Why can't everyone access Lahore's libraries?

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 30 вер 2024
  • پاکستان کے ثقافتی مرکز کہلانے والے شہر لاہور میں ایک بھی ایسی پبلک لائبریری نہیں ہے جو لائبریری کے جدید مقاصد پر پورا اترتی ہو۔ صباحت زکریا کے اس وی لاگ میں لاہور کی لائبریریوں کی سیر کیجیے اور جانیے کہ لائبریری کتب خانے سے بڑھ کر کیا ہو سکتی ہے۔
    Originally published at - www.urduvoa.co...
    #libraries #lahore #books #read

КОМЕНТАРІ • 755

  • @Academia545
    @Academia545 2 роки тому +15

    پاکستان کی ہر چیز پر مخصوص لوگوں کی اجارہ داری ہے -

    • @mi1400
      @mi1400 Місяць тому

      Inn antee ne jo kechra dikhaya hay woh inn k mahboob handsome BF imran khan ki waja se hay,... antee u tried too hard to make a critique video .. try less hard with spice next time...

  • @syedqamberalikazmi1001
    @syedqamberalikazmi1001 2 роки тому +193

    آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اس مسئلہ پر روشنی ڈالی جس کا میری ذات سے گہرا تعلق ہے۔ کیونکہ لاہور جیسے شہر میں کتاب پرھنا بھی سفارش کے بغیر ناممکن ہے۔ کتب بینی کا استحصال جس طرح ہمارے ہاں ہوتا ہے، وہ بیان سے باہر ہے۔ امید ہے کہ آپ کی اس کاوش سے ارباب حل و عقد اس مسئلہ کی طرف نظر کرم فرامئیں گے۔

    • @mujahidhussain6264
      @mujahidhussain6264 2 роки тому +4

      Arbab hull o akad ko kitaboon main koi dilchspy nahei aur na wo qom ko parah likha daikna cahtey hain. Ta ke koi unn ke brabri per na aaw jaey

    • @syeda192
      @syeda192 2 роки тому +1

      کیا عمدہ بات کہی آپ نے بلکل ایسا ہی ہے

    • @educationforall5880
      @educationforall5880 2 роки тому

      السلام وعلیکم

    • @aaashiq9265
      @aaashiq9265 2 роки тому +2

      yaar kamal bayan kar dia ha aap nay. meray saath bhi yahi huwa tha, I had no connection, so they gave me lolz only, no books.

    • @mujahidhussain6264
      @mujahidhussain6264 2 роки тому +1

      @@educationforall5880 wa alequm us salam

  • @naveedbinarshad4478
    @naveedbinarshad4478 2 роки тому +8

    بہت شکریہ اس قوم کو کتاب سے بہت دور رکھا گیا اور فضول قسم کی سوشل میڈیا کی چیزوں میں محو رکھا گیا

  • @RDAR601
    @RDAR601 2 роки тому +12

    بہت ہی اچھا لگا اپ کا ٹاپک دیکھ اور سن کر آج سے بہت سال پہلے ہم سعودیہ سے کینیڈا آ گے پاکستان میں بہت ساری کتابیں پڑی تھیں ان میں سے انسئکلوپیڈیا بھی تھے میں نے سوچا کیوں نا لائبریری میں رکھو آ دوں میرا تعلق جہلم جیسے چھوٹے شہر سے ھے ۔ کتابوں کا شوق مجھے اور میرے شوہر کو پاگل پن کی حد تک ھے ۔ ہم کچھ کتابیں وہی چھوڑ آئے اور آدھی سے زیادہ ساتھ لائے ۔ میرے شوہر نے بولا کہڑے جوتے دنیا کے ہر حصے میں مل جاتے ہیں مگر کتاب مشکل سے ملے گی وہ بھی اردو کی ۔ میرے گھر میں کافی بڑی لائبریری ھے ۔ آج بھی یہ شوق برقرار ھے ۔ پاکستان جاتے ھیں تو باقی شاپینگ برائے نام ہوتی ھے مگر آتے ہوئے دو تین ڈبے کتابوں کے ہوتے ھیں ۔ بد قسمتی سے ہماری قوم کو یہ شوق برائے نام ھے ۔

  • @dodgygeezer1965
    @dodgygeezer1965 2 роки тому +2

    میرا تعلق جہلم سے ہے۔۔۔ اور ہم نے. اپنے ااسلامیہ ہائی سکول کے پانچ سالہ دور میں یہ دیکھا۔۔۔۔کہ کسی بچے کو لائیبریری جانے کی اجازت نہین تھی۔۔۔اس پر ایک عدد موٹا سا تالہ پڑا رہتا تھا۔۔۔

  • @Afalam9085
    @Afalam9085 2 роки тому +8

    کتابوں نے مجھے ہر طرح امیر کردیا.... آپ نے بہت خوبصورت گفتگو کی ہے.... میں نے بچپن میں خود ایک لائبریری قائم کی تھی... شکریہ... آفتاب عالم خان بینکاک

  • @fawadzakariya7480
    @fawadzakariya7480 2 роки тому +60

    Excellent job highlighting Lahore’s libraries and the important issue of giving every citizen free access to public spaces and books. Thank you!

    • @mi1400
      @mi1400 Місяць тому

      Inn antee ne jo kechra dikhaya hay woh inn k mahboob handsome BF imran khan ki waja se hay,... antee u tried too hard to make a critique video .. try less hard with spice next time...

  • @qasimdesign6763
    @qasimdesign6763 2 роки тому +1

    مجھے عجیب لگتا ہے جب لوگ اس قسم کی ویڈیو کے کمنٹس میں مشکل اور پیچیدہ الفاظ والی اُردو ٹائپ کر کے اپنے کتابی یا اُردو سے واقفیت کا ثبوت دیتے ہیں جبکہ کسی نے بھی اُن سے مانگا نہیں ہے۔ ۔۔ وہ ایسی ویڈیوز کے نیچے کسی بھی مسئلےیا اپنے خیال کو سادہ اُردو میں بھی بیان کر سکتے ہیں۔۔ شاعری ضروری نہیں۔

  • @raheelausman2753
    @raheelausman2753 2 роки тому +1

    لوگ پڑھ لکھ گئے تو جہالت ختم ہو جائے گی جو شاید یہاں کے حکمرانوں کو گوارا نہیں ۔

  • @noumankhan1979
    @noumankhan1979 2 роки тому +3

    میری آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے اپنے ملک کی اس حالت پر۔ بہت شکریہ۔

  • @ghullammohiyuddin1940
    @ghullammohiyuddin1940 2 роки тому +4

    بوہت اچھا کام کر رہے ہیں ...ایک اہم مسلے میں بات کی

  • @alimedia8694
    @alimedia8694 2 роки тому +1

    آپ کی ویڈیو اچھی لگی

  • @muhammadashfaq6956
    @muhammadashfaq6956 2 роки тому +2

    ماشاءاللہ
    میڈم صباحت زکریا۔ آ ج پہلی دفعہ آ پ کا پروگرام دیکھا۔ لائیبریری کے حوالہ سے آ پ نے بالکل صحیح فیکٹ احسن انداز میں پیش کیے ہیں۔ آ پ کی کاوشوں کا شکریہ

  • @Jahandaad
    @Jahandaad 2 роки тому +2

    میں نے جب سے میٹرک کیا بڑی خواہش رہی کسی لائبریری جا سکوں ۔ مگر یہی مسائل آڑے آتے تھے ۔ بہت خوب

  • @adnansaddique5157
    @adnansaddique5157 2 роки тому +2

    محترم صباحت ہم آپ کے ممنون ہیں آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے اس معاملہ کو اُجاگر کیا اور پر امید ہیں کہ حکومت کی طرف سے اس پر کارروائی کی جائے گی ۔

  • @MohsinAli-jj6nz
    @MohsinAli-jj6nz 2 роки тому +3

    بہت ہی تعمیری اور اہم موضوع کی طرف توجہ دلائی گئی ہے ۔ قائد اعظم لائبریری جو کہ عام پبلک کے مطالعہ کے لئے بنائی گئی ہے اکثر سرکاری نوکریوں کے پیاسے سی ایس ایس والے جو عام کتابیں پڑھنے کے شوقین نہیں ہوتے اور بنے بنائے نوٹس ادھر لا کر رٹے لگاتے ہیں جو کہ وہ کسی بھی جگہ لگا سکتے ہیں ساری جگہ ان رٹو طوطوں کے گھِر جانے کی وجہ سے عام ریڈرز کو بڑی مشکلات ہوتی ہیں اگر کوئی صرف کتاب بینی کی غرض سے ادھر چلا جائے ۔

  • @ishfaqtalokar5390
    @ishfaqtalokar5390 2 роки тому +2

    ڈگری سے زیادہ اہمیت علم کی جستجو ہونی چاہیے۔اگر کسی وجہ سے کوئی گریجویشن نہیں کر پایا تو کیا اسکو حق نہیں کہ وہ اپنے علم میں اضافہ کرنے کے لیے ان لائبریریز میں جا سکے۔میں جانا چا رہا تھا آہکا شکریہ کہ آپ نے بتا دیا کہ یہاں اجازت ہی نہیں ملتی

  • @ranarafiq
    @ranarafiq 2 роки тому +2

    بہت اچھے آپ نے اس شہر خاموشاں جیسے ملک میں ایک انتہائی اہم مسلئے کی طرف توجہ مبزول کرانے کی کوشش کی۔ بہت شکریہ

  • @zunaira103
    @zunaira103 2 роки тому +1

    ظاہر ہے صیّاد نے شہر میں اندھیروں کا راج قائم رکھنا ہے تو اس میں لائبریری جیسی گستاخیوں کی گنجائش کیسے نکل سکتی ہے ؟

    • @hfmbaali2524
      @hfmbaali2524 2 роки тому

      i read approximately 130 comments but ...your comment address the main issue...

  • @KashanArtist
    @KashanArtist 2 роки тому +2

    کراچی کی لائبریریاں تو ختم ہی کردی گئیں۔ غالب لائبریری کو تاڑ تار کر اب وہاں غالباً رینجرز کے آفس یا رہائش گاہ ہے۔

  • @AfrozShabbirShabbir
    @AfrozShabbirShabbir 2 роки тому +1

    میرا تعلق ضلع بہاولنگر کے پسماندہ گاوں سے ہے۔کتابیں پڑھنے کے شوق کے راستہ میں مالی حالات آڑے رہے۔ہائی سکول جب گئے تو وہاں لائبریری کو تالے پڑے دیکھے ۔5 سال کے عرصہ میں صرف دو
    کتابیں ہی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔۔
    1980 کے ابتدا میں چھوٹے شہروں کے گلی محلوں میں چھوٹی چھوٹی لائبریریاں مل جاتی تھیں جہاں کرایہ پر کتابیں مل جاتیں تھی لیکن اب یہ باتیں قصہ کہانی ہی لگتی ہے۔کوئی تو آئے جو کتابوں کو گاوں کی سطح تک رسائی کو آسان بنائے۔

  • @MujahidAliRicePakistan
    @MujahidAliRicePakistan Рік тому

    بہت دفعہ کہاگیاہےکہ ہرچیزکوڈی جی ٹائزکردیاجائے

  • @alexandra_symphony
    @alexandra_symphony 2 роки тому +35

    Libraries and mosques, they should provide all the education, research, and learning material a growing human being needs in the 21st century, regardless of age or gender. Kids, teens, adults, everyone should have free access to well stocked libraries.

    • @rabnawazkhan594
      @rabnawazkhan594 2 роки тому +5

      That is actually a great suggestion, a little library in each mosque can make a real difference but to accomplish that the Imam sect needs to be formalized and introduced with modern education and better administration skills. In fact, they should be hired and regulated by the government.

    • @alexandra_symphony
      @alexandra_symphony 2 роки тому +2

      @@rabnawazkhan594 exactly. And women and kids should be encouraged to go to the mosque, rather than forbidden. Mosques are so unsafe nowadays, that even travels can stay there, like they used to in older times. And in many families, women are forbidden from going to the mosque, "cuz only men go there". Which is just sad, because our religion tells us the importance of mosques, and how they are our main place of prayer, learning, and socializing. In some countries, children are allowed to play inside and outside mosques, and learn together.

    • @Louder111
      @Louder111 2 роки тому

      First pay tax and then demand all these

    • @uatiger1
      @uatiger1 2 роки тому +4

      @@Louder111 We pay enough in taxes, both directly, indirectly and via inflation, and we pay enough in charity to these Masjid committees.
      Rather then telling us to pay taxes, make your government borrow less on contracts that compromise the country's soveriegnty and demand the government to reduce its artificial reliance on oil from Arab nations that heavily impact our import bill and creat CAD.

    • @SajidSajid-ov6tw
      @SajidSajid-ov6tw 2 роки тому +1

      Lol what about churches in Pakistan?

  • @muhammadtalhakhan2097
    @muhammadtalhakhan2097 2 роки тому +11

    I went to Quaid e azam library and they didn't let me enter there and tell the same reason
    Its really discouraging for me as a 18 year boy

  • @faisalrizvi2876
    @faisalrizvi2876 2 роки тому +104

    As a college student, once me and my friend attempted to enter a library in Lahore. It was probably the Quaid-e-Azam Library. We were bookworms and wanted to explore this massive collection of infinite knowledge. But the security guard ran after us like we were two animals and cursed at us. It was really weird seeing an adult scolding us just because we wanted to enter a library.

    • @publichealth1061
      @publichealth1061 2 роки тому +1

      True. Security guards are illiterate mostly ,n don't know the importance of libraries

    • @UsmanAli-ms3lz
      @UsmanAli-ms3lz 2 роки тому +5

      Very shameful

    • @gbfriend420
      @gbfriend420 2 роки тому +6

      u should have taken ur university student card

    • @zayn7414
      @zayn7414 2 роки тому +7

      @@gbfriend420 being a college student you dont have a university card. And they dont allow any matriculation or intermediate students to enter except universities.

    • @umar7182
      @umar7182 2 роки тому +4

      ery true.. I went to bagha-jinnah (lawrance garden) with my friend and tried to enter library there. But i was stopped by the librarian staff because i didnt have membership card. I was just there to visit but still not allowed to enter. Agar kisi ki safarish hoti tou enter hona deta shaid.

  • @waseemhaydar
    @waseemhaydar 2 роки тому +1

    السلام علیکم
    آپ نے یہ ویڈیو بہت معلوماتی تھی جو لاہور کے متعلق ہے
    ہم پاکستانیوں کی بدقسمتی یہ ہے کہ حکمران ہم پاکستانیوں کو علم سے دور رکھنے کے لیے اس طرح کے حربے استعمال کرتے ہیں کہ کوئی عام لائبریری میں جا نہ سکے
    آپ کا بہت شکریہ توجہ دلانے کا اللہ پاک کرے کہ ہمارے حکمرانوں کو اس چیز کا خیال آ جائے علم ہر عام آدمی کے لیے ہوتا ہے

  • @shahidpervaiz786
    @shahidpervaiz786 2 роки тому +1

    Ap Aurat Ho ya Aurat Ka Roop Dara Hwa Hai۔
    Khuda Ne Aurat KO parde Mein Buht khubsurat Rakha Hai۔
    Mard Jesi مشاورت aurat ko zeeb nahi deti۔

  • @adnanjaffary8762
    @adnanjaffary8762 2 роки тому +1

    باخدا میرا دل تڑپتا ہے کہ یہ لوگ روک لیتے ہیں کہ آپ کی تعلیم کم از کم گریجویشن ہو مگر کتاب پڑھنے کا شوق ہو وہ کیا کریں مزہ آ گیا آپ نے اس ٹوپک پہ بات کی

  • @MujahidAliRicePakistan
    @MujahidAliRicePakistan Рік тому

    اخیرمیں کہے الفاظ ہوئے سنہرے الفاظ ہیں

  • @hassansyed5661
    @hassansyed5661 2 роки тому +1

    پاکستان میں ویسے بی بہت کم لوگ پڑھنے کا شوق رکھتے ہیں۔ میرے شہر لالہ موسیٰ میں لائبریری فری ہے لیکن اسکے باوجود بی لوگ اُسکا رخ نہیں کرتے😐

  • @janmuhammadtv3321
    @janmuhammadtv3321 2 роки тому

    ٹیکس کے معاملے میی امریکہ دوسرا پاکستان ھے 😂😂😂

  • @asadamanullahkhan
    @asadamanullahkhan 2 роки тому +33

    Thanks for highlighting the real issues. These are the issues we need to resolve, not the horse trading, NRO or Fixed Elections and then appeals on appeals. These libraries can give us the right generation to develop this country in real meaning.

    • @aaashiq9265
      @aaashiq9265 2 роки тому +2

      Election bhi na houn!!!!!???? To phir kia ho dictatorship?

    • @asadamanullahkhan
      @asadamanullahkhan 2 роки тому +5

      @@aaashiq9265 Jahan awam k vote se elected ghatiya zameer waly politicians zameer baich den esy elections se acha hai ap log fauji ko brdasht krlo.

    • @tahirqayyum4274
      @tahirqayyum4274 2 роки тому +1

      Agreed. Aise to nhi humari awam k dimagh pe taale lge gue hain. Book reading is not part of our culturw. Whenever i have tried to recommend books to my friends and shared to them in form of ebooks, they do not even read that. Bs masala wale news program pe hi anhasar krna pasand he humare logo ko

    • @zoraizmalik482
      @zoraizmalik482 2 роки тому

      No need to resolve

  • @MUHAMMADASLAM-bt7df
    @MUHAMMADASLAM-bt7df 2 роки тому +1

    Gender segregation ka sawal Apny Khuda sai karryn.. Ya Quran sai dhoondh lain agr khuda k hukam sai tqleef hai tu mtlb app phr musalmaan nhi.. Phr app kuch bhi bollyn as a Muslim ap kiya bol rahi hain hmmy tqleef nhi

  • @sayemjan5573
    @sayemjan5573 2 роки тому +1

    Madam kpk mai aik chota sa shehar hy BANNU....waha py bhi 2/3 libraries hy but unfortunately...Hum sara din iss shadeed garmi mai bijli ky bagher hi bety rehty hy koi fan nahi chlta koi facility nahi hy...A.c log visit to karty hy but student ky liye koi facility create nahi karpaty ....ye bht afsosnak halat q ky Jab Students libraries nahi jayengy to yakinan Mulk par boj bn kar hi iss mulk ki tabahi ka baees banygy.....💔

  • @MujahidAliRicePakistan
    @MujahidAliRicePakistan Рік тому

    ہفتے میں تقریبا دودفعہ جاتاہوں !

  • @MujahidAliRicePakistan
    @MujahidAliRicePakistan Рік тому

    سب سے ذیادہ گھٹیاسٹاف دیال سنگھ میں پایاجاتاہے

  • @abujafours9680
    @abujafours9680 2 роки тому

    بی بی اپ اپنی صحافت کے ساتھ تاریخ کا بھی مطالعہ فرمائیے- یہ مغرب نے لائینریری کا تصور مسلمانوں سے لیا اور جس طرح آپنے کھا کہ امریکہ میں there is no free lunch concept تو یہ لائبریری کی کتابوں کی موضوعات پر توجہ دیجیے اور غور کئیجیے کہ جو مسلمان بچے یھاں تربیت ہارھے ھیں کیوں دین سے دور ہورہے ہیں؟ الحاد کیوں پہیل رھا ھے؟ لائبریری کی کتابیں خواہ بچوں کئلیے ہوں یا بڑے- کچھ معلوماتی نھیں بلکہ انکے مقاصد اسمیں شامل ھیں ایج منظم طریقہ کار

  • @asadsaeed2348
    @asadsaeed2348 2 місяці тому

    سب کو آداب عرض!
    مجھے یقین ہے کہ اس کاوش کا لاہور کی لائبریریوں کے کار پردازوں کے رویے پر کوئی اثر نہیں ہوگا ۔۔۔۔ زمین جنبد ، نہ جنبد گل محمد ۔۔
    (گل محمد= افسر شاہی ، نوکر شاہی ﴾

  • @muhammadhaseeb1587
    @muhammadhaseeb1587 2 роки тому +1

    Aik library township ma ha
    Aur aik model town ma minhaj ul quran ka markaz ma library ha
    Dono libraries bohat hi zabardast haan
    Aap.ko mention karni chahea theen

  • @Odns5
    @Odns5 Рік тому

    پاکستان تو بن گیا لیکن ان کے غلاموں والی سوچ ختم نہیں ہوئی۔کیوں کہ جو لوگ سیاست میں ہیں۔حکومت ادارے ہتہ کےسپریم کورٹ۔بھی انہیں کے قبضے اور وہ اداروں میں مافیا کے طور پر کام کر رہے وہ نہیں چاہتے کہ یہ ملک کی قوم ترقی کرے۔اسی لئے عمران اسٹیبلشمنٹ اور امپورٹ گورنمنٹ مافیا کے خلاف, ♥️🇵🇰♥️ عوام عمران خان ♥️🇵🇰♥️

  • @tariqmehmoodkhan2310
    @tariqmehmoodkhan2310 2 роки тому

    پاکستانی میں شعور کا حصول قریبا ایک جرم ہے. اور اس شعور کا اظہار فوجداری جرم.

  • @sm2art
    @sm2art 2 роки тому +1

    Islam Main Aurat Numa Mard Ya Mard Numa Aurat Per Lanat hai. Yes, Islam Doesn't allows this. Being a Muslim we should not encourage people who adopt such confused appearances. America or Europe don't care about Islamic culture and values, why would we give them any importance. Keep your sanity and identity and feel proud to be a Muslim.

  • @FaizanAnwar-ky1nd
    @FaizanAnwar-ky1nd 7 місяців тому +1

    Idhr sialkot ki library library kam radi ziada lagti ha

  • @akhtarzaidi9454
    @akhtarzaidi9454 Рік тому

    مُجھے یاد نہیں کے میری جوانی کے دنوں ۱۹۷۱ کے دوران سے آگے کے وقتوں میں امریکن قونسلیٹ American 🇺🇸 consulate Karachi کی لائیبریری میں کبھی جوُ رو کا یا پوُچھا گیا ھوُ، اور یہی حال جرمن اور فرانس لائیبریریز کا تھا وجہ یہ تھی کے ان دِنوں ضیاءالُحق اور انکی مدرسہ سیاست ایجاد نہیں ہوُئ تھی،
    ممکن ہی نہیں کہ یہ وطن اب اپنی پہلے کی بہاروں اور وادیوں جیسیِ روَنق میں لوَٹ پائے ،،
    . انِّاَ للہٰ و انِّاَ الیہ راجعوُن

  • @eqbalkan
    @eqbalkan 2 роки тому

    آپکے اس ویلاگ سے مجھے دو فائدے ہوئے ایک تو یہ کہ اس چینل پر آپکی موجودگی کا پتہ چلا ورنہ مجھے صرف فیمین استانی کا ہی پتہ تھا اب آپکی ان ویلاگ کے توسط سے معلومات سے آگہی رہے گی۔ دوسرا میرے اپنے ماضی کچھ ادوار جو لائبریری سے جڑے تھے ان کی یاد تازہ ہو گئی۔ میرا تعلق ایک مکمل لائبریری سے اس وقت قائم ہوا جب میں نویں اور دسویں میں پڑھتا تھا یہ بات ہے 1984 اور 1985 کی۔ اس لائبریری کا نام منصور لائبریری تھا جوکہ کراچی کے ایک علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع ہے۔ اس وقت بیشتر لوگ اخبار اور رسائل پڑھنے اس لائبریری میں آتے تھے جو کہ نچلے ہال میں ترتیب سے لگے ہوتے تھے۔ اوپری منزل پر کافی تعداد میں مختلف موضوعات پر کتب الماریوں میں سجی تھیں۔ وہاں مجھے ان بیش بہا قیمتی کتب کو پڑھنے کا موقع ملا۔ جب میں کالج میں پہنچا تو ہمارے کالج یعنی پریمیر کالج جوکہ کراچی میں ناظم آباد میں واقع تھا اسکے سامنے چورنگی پر ایک بہت بڑی لائبریری ہے جس کا نام غالب لائبریری ہے۔ جس طرح تعلیمی مدارج میں اضافہ ہوا اسی طرح اب لائبریری کے حجم میں اضافہ ہو گیا۔ یہ لائبریری کاف وسیع و عریض تھی اور کتب کی تعداد بھی لا متناہی تھی۔ ہمارے اساتذہ نے اپنے لیکچرز میں کئی حوالوں کے لئے ہمیں لائبریری کی مختلف کتب کی طرف رہنمائی فرمائی۔ 1992 میں ملازمت کے سلسلے میں کراچی کے علاقے برنس روڈ آنا جانا رہا وہاں ان گنجان گلیوں میں ایک کسی کمیونٹی کی لائبریری سے آشکار ہوے۔ پرانی محبت پھر جاگ اٹھی مگر انتظامیہ نے غیر کمیونٹی ہونے کی وجہ سے کتابیں مستعار دینے سے منع کر دیا۔ ہم نے ڈھونڈ ڈھانڈ کے اپنے ایک دوست کا رابطہ نکال لیا جو وہیں برنس روڈ کے علاقے میں کسی صحافتی ادارے میں تھے۔ ان کے توسط سے ہمیں ممبرشپ بھی مل گئی اور ظاہر ہے کتابیں پڑھنے کے مواقع بھی میسر آئے۔ جب تک ملازمت کا سلسلہ اس علاقے تک رہا ہمارا اس لائبریری سے عشق بھی پروان چڑھتا رہا۔ 1998 شادی ہوئی سسر صاحب ریٹائرڈ آرمی آفیسر تھے ان کے توسط سیکرٹری کی ڈیفینس لائبریری جانا ہوا اور پرانا عشق پھر جاگ اٹھا مگر یہاں وہی ہوا جو آپکے ساتھ ہوا۔ آرمی ریفرنس سے ممبرشپ تو مل گئی مگر نجانے کیوں اس لائبریری میں دل نہیں لگا۔ اب کافی عرصے متحدہ عرب امارات میں ہوں بہت سے کتب خانوں سے آشنائی ہوئ اور استفادہ حاصل کیا۔ حال ہی میں محمد بن راشد لائبریری کا دبئی میں افتتاح ہوا جو کہ اپنی نوعیت کی ایک عظیم لائبریری ہے۔ انشاءاللہ بہت جلد اسکی زیارت کا ارادہ ہے۔

  • @LearningIsEasy-WeMadeItHard
    @LearningIsEasy-WeMadeItHard 17 днів тому

    بہت اچھی ویڈیو۔اور نہایت مہذب انداز میں نازک ترین مسلے کو اجاگر کیا ہے۔

  • @Wesyhe
    @Wesyhe 2 роки тому

    میڈم آپ حیدرآباد سندھ آئیں اور دیکھیں کہ یہاں لائبریریز نوجوانوں سے کیسے کھچا کھچ بھری پڑی ہیں۔۔
    اور ساتھ ہی کسی کو کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔۔
    خاص کر دائود پوٹا لائبریری!

  • @osmpunja00087
    @osmpunja00087 2 роки тому

    محترمہ لاٸبریری میں css کرنے والے بھی تو study کرنے آتے ہیں ۔ کیا امریکا کی لاٸبریری میں اپنی کتاب یا نوٹس لا کر پڑھنا منع ہے?

  • @liebedich8769
    @liebedich8769 2 роки тому +1

    Pakistani books gar ly jaty han or mazy ki baat party b nhi 🤣🤣🤣

  • @quranedu.2565
    @quranedu.2565 2 роки тому

    بہت شکریہ بہت اچھی انفارمیشن آپ نے دیں لیکن ایک لائبریری قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شاذلی لائبریری بھی ہے اسے بھی ضرور دیکھیں

  • @haideralikhan6007
    @haideralikhan6007 2 роки тому +1

    بہت اچھی ویڈیو ہے ۔۔۔

  • @tehseenjan2659
    @tehseenjan2659 3 місяці тому

    یہ اچھرہ میں کس جگہ پر ھے
    لائبریری ۔۔

  • @ValidPoint
    @ValidPoint 2 роки тому +1

    میڈم فیس لیتے ہیں چاہیے آپBA پاس نہ بھی ہو😂

  • @irfanashraf3902
    @irfanashraf3902 Рік тому

    افسوسناک بات یہ ہے یہاں تقسیم ہی تقسیم ہے

  • @muhammadhaseeb1587
    @muhammadhaseeb1587 2 роки тому +1

    Aap na bohat zaroori masla pa roshni daali.Mera sath bhi yehi hoa Lhr ma jab ma MBBS student aur mera software enginnee bhai Quaid e Azam library ma dakhil nae hona dea kyunka un ki nazar ma shahid hum.bhi is qabil nae tha.
    Secondly ma in baki sab libraries ma bhi gaya jahan aik intihai badtameez shaks betha corona vaccination certificate mangta aur khud na vaccination na mask aur na hi sanitizer hota.

  • @honeyjeddahful
    @honeyjeddahful 2 роки тому +1

    Last mein jo kanjar khana deekhaya gaya hai kitab ghar ke Nam pe actually usi ki promotion kerni thee app ne. Shame on you.

  • @AliZainOnline
    @AliZainOnline 2 роки тому +15

    Excellent research. Unfortunately our politicians are not much educated to understand the importance of libraries. Instead of increasing the number chairs and tables for more readers Quaid-e-Azam Library management close the doors for readers without B.A degree, and this is one of the example of incompetence.

    • @alexandra_symphony
      @alexandra_symphony 2 роки тому +3

      Agreed. Libraries are, and should be, the backbone of education and learning. From research, to relaxing and reading, to homework, WHAT CAN'T libraries do?

  • @awaisi5634
    @awaisi5634 2 роки тому

    ہائے۔۔۔کس کس بات کو روئیں یہاں پر۔۔🥹

  • @muhammadabbasbaloch2968
    @muhammadabbasbaloch2968 6 місяців тому

    بی بی ہمارا کتب خانوں سے کیا لینا دینا
    ہم پیدائشی عالم فاضل ہیں
    ہمیں پریشانیوں سے فرصت ملے گی تو کتابوں کی طرف جائیں گے

  • @irfanarshad1243
    @irfanarshad1243 2 роки тому

    سب کو قرآن کا ترجمء سمجھنے کی ضرورت ہے

  • @TajamalGhumman
    @TajamalGhumman 2 роки тому

    جب اچھی طرح سے تحقیق شدہ کتابیں انگریزی میں ہوں اور جب معاشرتی ترقی کے لیے انگریزی لازمی ہو اور جہاں مادری زبان کا قتل ہو رہا ہو اور جہاں ایلیٹ کلاس عوام کی تعلیم میں دلچسپی نہ رکھتی ہو تو آپ لوگوں سے کتاب پڑھنے میں دلچسپی کی توقع نہیں کر سکتے۔ مادری زبانوں میں بڑے پیمانے پر تراجم ہی عوام کو تعلیم دینے کا واحد ذریعہ ہے۔ لیکن انگریزی زبان کے غلام ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ لوگوں کو اپنی مادری زبانوں خصوصاً پنجابی میں ترجمے کے لیے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے جو کہ پنجاب میں ایک دم توڑتی ہوئی زبان بن چکی ہے۔

  • @VOTE4TAJ
    @VOTE4TAJ 2 роки тому

    کوئی تیس بتیس برس قبل شاید ایسا نہیں تھا، لارنس گارڈن لائبریری میں جا سکتے تھے اور دیال سنگھ لائبریری میں سردار صاحب کا مجسمہ بھی نصب ہوتا تھا۔
    خیر زمانہ بدل گیا ہے، مجھے لاس اینجلیس کی لائبریری جانے کا بھی انتفاق ہوا ہے جس کی عمارت بہت شاندار تھی، میں مسافر تھا اس لئے صرف نظارے تک ہی لطف رہا۔
    اچھرے والی پبلک لائبریری کے رنگ ڈھنگ لائبریری جیسے تو نہیں لگتے!

  • @nightwolfnightwolf3729
    @nightwolfnightwolf3729 2 роки тому

    آپ بھی کمال کرتی ہیں ۔۔ کتاب اور قلم کی بات کرتی ہیں ۔۔
    کراچی میں برنس روڈ کے پاس فرئیر مارکیٹ لائبریری ہے ۔۔ اسکے آدھے حصے پر ، ان لوگوں جنکے ہاتھ میں قلم ہے اور جنھیں " صحافی " کہا جاتا ہے ، انھوں نے قبضہ کیا ہوا ہے ۔۔ اکثر وہاں پر بیٹھک لگاتے ہیں ۔۔ اسی طرح ایم اے جناح روڈ پر تاریخی خالقدینا ہال لائبریری ۔۔ جہاں نادر و نایاب کتابوں کا ایک بڑا زخیرہ ہوتا تھا جن میں اکثر پر صوبہ بمبئی کی مہر لگی ہوتی تھی ۔۔ وہاں بھی گھس بیٹھیوں نے قبضہ کیا ہوا ہے ۔۔ نادر کتابوں اور قلمی نسخوں کا اب دور دور تک نام و نشان نہیں ۔۔ ۔ وہاں پر بھی جو قبضہ تھا ، بلواسطہ ایک بہت بڑی چینل اور اخبار کے کارندوں کا اس میں ہاتھ رہا ہے ۔
    وہی قبضہ گروپ ۔۔ مگر دکھ کی بات یہ کہ انکی سرپرستی بھی ایک معرف اخبار اور چینل والے بلواسطہ کرہے تھے ۔
    خیر ۔۔۔

  • @hamin31
    @hamin31 2 роки тому +18

    I live in a suburb around Toronto, and it has more than 5 libraries with swimming, town halls and other facilities

    • @dodgygeezer1965
      @dodgygeezer1965 2 роки тому

      Mississauga I presume..

    • @hamin31
      @hamin31 2 роки тому

      @@dodgygeezer1965 nope! East side Durham region

    • @syedqamberalikazmi1001
      @syedqamberalikazmi1001 2 роки тому +1

      @@hamin31 kya baat hai,,, mazay hi mazay
      kitabon k saath swimming ka lutf!!! amazing...

    • @darkmemes7531
      @darkmemes7531 2 роки тому

      Yes Pakistan is bad, Canada is best ever

  • @indaxuniform9099
    @indaxuniform9099 2 роки тому +12

    A superb analysis about libraries in Lahore City. This city which was known a house of knowledge and garden now unfortunately famous for Restaurant and Shopping Mall. How faraway, we are from knowledge and wisdom.
    Thanks VOA for this valuable survay.

  • @tibemubarak1660
    @tibemubarak1660 2 роки тому

    افسوس ہمارا کلچر نصیبو لال کلچر بن چکا ہے آپ کسی بھی جگہ جائیں کسی محکمے یا ادارے میں جائیں یہی نظر آئے گا ایسی حالت میں لاءبریری تو کیا اخلاقیات بھی ختم ہو جاتیں ہیں

  • @Bandesha.The.Knowledge.Seeker
    @Bandesha.The.Knowledge.Seeker 2 роки тому

    اور ان کی لائبریری کی ممبرشپ بھی بڑی مہنگی ہے

  • @yameengameen2466
    @yameengameen2466 2 роки тому

    جی ہمارے شہر میں بھی لائیبریری سٹڈی روم کے لئے استعمال کی جاتی ہے..

  • @Selfrespect12345
    @Selfrespect12345 3 місяці тому

    پبلک لائبریری کتنی ضروری ہے اس کا اندازہ مجھے آج ہوا جب میں احادیث کی کتب کا مطالعہ کرنا چاہتا تھا مگر کتب کا حدیہ عام انسان کی پہنچ سے باہر محسوس ہوا اور جب پبلک لائبریری کا رخ کیا تو کہیں بی اے اور کہیں ممبر شپ کے بغیر داخلہ ممنوع تھا۔ یقیننا حکمرانوں نے جس محنت اور لگن سے ملک تباہی کیا ہے لائبریری بھی ان کے عتاب سے محفوظ نہیں رہ سکی بلکہ اس ضمن میں ان کا ایک بھی شاہکار ڈھونڈنے سے بھی نہ ملا۔

  • @shibrahrafaqat
    @shibrahrafaqat 2 роки тому +1

    the entire system in pakistan is running in a vicious cycle

  • @imtiazchaudhary8974
    @imtiazchaudhary8974 2 роки тому

    کتاب چوری ایک حقیقت ہے۔ ایک زمانے میں، USIS امریکن سینٹر نے یہاں یونیورسٹی کی سطح کی نصابی کتابیں رکھی تھیں۔ لائبریرین نے ایک دن کتاب نہ ہونے کی شکائت کرنے پر ہمیں بتایا کی کتابیں چوری ہو جاتی ہیں۔ میں ساٹھ کی دہائی کے اواخر کی بات کر رہا ہوں۔ میں موجودہ سخت لائبریرین پالیسی کی توثیق کرتا ہوں۔

  • @csspmswithsalar1181
    @csspmswithsalar1181 2 роки тому

    قائد اعظم لائبررى مىں بى اے کى ڈگرى کے قانون نے مجهے زاتى طور پر دل خراش کىا جب مىں نے اندر جانا چاها

  • @faisalbangush
    @faisalbangush 2 роки тому

    مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ کم از کم عوام کو اس بات کا ادراک ہے کہ ہاں یہ ایک مسئلہ ہے اور ہاں لائبراریز کا ہونا ضروری ہے ورنہ ڈرتے ڈرتے کمنٹس پڑھے کہ کہیں آپ پر بھی کوئی ملک کو بدنام کرنے کی سازش کا الزام نا لگادے مگر شکر ہے کہ ایک بھی کمنٹ ایسا نہیں تھا اور اللہ کا شکر ہے کہ سب نے آپ کی ریسرچ کو سراہا ہے۔ میں آپ کے توسط سے کتاب گھر والے بھائی کا بہت شکر گزار ہوں کہ اس نے اپنی استطاعت کے مطابق کوئی حصہ تو ڈالا ۔ افسوس کہ اقتدار میں بیٹھے لوگ تو خواب غفلت میں سو رہے ہیں اور اب تو انہیں جگانا بھی مشکل لگتا ہے مگر امید پر دنیا قائم ہے۔ ہمیں اپنے اس سنہرے پاسٹ کے ببل سے باہر آنا ہوگا اور اس جھوٹی آنا کو ترک کرنا ہوگا۔ علم علم اور مزید علم ہی کامیابی کی گنجی ہے۔ ایک دفعہ پھر اس نپی تلی رپورٹ کا بہت شکریہ۔

  • @safikhan8637
    @safikhan8637 Місяць тому

    بہت عمدہ پروگرام

  • @gulshanfatima9342
    @gulshanfatima9342 2 роки тому +1

    بالکل درست !لایبریری تک سب کی آسانی سے دسترس ہونی چاہیے۔

  • @Amer.Rai.
    @Amer.Rai. 2 роки тому +7

    Only CSS relevant books available ,but for research book are not compatible and relevant.even in universities books are not adequate for research.library should be open 24/7 with modern book or updated books especially engineering books.Any highlighted very good topic.

  • @educationforall5880
    @educationforall5880 2 роки тому

    ان لائن قرآن کریم ٹیچرز

  • @notinexpert4464
    @notinexpert4464 2 роки тому

    آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے اس پر نظر ڈالی مگر پاکستان میں منافقین ہی رہتے ہیں اور ان منافقین کے حکمران بھی مہا منافقین ہی تو ہوں گیں جو یہ سب کرنا کیوں چاہیں گے۔
    اگر حکمران حرام کھانے والے ہیں یا کسی کو اپنے خلاف بولنے پر پابندی لگاتے ہیں تو یہی حال عوام کا بھی ہے۔ اس کی سچی مثال قرآن نے دی: جیسی قوم ہوگی ویسے ہی اس پر حکمران مسلط کئے جائیں گے۔
    تو ہماری بربادی کا سبب حکمران نہیں عوام خود ہے۔

  • @sardarmoneebahmed9680
    @sardarmoneebahmed9680 2 місяці тому

    ویسے تو میں اس کلچر کے ہی خلاف ہوں کہ سی ایس ایس اور مقابلے کے دوسرے امتحانات کی تیاری کیلیے طلبہ ان لائبریریز پہ قبضہ جما لیں۔ لیکن ان بچوں کے علاوہ اور کون ہیں جو ان لائبریریز میں جاتے ہیں؟

  • @ahmadhussain2995
    @ahmadhussain2995 2 роки тому +12

    There are two public libraries in rahim Yar Khan. One of them is E. Library. Both are Air conditioned and well maintained.

  • @salasmacky3238
    @salasmacky3238 Рік тому

    بہت خوب اور اچھی معلومات میڈم کراچی کی لائبریری کی بھی کوئی ویڈیو بنائیں

  • @munemmahmood9780
    @munemmahmood9780 2 роки тому

    آپ چناب نگر میں اے تو آپ ایک بڑی لائبریری ملی گی جہاں ہر خاص و عام کو جانے کی اجازت ھے

  • @sagheerkhan9778
    @sagheerkhan9778 Рік тому

    آپ ماشاءاللہ بہت اچھا تجزیہ کرتیں ہیں ۔۔۔۔

  • @majidmalik7374
    @majidmalik7374 2 роки тому

    بہت خوب کسی نے تو سفید پوش لوگوں کی علمی تکلیف کو سمجھا

  • @eali8517
    @eali8517 2 роки тому

    آپ نے اغک حیرانکن انکشاف کيا ہے کرآچی میںئں اےسا نحيں حے

  • @LearningIsEasy-WeMadeItHard
    @LearningIsEasy-WeMadeItHard 17 днів тому

    لمحہ فکریہ۔۔😢

  • @jannisar548
    @jannisar548 2 роки тому

    یہ بھی اپنی اپ کو مسلمان کہتے ہے 🤜🤜🏿🤜🏻🤣

  • @ziashah66
    @ziashah66 Місяць тому

    ہماری قوم کی بڑھتی ہوئی جہالت کی وجہ بھی شاید یہی ہںے کہ ہم لوگ کھیل تماشوں اور ڈراموں میں مگن ہںو کر رہ گئے ہیں ، پڑھنے پڑھانے کا رجحان ہںی نہیں رہا ۔ اگر کچھ ہںے بھی تو وہ کورس کی کتابوں یا مقابلے کے امتحانوں تک محدود ہںو کر رہ گیا ہںے ۔

  • @shahzadshaukat8654
    @shahzadshaukat8654 Рік тому

    بھت اچھی معلومات

  • @Tceuser
    @Tceuser 2 роки тому +1

    پشاور آف پشاور اور پشاور لائیبری کا بھی وزٹ کیا جائے

  • @mayaali144
    @mayaali144 Рік тому

    لاہور کے علاؤہ شہروں کی بھی بات کریں ۔
    بہت خوب

  • @mmushims
    @mmushims 2 роки тому

    زبردست میڈم

  • @ifatmirza1490
    @ifatmirza1490 2 роки тому

    اس بات پر بھی غصہ آتا ہے کہ یہ لائبریریز رٹے لگانے ک لیے نہیں ہو تی یونیورسٹی لائبریری میں بھی یہیں ہال ہے
    گھر بیٹھ کے پڑھو مرو۔

  • @sohailorangzeb9272
    @sohailorangzeb9272 2 роки тому

    کیا رپورٹ کر رہی ہیں یہ تو نہیں پتہ لیکن ماشاءاللہ ہیں بہت پیاری❤️❤️

  • @mha8252
    @mha8252 10 місяців тому

    اب تو سرکاری کالجوں میں بھی کتابوں کو زیادہ تر بند الماریوں میں رکھا جاتا ہے

  • @nadeemsaim1
    @nadeemsaim1 Рік тому

    میڈم ایک لائبریری تو کیا پورا پاکستان ہی اشرافیہ کا ہے

  • @safiurrehmankhan992
    @safiurrehmankhan992 2 роки тому

    کراچی میں ایسا نہیں ہوتا سب جا سکتے ہیں کتب خانے میں ۔۔

  • @Bandesha.The.Knowledge.Seeker
    @Bandesha.The.Knowledge.Seeker 2 роки тому

    میں جاتا رہا ہوں مگر یہاں سارے سی ایس ایس والے فری کے اخبار پڑھنے اور اپنے نوٹس ایکسچینج کرنے آتے ہیں

  • @JAQ1988
    @JAQ1988 2 роки тому

    پاکستان میں سوال اٹھانے والوں کو ہی اٹھا دیا جاتا ہے

  • @asadsulehri624
    @asadsulehri624 Рік тому

    ذبردست