ہے۔
    بسط محمودہ: جب سالک پر وارداتِ قلبی کا پے در پے نزول ہوتا ہے تو وہ اپنی گزشتہ حالتوں سے ترقی کرتا رہتا ہے، اور یہ سفر جاری رہتا ہے اس کا قیام کسی منزل پر نہیں ہوتا، کیونکہ راہِ سلوک کسی منزل پر پہنچ جانے کا نام نہیں ہے اس میں تو سفر ہی سفر ہے، سلوک نام ہی ایسے سفر کا ہے جس کا کوئی اختتام نہیں ہوتا۔ سیدی و مرشدی دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں: راہ سلوک میں گریہ و زاری وجد وحال اور آہ و فغاں کی کیفیتات Mile Ston کی حثیت رکھتی ہیں ان کیفیات کا وارد ہوتے رہنا اس بات کی دلیل ہے کہ سالک سوئے منزل رواں دواں ہے۔
    بسطِ مذمومہ: سالک کو جب مختلف کیفیاتِ قلبی حاصل ہونا شروع ہوتی ہیں تو وہ کسی ایک حالت میں قرار پکڑ لیتا ہے اور اسے اپنے لئے کافی سمجھنے لگتا ہے تو یہ بسط مذمومہ ہے جو نقصان دہ ہے، وہ دراصل بیچ کی منزل کو اپنی ترقی کا ساماں جان لیتا ہے، اور میرے خیال میں یہ بھی انقباض ہی کی کیفیت ہے۔
    جب تک سالک کی نظر اپنے ذوق و شوق پر رہتی ہے وہ قربِ حق کی منازل طے کرتا رہتا ہے اور جیسے ہی اس کے دل میں مراتب کیا خیال آتا ہے، اس کا ذوق و شوق ختم ہوجاتا اور اس کے سفر میں ٹھہراؤ پیدا ہو جاتا ہے۔ اس کا واحد حل یہ ہے کہ وہ اپنے رہبرِ کامل سے رُجوع کرے تاکہ وہ ہستی اس کے دل کا کانٹا نکال کر پھر سے اُسے راہِ حق پر گامزن فرما دے۔
    مرکزی خانقاہ عالیہ طارقیہ جھانگیریہ انٹرنیشنل کراچی پاکستان ۔

КОМЕНТАРІ • 29

  • @S-Tariqiya
    @S-Tariqiya Рік тому +1

    ❤❤❤❤❤میرے پیارے مرشد کریم ❤️❤️❤️❤️❤️

  • @aliadnan5293
    @aliadnan5293 3 роки тому +1

    SALMUN ALIKUM TIBTUM
    HAZOOR AP KI muskrahat ko SALAM

  • @user-yf1ip2cc6v
    @user-yf1ip2cc6v 2 роки тому

    الله الله کیا شان ہے الله والوں کی 😭

  • @mohdarmaanrj1418
    @mohdarmaanrj1418 Рік тому +1

    Subhan Allah

  • @nehagohar7908
    @nehagohar7908 2 роки тому +1

    SUBHAN Allah

  • @faisalameen8687
    @faisalameen8687 4 роки тому

    سبحان االلہ میں قربان جاؤں آپ پر۔آپ کے علم تصوف پر آپ کو سن کر عبادت کا شوق پیدا ہوتا ہے اور اس میں لذت ملتی ہے۔

  • @user-pz8ql1qi5y
    @user-pz8ql1qi5y 5 років тому +1

    ماشاء اللہ سبحان اللہ اللہ اکبر

  • @shguftanaaz8997
    @shguftanaaz8997 3 роки тому

    Masha allah subh han allah

  • @Sartajsama7102
    @Sartajsama7102 Рік тому

    Subhanallah

  • @boat784
    @boat784 6 років тому +2

    Dill afroz beyan he.Jazak allah.

  • @majzubmajzub2650
    @majzubmajzub2650 6 років тому +2

    ماشاءاللہ

  • @user-pz8ql1qi5y
    @user-pz8ql1qi5y 5 років тому +1

    اللہ اللہ اللہ اللہ

  • @majzubmajzub2650
    @majzubmajzub2650 6 років тому +1

    سبحان اللہ

  • @haroonparacha6500
    @haroonparacha6500 5 років тому

    ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ سبحان اللّٰہ عظیم وبحمدہ سبحان وبحمدہ سبحان اللّٰہ عظیم وبحمدہ استغفرُللہ استغفرُللہ استغفرُللہ استغفرُللہ استغفرُللہ استغفرُللہ استغفرُللہ استغفرُللہ 🌹💕💞🌼🌴💞💝💜🌸💓💜🍀👉💖💞💞💞💞💝💞

  • @junaidhikmat73
    @junaidhikmat73 6 років тому +2

    Allah e Allah

  • @AyubKhan-qx4ev
    @AyubKhan-qx4ev 4 роки тому

    اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ اللہ تعالی عنہ محمد ماشاء اللہ تعالی اللہ تعالی اور بھی برکت عطا فرمائے

  • @shahalvivoice9400
    @shahalvivoice9400 2 роки тому

    Mery murshid es waqt mujh per tajali Ka silsala shoro ho GIA he khtra rehmani me hon.nazar kijye ga

  • @nehagohar7908
    @nehagohar7908 2 роки тому

    ASSALAMU ALAIKUM Malik

  • @waseemahmed971
    @waseemahmed971 6 років тому +2

    Ye jo mhefel horahi hy ye keb our Kahn ho ti h.es mea ham jese am log asak ten hn

  • @aliahmadmah1140
    @aliahmadmah1140 4 роки тому

    میاں جی شاہ صاحب اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ

  • @rajakhalid481
    @rajakhalid481 5 років тому

    Background main Jo naat Sharif hain sab videos main wo naat khawa bata dain Bhai.

  • @songsim4604
    @songsim4604 5 років тому

    Assalamu alaikum rahamatullahi wa barakatuh kya auraton mein hai majzub Hoti hain 🙏🙏🙏 jawab ka intezar hai

  • @haroonparacha6500
    @haroonparacha6500 5 років тому

    اسلام علیکم اسلام علیکم اسلام علیکم اسلام علیکم اسلام علیکم آپ سے درخواست ہے کہ خصوصی دعا میں توجہ کی ضرورت ہے شکریہ جزاک اللّٰہ خیرا جزاک اللّٰہ خیرا جزاک اللّٰہ خیرا جزاک اللّٰہ خیرا جزاک اللّٰہ خیرا محمد صلی اللہ علیہ وسلم محمد صلی اللہ علیہ وسلم محمد صلی اللہ علیہ وسلم محمد صلی اللہ علیہ وسلم محمد صلی اللہ علیہ وسلم محمد صلی اللہ علیہ وسلم محمد صلی اللہ علیہ وسلم محمد صلی اللہ علیہ وسلم محمد صلی اللہ علیہ وسلم محمد صلی اللہ علیہ وسلم محمد صلی وسلم محمد صلی اللہ علیہ وسلم

  • @muhammadfazal2198
    @muhammadfazal2198 5 років тому +1

    کیا کوئی شخص کسی شیخ کے ہاتھ پر بیعت کیے بغیر روحانی سفر میں کامیاب ہو سکتا ہے کچھ علاقوں میں شیخ کا ملنا محال ہے جیسے کہ سعودی عرب کے ریگستان میں بکریاں چرانے کا کام مل جائے یہاں نہ تو شیخ ہے نہ کوئی اور انسان بس اللہ ہی اللہ ہے کتابوں سے پڑھ کر مراقبہ کرنا ذکر کرنا بغیر شیخ کے کامیابی ہو سکتی ہے

    • @mkislamicview8619
      @mkislamicview8619 4 місяці тому

      بیعت ضروری ہے۔ اور کوئی اعمال اجازت کے بغیر نہیں کرنا چاہیے ورنہ پریشانی مصیبتوں میں گر جاو گے

  • @muhammadowaischisti8914
    @muhammadowaischisti8914 6 років тому +3

    SubHAN ALLAH

  • @MuhammadAsad-jx2ww
    @MuhammadAsad-jx2ww 6 років тому +1

    Subhan Allah

  • @saminafaisal7291
    @saminafaisal7291 5 років тому

    Subhan Allah