2- نصاب الصرف | کلمہ اور اس کی مختلف تقسیمات
Вставка
- Опубліковано 7 лют 2025
- سبق نمبر 2
(۔۔۔۔۔۔کلمہ اور اس کی مختلف تقسیمات۔۔۔۔۔۔)
کلمہ:
ہر بامعنی لفظ کو کلمہ کہاجاتاہے ۔جیسے رَجُلٌ، طِفْلٌ وغیرہ۔
سہ اقسام:
کلمہ کی تین اقسام (اسم، فعل، اور حرف)کو ''سہ اقسام'' کہتے ہیں۔
شش اقسام:
کلمہ کی چھ اقسام (ثلاثی مجرد، ثلاثی مزیدفیہ، رباعی مجرد،رباعی مزیدفیہ، خماسی مجرد اور خماسی مزیدفیہ)کو ''شش اقسام''کہاجاتا ہے ۔
ہفت اقسام:
کلمہ کی سات اقسام (صحیح، مہموز، مضاعف،مثال، اجوف،ناقص اورلفیف)کو ''ہفت اقسام '' سے موسوم کیا جاتاہے۔
(۱) سہ اقسام کابیان
اس سے مرادکلمہ کی وہ تین قسمیں ہیں جواپنے معنی پرمستقلادلالت کرنے یا نہ کرنے کے اعتبارسے بنتی ہیں یعنی :اسم ، فعل اور حرف۔
(۱)۔۔۔۔۔۔ اسم:
وہ کلمہ جو دوسرے کلمہ سے ملے بغیر اپنے معنی پر دلالت کرے اور اس کا معنی کسی زمانے (ماضی ،حال یا مستقبل )سے ملاہوا نہ ہو۔ جیسے زَیْدٌ، ضَارِبٌ، مَنْصُوْرٌ وغیرہ۔
(۲)۔۔۔۔۔۔فعل:
وہ کلمہ جو دوسرے کلمہ سے ملے بغیر اپنے معنی پر دلالت کرے اور اس کامعنی کسی زمانے(ماضی ،حال یامستقبل)سے ملاہواہو ۔ جیسے نَصَرَ(مدد کی اس ایک مرد نے )
(۳)۔۔۔۔۔۔حرف:
وہ کلمہ جو دوسرے کلمہ (اسم یافعل)سے ملے بغیر اپنے معنی پردلالت نہ کرے۔ جیسے مِنْ (سے) ِلٰی (تک )
پھر مشتق ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے اسم کی تین اقسام ہیں:
(۱) مصدر (۲)مشتق (۳)جامد۔
(۱)۔۔۔۔۔۔ مصدر:
وہ اسم جس سے دوسرے کلمات مشتق(بنتے )ہوں اوروہ خود کسی سے مشتق نہ ہو۔اس کے اردو ترجمہ میں ''نا ''آتا ہے ۔ جیسے نَصْرٌ(مدد کرنا )
(۲)مشتق:
وہ اسم جو مصدر سے بنایاجائے۔ جیسے نَاصِرٌ (مدد کرنے والا )یہ ''یَنْصُرُ''سے بنا یا گیاہے، اور ''یَنْصُرُ'' ''نَصْرٌ'' سے ۔
(۳)۔۔۔۔۔۔جامد:
وہ اسم جو نہ خود کسی سے بنا ہواور نہ اس سے دیگر کلمات بنتے ہوں۔ جیسے زَیْدٌ، بَکْرٌ وغیرہ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰه... 345
MA Sha Alllah..350
Masha Allah Masha Allah 336
Jazak Allah khair
309
MashAllah
483
Maa shaa Allah 339
MashaAllah.❤359
306 الھم زد فزد
MashaAllah 346
Mashallah sir ❤️ 327
MASHALLAH... Gr number...618
Masha Allah..3255
GR:315
330 alhamdulliah❤
301
312❤
353
324
321
Maa Sha Allah ❤
Roll no. 367
GR : 366
Roll number 363
311
GR8013
358
Roll no: 329
Ma Sha Allah 354
342
9246
362