Ali a.s kay haathoan say - Abbas Naqvi (Hur)

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 5 лют 2025
  • عجب ہے لاڈ خُدا کا علیؑ کے ہاتھوں سے،
    وہ اپنے کام ہے کرتا علیؑ کے ہاتھوں سے،
    نہ پوچھئے کے ہوا کیا علیؑ کے ہاتھوں سے،
    یہ کہئے کیا نہیں ہوتا علیؑ کے ہاتھوں سے،
    وہ ﷻ کُن کہے تو ہزاروں جہان بن جائیں،
    پر اسکا کن بھی ہے ہوتا علیؑ کے ہاتھوں سے،
    حیات و موت، شفا، رزق، علم اور ایماں،
    جہاں کو کیا نہیں ملتا علیؑ کے ہاتھوں سے،
    علیؑ نے دیکھی ہے یہ کائنات بنتے ہوئے،
    یا خلق کی گئی دنیا علیؑ کے ہاتھوں سے،
    حدودِ کعبہ میں جو بُت اکڑ کے بیٹھے تھے،
    خُدا نے خود انہیں توڑا علیؑ کے ہاتھوں سے،
    نہیں تھا سہل ولائے علیؑ کا وہ اعلان،
    نبیؐ نے پایا سہارا، علیؑ کے ہاتھوں سے،
    جناں ملے گی یا دوزخ میں پھینکا جائے گا؟
    یہ کارِ خیر بھی ہوگا علیؑ کے ہاتھوں سے،
    بجُز خُدا کبھی گردن خُدا کے دشمن کی،
    کوئی چھڑا نہیں سکتا علیؑ کے ہاتھوں سے،
    اک آدھا سیب گواہی ہے کے شبِ معراج،
    نبیؐ نے پائی ہیں زہراؑ، علیؑ کے ہاتھوں سے،
    سخی بہت تھے مگر وہ فقیر عارف تھا،
    زکوٰة لینے جو آیا علیؑ کے ہاتھوں سے،
    نظر کے زور سے لشکر کو جس نے روکا تھا،
    وہ شیر، شیر بنا تھا علیؑ کے ہاتھوں سے،
    نبیؐ کے قدموں سے اصغرؑ سِدھارتا رن کو،
    جوان ہوتا تو لڑتا، علیؑ کے ہاتھوں سے،
    ضرور صُلب میں اس کے کوئی تو مومن تھا،
    جو بچ کے آگیا مولا علیؑ کے ہاتھوں سے،
    خوشی ہے جس پہ یہاں ذکرِ مرتضیؑ سن کر،
    بنا ہے بس وہی چہرہ علیؑ کے ہاتھوں سے،
    میں کیا بساط مری کیا، خدا بھی کرتا ہے،
    لَعَن بَدُشمنِ زہراؑ، علیؑ کے ہاتھوں سے،
    علیؑ کے ذکر کو میوزک پہ گانے والوں کا،
    نہ جانے حشر ہو کیسا، علیؑ کے ہاتھوں سے،
    اے کاش حشر میں دیکھیں نبیؐ یہ حُرؔ کا کلام،
    رُمالِ زہراؑ پہ لکھا، علیؑ کے ہاتھوں سے-

КОМЕНТАРІ • 5