Karbala Walay ... New Manqabat 2024 || Kalam e Burhan Written by Mufti Rashid Ali Razavi Attari.

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 25 сер 2024
  • (( کربلا والے))
    از قلم✍️: ابو الحقائق مفتی راشد علی رضوی عطاری
    (1)شہیدوں کے بنے سالار ہیں وہ کربلا والے
    ہوئے جنّت کے بھی حقدار ہیں وہ کربلا والے
    (2)فدایانِ شہِ اَبرار ہیں وہ کربلا والے
    شہیدانِ رہِ غفّار ہیں وہ کربلا والے
    (3)رضائے ربّ کی خاطر مُصطفٰی کے دِیں کی حُرمت پر
    لُٹانے والے سب گھر بار ہیں وہ کربلا والے
    (4)مٹانے کیلئے باطل کو ، اور حق کی حمایت میں
    ہوئے جو برسرِ پیکار ہیں وہ کربلا والے
    (5)جَلا کر راکھ کرنے کیلئے باطل کے خرمن کو
    یقیناً شعلۂ بیدار ہیں وہ کربلا والے
    (6)مجسَّم اِستقامت کے ہوئے پیکر شجاعت کے
    جو ہمت کا بنے کوہسار ہیں وہ کربلا والے
    (7)قضائے حق سے ہیں راضی ، بنے ہیں صبر کی تصویر
    شہادت کیلئے تیار ہیں وہ کربلا والے
    (8)مقابل اہلِ باطل کے رہے سینہ سِپَر ہو کر
    شجاعت کے ہوئے شہکار ہیں وہ کربلا والے
    (9)ضلالت کے مقابل بن گئے ہیں آہنی دیوار
    ہدایت کا ہوئے مینار ہیں وہ کربلا والے
    (10)خُلاصہ داستانِ کربلا کا ہے یہی بُرہاں
    وفا و عشق کا معیار ہیں وہ کربلا والے
    بروز جمعہ ، 5 محرم الحرام 1446ھ ، 12 جولائی 2024ء.
    #Allah #Islam #Quran #Nabiﷺ #Nabi #Mustafaﷺ #Mustafa #KhandaneRasoolﷺ #KhandaneRasool #Hadees #Hadith #Jannat #AhleBait #ShaneAhleBait #HazratFatima #FatimaZahra #HazratAli #HazratHassan #ImamHassan #HazratHussain #ImamHussain #Muharram #Manqabat #Ashura #10Muharram #ManqabateKarbala #Muharram2024 #Karbala #KarbalaWalay #NewKalam #NewKalam2024 #KalameBurhan #Manqabat2024 #IslamicVideo #MuftiRashidAliAttari #RashidAliAttariMadani

КОМЕНТАРІ •